امبر نستعلیق کا نمونہ

jawad101

محفلین
سلام: دو مہینے پہلے میں نے اپنا فونٹ پر کام دکھایا تھا، جس میں Nafees Web Naskh فونٹ کو استعمال کرتے ہوئے ان پیج کے لیگچر شامل کیے تھے۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=8209&page=7
لیکن نسخ فونٹ پر بیس ہونے کی وجہ سے وہ اتنا اچھا نہ تھا۔اب میں نے ایک نستعلیق فونٹ میں تمام لیگچر شامل کیے ہیں۔ اس کا نمونہ شامل ہے۔

امبر نستعلیق


میراپہلا کام نسخ‌فونٹ میں‌ لگیچر



داستان خواجہ بخارا کی updated
http://www.keepmyfile.com/download/3fbb4b1982253
چٹانوں میں فائر
http://www.keepmyfile.com/download/8343141981135
 

قیصرانی

لائبریرین
شکریہ جواد۔ میں نے داستان خواجہ بخارا کی دیکھی ہے۔ فانٹ سے زیادہ مجھے اب متن کی فکر پڑ‌گئی ہے۔ یعنی سطروں کی ترتیب بگڑ گئی ہے۔ کئی جگہ فقرے کے شروع کے لفظ آخر میں‌ چلے گئے ہیں اور دائیں سے بائیں اور بائیں سے دائیں والی الائنمنٹ بھی خراب ہو گئی ہے :(

اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟
 

دوست

محفلین
گڈ اچھا دکھ رہا ہے۔ مجھے اب سمجھ آرہی ہے بعض انگریزی الفاظ کو نسخ میں کیوں آجاتے ہیں۔ اکثر رسالوں میں‌ خصوصًا ڈائجسٹوں میں‌ جہاں کہانیاں شائع ہوتی ہیں وہاں کوئی لفظ خصوصًا انگریزی لفظ جب اردو میں لکھا ہو تو نسخ میں ہوتا ہے۔ میں سمجھتا تھا کہ یہ جان بوجھ کر کیا جاتا ہے لیکن اب سمجھ آیا کہ اس کی وجہ تو تو نوری نستعلیق کی حدیں ختم ہوجانا ہے۔
 

دوست

محفلین
اور یہ آپ جاری کب کررہے ہیں پاء جی؟
ظہور صاحب کے فونٹ کے بعد ہے نا؟
اور وہ شاید تب جاری ہو جب مسئلہ کشمیر حل ہوجائے گا۔;)
 

jawad101

محفلین
قیصرانی صاحب مجھے بھی حیرانی تھی۔میں نے دوبارہ دیکھا ہے، اور آب اس کی وجہ بھی معلوم ہو گئی ہے، میں نے اسے wordpadسے پرنٹ کیا تھا۔ لیکن یہ فائل Office میں بنی تھی، اور اس میں justify کا استعمال کیا گیا تھا، جبکہ wordpadمیں justify نہیں ہے، اس لیے الفاظ خراب ہوگئے تھے۔
Dastan Khawaja Bukhara ki.doc original file
http://www.keepmyfile.com/download/dd827a1982251
 

jawad101

محفلین
گڈ اچھا دکھ رہا ہے۔ مجھے اب سمجھ آرہی ہے بعض انگریزی الفاظ کو نسخ میں کیوں آجاتے ہیں۔ اکثر رسالوں میں‌ خصوصًا ڈائجسٹوں میں‌ جہاں کہانیاں شائع ہوتی ہیں وہاں کوئی لفظ خصوصًا انگریزی لفظ جب اردو میں لکھا ہو تو نسخ میں ہوتا ہے۔ میں سمجھتا تھا کہ یہ جان بوجھ کر کیا جاتا ہے لیکن اب سمجھ آیا کہ اس کی وجہ تو تو نوری نستعلیق کی حدیں ختم ہوجانا ہے۔


