امریکا سے مدد لینا غیر اسلامی ہے : مفتی تقی عثمانی

جہاں تک میں نے دیکھا ہے پاکستانی لوگ تو نماز قائم کرنے میں سب سے آگے ہیں۔ عربوں، ایرانیوں، مَلئے سب لوگوں سے زیادہ میں نے پاکستانیوں کو نماز کا پابند پایا ہے۔
باہمی مشورے سے فیصلے میں بھی پاکستانی سب سے آگے ہیں۔ دنیا کے کتنے اسلامی ممالک ہیں جہاں حکومت باہمی مشورے سے بنتی ہے؟ پاکستان، بنگلہ دیش، ملیشیا اور انڈونیشیا کے علاوہ کون سے مسلم ممالک میں ھکومت باہمی مشورے سے قائم ہوتی ہے؟
 
کیا اسلام میں عوام سے ٹیکسس لینا جائز ہے ؟
بھائی آفریدی، زکواہ کی قرانی مقدار پانچواں حصہ یعنی 20 فی صد ہے۔ کچھ لوگوں نے اپنا ایسا پاٹ پڑھایا ہے کہ نا صرف یہ ڈھائی فی صد رہ گئی ہے بلکہ ادائیگی بھی ان کو ہی کرنی ہوتی ہے ۔ واہ !

آپ ایک کام کریں۔۔۔ بغیر کسی سے پوچھے، اپنے طور پر بسم اللہ پڑھ کر اللہ سے ہدایت مانگتے ہوئے ، اللہ تعالی کی کتاب سے زکواۃ کی مقدار ڈھونڈنے کی کوشش کریں۔ اللہ تعالی آپ کا حامی اور مدد گار ہو۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین

نماز ، اوقات اور رکعات کی بابت بھی امت مرحومہ کی رہنمائی فرمائیں ذرا ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر آپ کو کوئی مستحق دکھائی دیتا ہے تو اسے صدقہ دیا جاتا ہے۔ لیکن بھیک ایک انفرادی فعل ہے جس میں بندہ خود در در جا کر مانگتا ہے۔ آج کل یہی فعل حکومتیں بھی سر انجام دیتی ہیں
سید عاطف علی کو شاید میرا اوپر والا پیغام پسند نہیں آیا۔ کوشش تو کی ہے لیکن سمجھ نہیں آئی کہ کون سی بات انہیں ناگوار گذری :(
یہ غلطی سے ہو گیا تھا ۔معذرت پیش خدمت ہے۔امید ہے در گزر فرمائیں گے۔
 
ظفری

لائبریرین
زکوٰۃ ٹیکس ہی ہے نا۔
جہاں تک زکوۃ کا تعلق ہے وہ اللہ کی عبادت ہے ۔ اللہ نے وہ مقرر کردی ہے ۔ وہ ہرحال میں ادا کرنی ہے ۔ یعنی معاشرے کا جو حق آپ پر ہوتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کیطرف سے ادا ہوجاتا ہے ۔ لیکن اگر معاشرے نے اس کے علاوہ کوئی اور حق مقرر کررکھا ہے ( جو کہ مسلمانوں پر اصولاً عائد ہونا ہی نہیں چاہیئے ) ۔ مگر عائد کررکھا ہے جیسا کہ انکم ٹیکس اور دیگر دوسرے ٹیکس وغیرہ ہیں تو آپ اپنی زکوۃ اس میں سے منہا کرسکتے ہیں ۔
زکوۃٰ کا تعلق اجتماعیت پر ہے ۔ اور اس اجتماعیت کو تصور اسلامی ممالک میں روا نہیں ہے ۔ چناچہ اس اجتماعی حق کو انہوں نے انکم ٹیکس اور دیگر ٹیکسوں سے وابستہ کردیا ۔یعنی اللہ نے زکوۃ کو جس مقصد کے لیئے متعارف کرایا تھا ۔ اس مقصد کو اب دوسرے نام سے پورا کیا جا رہا ہے ۔ لہذا یہ اجتہاد ہوسکتا ہے کہ لوگ اپنے زکوۃٰ کا حساب کریں ۔ اور جو کچھ اس میں سے ریاست نے لے لیا ہے ۔ اس میں سے اپنی زکوۃ کو منہا کرلیں ۔ اگروہ کم ہے تو باقی دیدیں ۔ اور زیادہ ہے تو زکوۃ ادا ہوگئی ۔ لیکن ایک شخص اس پر مطمئن نہیں ہوتا کہ وہ یہ سمجھتا ہے کہ ریاست جو ٹیکس لے رہی ہے وہ الگ بات ہے ۔ مجھے اللہ کا حق الگ سے ادا کرنا چاہیئے ۔ یہ اچھی بات ہے کہ وہ ادا کردے ۔ مگر اس صورت میں اُسے دونوں چیزیں ادا کرنی ہونگیں ۔مگرمیں پہلے نقطہِ نظرکو زیادہ معقول سمجھتا ہوں ۔
( واضع رہے کہ یہ تبصرہ " زکوۃٰ اور ٹیکس " کے تناظر میں کیا گیا ہے )
 
سید ذیشان

محفلین

اگر سوشل کنٹریکٹ والے نظرئے کو سامنے رکھا جائے تو حکومت کیساتھ آپ کا ایک طرح سے معاہدہ ہوتا ہے کہ وہ آپ کی جان و مال کی حفاظت کرے اور دیگر بنیادی سہولیات مہیا کرے اور آپ حکومت کو ٹیکس ادا کریں۔ تو معاہدے کی پاسداری کرنا اسلام میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔
میرے خیال میں تو جس پہلو سے بھی دیکھیں اسلام کی رو سے ٹیکس چوری کی کوئی تاویل نہیں گھڑی جا سکتی-
 
آپ نے ایک الگ پیرائے میں اچھا سوال اٹھایا ہے ۔ چونکہ میرے پاس کافی رات بیت چکی ہے ۔ اس موضوع کے لیئے یکسوئی ممکن نہیں رہی ۔ سو انشاءاللہ اس حوالے سے اگلی پوسٹ میں کچھ کہنے کی کوشش کروں گا ۔
 
صرف علی

محفلین
ویسے مفتی صاحب نے یہ نہیں بتا یا کہا لینا جائز نہیں سوریہ میں تو لڑائی ہی امریکہ کی امداد کی وجہ سے جاری ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ غلطی سے ہو گیا تھا ۔معذرت پیش خدمت ہے۔امید ہے در گزر فرمائیں گے۔
ارے نہیں محترم، معذرت کی کوئی بات نہیں۔ دوسرا آپ سید بادشاہ ہیں۔ ایسے کہیں گے تو مجھے مزید شرمندگی ہوگی۔ میں نے یہ بات محض اس نیت سے کی تھی کہ اگر کوئی بات ناگوار گذری ہوگی تو میں معذرت کر لوں گا
 
Top