امریکن پادری کے بیٹے کے اقبول اسلام کی داستان

story9.gif

یہ ہے اسلام کا اصل چہرہ آج بھی موجودہ دور میں حضرت عمر کی طرح اسلام لانے کے واقعات اور فرعون کے گھر موسٰی پیدا ہونے کے واقعات رو پذیر ہوتے ہیں
 
آخری تدوین:

محمد امین

لائبریرین
امت کی خبر ہے اس لیے یقین کرنے کو جی نہیں چاہتا۔ دوسری بات یہ کہ یہ لباس سعودی عرب کا قومی لباس تو ہوسکتا ہے مگر سنت اور اسلامی لباس نہیں ہے۔ اگر اس لباس کو سنت کہا جاتا ہے تو سنتَ متواترہ یعنی عمامہ کہاں ہے؟؟
 
ساقی۔

محفلین
دوبارہ تدوین کی ہیں دیکھیں
ما شاء الله ۔ اللہ تعالی اسے دین حق پر قائم رکھیں۔ اور مبلغ اسلام بنائیں ۔
ایسی سینکڑوں نو مسلموں کی داستانیں "نسیم ہدایت کے جھونکے" نامی کتاب میں ہیں ۔ یہ کتاب ایمان کو ایسی جلا بخشتی ہے کہ بندہ اللہ کے عشق میں ڈوبنے لگتا ہے۔
 
آخری تدوین:
امت کی خبر ہے اس لیے یقین کرنے کو جی نہیں چاہتا۔ دوسری بات یہ کہ یہ لباس سعودی عرب کا قومی لباس تو ہوسکتا ہے مگر سنت اور اسلامی لباس نہیں ہے۔ اگر اس لباس کو سنت کہا جاتا ہے تو سنتَ متواترہ یعنی عمامہ کہاں ہے؟؟
امین جی آپ کی ہر بات ٹھیک مجھے یہ ملا اور میں نے شئیرنگ کردی اب اللہ بہتر جانتا ہے کہ کیا نہیں ہے لیکن یہ بات ہر جگہ پھیلی ہوئی ہے باقی واللہ واعلم
 
شمشاد

لائبریرین
یہ ہے اسلام کا اصل چہرہ آج بھی موجودہ دور میں حضرت عمر کی طرح اسلام لانے کے واقعات اور فرعون کے گھر موسٰی پیدا ہونے کے واقعات رو پذیر ہوتے ہیں
حضرت موسیٰ علیہ السلام فرعون کے گھر میں تو پیدا نہیں ہوئے تھے۔ یہ کہاں سے پڑھ کر لکھ دیا؟
 
زیک

مسافر
کہانی کا جھوٹ اسی بات سے ظایر ہو جاتا ہے کہ اس بچے کو کیتھولک پادری کا بیٹا بتایا گیا ہے

کیا یہی ہے اسلام کا اصلی چہرہ؟
 
شمشاد

لائبریرین
امین جی آپ کی ہر بات ٹھیک مجھے یہ ملا اور میں نے شئیرنگ کردی اب اللہ بہتر جانتا ہے کہ کیا نہیں ہے لیکن یہ بات ہر جگہ پھیلی ہوئی ہے باقی واللہ واعلم
ہر جگہ پھیلی ہوئی بات کی تصدیق کر لیا کریں۔ اسے ایسے ہی آگے نہ بڑھایا کریں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
امین جی آپ کی ہر بات ٹھیک مجھے یہ ملا اور میں نے شئیرنگ کردی اب اللہ بہتر جانتا ہے کہ کیا نہیں ہے لیکن یہ بات ہر جگہ پھیلی ہوئی ہے باقی واللہ واعلم
کچھ دن قبل یہی تحریر ایک اور اردو فورم پر شاہنواز عامر کے نام سے ہی شیئر ہو چکی ہے :)
 
تنقید برائے تنقید کچھ کبھی اچھا بھی کہہ دیا کریں کہ رائٹر ہیں رائٹر اب تصدیق کہاں سے کروں آپ کا کام ہے نا کہ اس کو سچ تسلیم کریں یا نہ کریں پہلے بھی آپ جو اخبارات میں آتی ہے یا میڈیا میں آتی ہے اس کے تصدیق کے ذرائع کیا ہین
 
دیکھئے محترم، انجیل کا غیر محرف نسخہ آج سے کئی سو سال پہلے کا تھا، عقلی طور پر سوچیں کہ کیا وہ نسخہ چرچ کی لائبریری میں رکھا گیا ہوگا؟ اس کے مصدقہ ہونے کا کیا ثبوت ہے؟ اس طرح کے نسخے تو انتہائی احتیاط سے ریسرچ کے لئے مختص کئے جاتے ہیں
شکاگو کے پادری جیمس، ایک مجہول نام ہے۔ کوئی مزید تفصیل ملتی تو بھی بات تھی
اس طرح آپ بظاہر جذبات میں آ کر اسلام کی سربلندی کی بات کر تے ہیں لیکن کل کو جب یہ خبر جھوٹ نکلی تو پھر آپ بتائیے کہ اسلام کو اس سے فائدہ ہوگا کہ نقصان؟
تاہم یہ میری رائے ہے۔ آپ اس کے برخلاف دلیل سے بات کر سکتے ہیں
مجھے اسلام سے محبت ہے اور اس طرح اسلام کی تذلیل مجھے برداشت نہیں ہوتی کہ ہر سنی سنائی بات کو آگے بیان کر دیا، کل کو وہ خبر جھوٹ نکلے تو اپنے ساتھ مذہب کو بھی برا بنا دیا
 
کچھ دن قبل یہی تحریر ایک اور اردو فورم پر شاہنواز عامر کے نام سے ہی شیئر ہو چکی ہے :)
جی ہاں میں کئی اور فورمز کا بھی ممبر ہوں وہاں کی آئی ڈی بھی شاہنواز عامر ہی ہے آپ نے ٹھیک فرمایا اگر میں غلط نہیں ہوتو برائے کرام اس فورم کا لنک شئیر کردیجئے گا ٹھیک ہے نا جی مجھے جلدی سے لنک بھیج دیجئے گا میں انتظار میں ہوں
 
زیک

مسافر
تنقید برائے تنقید کچھ کبھی اچھا بھی کہہ دیا کریں کہ رائٹر ہیں رائٹر اب تصدیق کہاں سے کروں آپ کا کام ہے نا کہ اس کو سچ تسلیم کریں یا نہ کریں پہلے بھی آپ جو اخبارات میں آتی ہے یا میڈیا میں آتی ہے اس کے تصدیق کے ذرائع کیا ہین
بات تنقید برائے تنقید کی نہیں ہے بلکہ اس کہانی میں بہت جھول ہیں۔ جب آپ کچھ ایسی پوسٹ کرتے ہیں تو آپ کا فرض بنتا ہے کہ اس کے بارے میں کچھ غور کریں اور تسلی کریں کہ آپ سچی بات آگے بڑھا رہے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جی ہاں میں کئی اور فورمز کا بھی ممبر ہوں وہاں کی آئی ڈی بھی شاہنواز عامر ہی ہے آپ نے ٹھیک فرمایا اگر میں غلط نہیں ہوتو برائے کرام اس فورم کا لنک شئیر کردیجئے گا ٹھیک ہے نا جی مجھے جلدی سے لنک بھیج دیجئے گا میں انتظار میں ہوں
میری پوسٹ میں لنک موجود ہے۔ ذرا ماؤس کے پوائنٹر کو دیکھئے

Top