دوست، بلکل صیح کہا آپ نے،ڈائجسٹوں میں عام طور پر ڈوذ بیس اُردو سوفٹ ویر شاہکار، شاہین، نکاش استعمال ہوتے ہیں۔ اور وہ لگیچر پر ہی چلتے ہیں۔ صرف ان پیج میں نوری کریکٹر تھا ، جس سے لگیچر کے بغیر الفاظ بھی نستعلیق کی صورت میں نظر آتے ہیں۔ لکین کئی دفعہ نسخ کی ضرورت بھی پڑتی ہے،کئی دفعہ اخبارات میں الفاظ نسخ کی صورت میں نظر آتے ہیں، جسے کہ بلیجیم ، وہ صرف اس لیے کہ اخبارات میں لائنز کے درمیان بہت کم فاصلہ ہوتا ہے، اس لیے وہ نسخ کا فونٹ استعمال کرتے ہیں۔ جسے یہ تصویر دیکھیں۔


اور یہ آپ جاری کب کررہے ہیں پاء جی؟
ظہور صاحب کے فونٹ کے بعد ہے نا؟
اور وہ شاید تب جاری ہو جب مسئلہ کشمیر حل ہوجائے گا۔;)

ابھی تک کسی کو دیا بھی نہیں ہے۔ ابھی بھی اس پر بہت کام باقی ہے، لگیچر پر زیر ، زبر وغیرہ کا مسلہ ہے۔ اور بھی کچھ مسئلے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
جواد بھائی جان؛ آپ کا یہ فانٹ تو بہت خوبصورت ہے، پر اس میں لفظ "ہے"، "ھے" نظر آتا ہے؟ اور آپ نے کس نستعلیق فانٹ کو بیس بنایا ہے؟ اور کیا یہ یونیکوڈ ہے؟
 

jawad101

محفلین
جواد بھائی جان؛ آپ کا یہ فانٹ تو بہت خوبصورت ہے، پر اس میں لفظ "ہے"، "ھے" نظر آتا ہے؟ اور آپ نے کس نستعلیق فانٹ کو بیس بنایا ہے؟ اور کیا یہ یونیکوڈ ہے؟

عارف صاحب شکریہ۔میں نے دوسروں کی ’محنت ‘پر کچھ اور محنت کی ہے۔ کیا آپ ’داستان خواجہ بخارا کی‘ میں ’ھے‘ لفظ کی بات کر رہے ہیں؟ اگر آپ دیکھیں کہ اس میں اور بھی بہت سے الفاظ اسی طرح ہیں، جسے ھی ھماری ھم ۔ شائد یہ مختلف کی بوڑد ہے۔ میں نے جوہر نستعلیق کو بیس بنایا ہے، اور یہ یونیکوڈ فونٹ ہے۔
 

arifkarim

معطل
عارف صاحب شکریہ۔میں نے دوسروں کی ’محنت ‘پر کچھ اور محنت کی ہے۔ کیا آپ ’داستان خواجہ بخارا کی‘ میں ’ھے‘ لفظ کی بات کر رہے ہیں؟ اگر آپ دیکھیں کہ اس میں اور بھی بہت سے الفاظ اسی طرح ہیں، جسے ھی ھماری ھم ۔ شائد یہ مختلف کی بوڑد ہے۔ میں نے جوہر نستعلیق کو بیس بنایا ہے، اور یہ یونیکوڈ فونٹ ہے۔

آپ اس سائٹ سے phoenetic keyboard ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں: http://www.crulp.org/software/localization/keyboards/CRULPphonetickbv1.1.html

شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
جواد، آپ کو جوہر نستعلیق کا سورس کہاں سے مل گیا؟ یا اس کی ضرورت ہی نہیں پڑی؟ میں تو یہ سوچ رہا تھا کہ آپ نے شاید نفیس نستعلیق کا سورس استعمال کیا ہے جو کہ حال میں اوپن سورس کے طور پر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
 

jawad101

محفلین
جواد، آپ کو جوہر نستعلیق کا سورس کہاں سے مل گیا؟ یا اس کی ضرورت ہی نہیں پڑی؟ میں تو یہ سوچ رہا تھا کہ آپ نے شاید نفیس نستعلیق کا سورس استعمال کیا ہے جو کہ حال میں اوپن سورس کے طور پر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

نبیل صاحب، امبر نستعلیق پر میں تقریباً دو مہینے سے کام کر رہا تھا۔فونٹ میں لگیچر ڈالنے کے لیے سورس کوڈ کی ضرورت ہوتی ہے، جو کہ میرے پاس موجود نہیں تھا، اور میں خود سے کوئی نستعلیق فونٹ نہیں بنا سکتا۔ لیکن پھر میں نے volt کے بارے میں کچھ تفتیش کی، اور معلوم ہوا کہ binaryفارمیٹ میں تمام کوڈ موجود ہوتا ہے۔ پھر میں نے ایک ایک ٹیبل کو binary سے volt کے سورس کوڈ میں بدل دیا۔ ایک ایک ٹیبل کو دیکھنا پڑتا تھا کہ وہ Voltمیں کیسے ہونا چاہیے۔ جو کہ بہت مشکل کام تھا، لیکن نا ممکن نہیں تھا۔
ٕپہلے میرا مقصد پاک نستعلیق میں لگیچر شامل کرنا تھا، کیونکہ ایک تو پاک نستعلیق کی ttf فائل باقی نستعلیق فونٹس سے بہت چھوٹی ہے ،اور اس کے علاوہ پاک نستعلیق کا فونٹ ان پیج کے نوری نستعلیق کے فونٹ کے سائز سے ملتا جلتا ہے ، اور پاک نستعلیق کی سپیڈ بھی بہت تیز ہے۔لیکن جب میں نے تقریباً آدھا volt کا سورس کوڈ بنا لیا تو مجھے معلوم ہوا کہ پاک نستعلیق یا voltمیں کوئی پرابلم ہے ، کیونکہ مجھے 20,000 لگیچر شامل کرنے کے لیے volt کا ایک Option "Use extension lookup"استعمال کرنا پڑتا ہے، لیکن اس Option پر فونٹ کمپائل ہو کر ٹھیک کام نہیں کرتا۔ معلوم نہیں کیوں۔

پھر مجھے کوئی اور نستعلیق فونٹ چاہیے تھا، نفیس نستعلیق کا فونٹ نوری نستعلیق کے مقابلے میں بہت بڑا ہے، اس لیے اس کو تو میں استعمال نہیں کر سکتا تھا۔ جوہر نستعلیق کے بارے میں مجھے مارچ سے معلوم تھا،جو صرف ایمبڈ کر کے دیکھا جا سکتا تھا، اُس پر میں نے کچھ کام کیا اور اسے ttf کی صورت میں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ ایک مہینے میں اس کے وولٹ کا سورس کوڈ مکمل ہوا، اور ایک مہینے میں تمام لگیچر شامل کئے ہیں۔
جواد
 

نبیل

تکنیکی معاون
جواد، بہت خوب۔ آ پ تو ریورس اینجینیرنگ کے ماہر نکلے۔ :) آپ ذرا اپنا تفصیلی تعارف تو کروائیں کہ آپ کیا کرتے اور کیا مشاغل ہیں آپ کے؟ آپ نے اب تک کم پوسٹس کی ہیں لیکن انہی پیغامات سے آپ کے باصلاحیت ہونے کا اندازہ ہو جاتا ہے۔ :) میں امید کرتا ہوں کہ آپ کا فونٹ جلد مکمل ہو جائے گا۔
 

arifkarim

معطل
جواد بھائی آپ نے تو کمال کردیا! مجھے شعبہ تھا کہ جو فانٹس ویب پیج پر ایمبڈ ہو تے ہیں، انکو حاصل کیا جا سکتا ہے، ’’eot‘‘ فائل کے زریعہ۔ آپ واقعی اس فیلڈ میں ماہر ہیں۔ زبردست۔ میرا خیال ہے کہ ’’جوہر نستعلیق‘‘ اور ’’اردو ماہر نستعلیق‘‘ میں فرق ہے۔ جوہر نستعلیق ایک پرانا فانٹ ہے۔ اسکا نمونہ یہ دیکھئے:
http://urduseek.com/node/5 اس میں متعدد لیگچرز کے مسائل ہیں،
جبکہ ’’اردو ماہر نستعلیق‘‘ کا نمونہ:
http://www.urdupoint.com/home/
یہ فانٹ انپیج کے نوری نستعلیق فانٹ سے بہت حد تک ملتا جلتا ہے۔ اگر آپ اس فانٹ پر ہاتھ صاف کرتے تو جوہر نستعلیق سے کہیں بہتر نتائج حاصل ہو سکتے تھے۔ کیونکہ یہ وہ الفاظ بھی لکھ سکتا ہے جن کے لیگچرز نہ ہوں! مگر افسوس کہ یہ حد سے زیادہ سسسست ہے۔ ۔ ۔ :(
اسکا لنک یہ ہے:http://www.pakdata.com/urdumahir/urdumahirwebsite.php
 

قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی صاحب مجھے بھی حیرانی تھی۔میں نے دوبارہ دیکھا ہے، اور آب اس کی وجہ بھی معلوم ہو گئی ہے، میں نے اسے wordpadسے پرنٹ کیا تھا۔ لیکن یہ فائل Office میں بنی تھی، اور اس میں justify کا استعمال کیا گیا تھا، جبکہ wordpadمیں justify نہیں ہے، اس لیے الفاظ خراب ہوگئے تھے۔
Dastan Khawaja Bukhara ki.doc original file
http://www.keepmyfile.com/download/dd827a1982251
وضاحت کا شکریہ
 

jawad101

محفلین

سلام:اردو ماہر نستعلیق فونٹ پہلے بنا یا گیا تھا،اس کے بعد جوہر نستعلیق فونٹ بنایا گیا تھا۔ اصل میں اردو ماہر فونٹ میں ہی پاک ڈیٹا والوں نے جوہر نستعلیق فونٹ کی اشکال اور لگیچر شامل کیے ہیں اور کچھ وولٹ کا کوڈ تبدیل کیا ہے ۔
میں نے ایک اور جگہ بھی پوسٹ کیا تھا کہ جوہر نستعلیق فونٹ خود کچھ نہیں ہے۔اس میں فونٹ کی تمام اشکال ان پیج کی Nooric.ttf فایل سے کاپی کی ہوئی ہیں، اور ۱۱۱۳ لگیچر بھی بغیر نکتے کے شامل کیے ہیں۔
urduseek.com اور urdupoint.comدونوں جوہر نستعلیق کو استعمال کر رہے ہیں۔ urduseek.com میں بہت سے غیرمعمولی الفاظ ہیں، جو کہ جوہر نستعلیق کے ۱۱۱۳ لگیچر میں موجود نہیں ہوتے اس لیے کئی دفعہ خراب نظر آتے ہیں۔ اردو ماہر نستعلیق فونٹ اتنا اچھا بھی نہیں ہے۔
اردو ماہرکے ذریعے اردو ویب سائٹ
نستعلیق میں ویب سائٹ تیار کریں۔
جوہر نستعلیق : پیچھے پچھاڑی نچک جہنم نجا نجف پیشگی
اردو ماہر نستعلیق : پیچھے پچھاڑی نچک جہنم نجا نجف پیشگی
 

باسم

محفلین
جواد بہت خوب لگے رہیے اور کوشش کیجیے کہ محفل میں آپکی توجہ فونٹ کے متعلق کام پر ہی مرکوز رہے کیونکہ یہ کام بہت سست ہوگیا ہے
 

محسن حجازی

محفلین
جہاں تک ایمبیڈ کیے جانے والے فونٹ کی ٹی ٹی ایف حاصل کرنے کا تعلق ہے، وہ تو ناممکن ہے کیوں کہ نہ صرف اس کا فارمیٹ ابھی تک خفیہ ہے بلکہ اسے مزید انکرپٹ بھی کیا جاتا ہے جس کے سبب ریورس انجنئرنگ کرنا بے حد نا ممکن کام ہو جاتا ہے۔ تاہم ٹی ٹی ایف اور او ٹی ایف فارمیٹ کھلے ہیں اور کسی بھی فونٹ کے سورس تک پہنچنا بے حد آسان ہے۔
http://www.letterror.com/code/ttx/index.html
اس پروگرام کے ذریعے آپ کسی بھی فونٹ کا سورس دیکھ سکتے ہیں ایکس ایم ایل فارمیٹ میں۔ لیکن اس میں بھی ایک اور چکریہ ہوتا ہے کہ اکثر فونٹ بنانے والے گلائف اور دیگر استعمال ہونے والے ناموں کو مسخ کر دیتے ہیں جس کے سبب فونٹ کی منطق سمجھنا خاصا مشکل ہو جاتا ہے۔ نفیس نستعلیق اور فجر نفیس نستعلیق دونوں کا یہی حال کر کے جاری کیا گیا ہے اس کے برعکس پاک نستعلیق میں ایسا کچھ نہیں کیا گیا۔ جب پاک نستعلیق کو جاری کیا جانا تھا تو اس وقت میں نے نفیس نستعلیق کی ریورس انجنیرنگ کی تھی اور اس کی اندرونی ساخت کا پتہ لگایا تھا۔پاک نستعلیق کو ریورس کرنا اس سبب سے ممکن نہیں کہ مذکورہ بالا پروگرام آدھے راستے میں ہی کریش کر جاتا ہے لیکن اگر یہ پروگرام پوری فائل پراسیس کر جائے تو پاک نستعلیق کا پورا سورس کوڈ آپ کے ہاتھ میں آجائے گا۔ میرا ارادہ تھا کہ اس پروگرام کے اوپر ایک اور پروگرام لکھا جائے جو پوری ایکس ایم ایل سے ایک ہی وولٹ پراجیکٹ فائل یا پوری ٹی ٹی ایف فائل بمع وولٹ کے ٹیبلز کے جنریٹ کر دے لیکن صد افسوس ہمارے آجر کا دھیان اس طرف نہ تھا۔
جواد جوہر نستعلیق کی ٹی ٹی ایف فائل ملنا تو بہت حیرت کی بات ہے ان لوگوں نے اسے خوف کے مارے گھر سے ہی نہیں نکالا تھا۔۔۔۔ اگر مجھے مل جاتا تو میں ایسی کی تیسی کر دیتا اسی کی۔
میں آج کل فونٹس کی طرف سے ہٹا ہوا ہوں، پڑھائی بھی ہے، گھر کے کام بھی ہیں اور نوکری بھی ہے۔ رات نو بجے تک جا کر تو دفتر سے نکلتا ہوں اور اس کے بعد بہت تھکن ہوتی ہے۔ آج کل گھر پر کمپیوٹر بھی نہیں ہے لیپ ٹاپ سے بھی محروم ہیں سو یہ خانہ فی الوقت خالی ہے۔
بس اتنا ہے کہ اردورسم الخط کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں اور بغیر ریا کے عرض کرتا ہوں کہ کچھ نہیں کر پایا اور اس سبب بخدا بے حد مغموم ہوں۔ نوری نستعلیق کے ترسیمہ جات کو ایک ہی فونٹ فائل میں اکٹھا کرنے کا اولین خیال میرا ہی تھا اور بہت پہلے کا تھا تاہم ترسیمہ جات کو ٹائپ کرنے کے لیے ڈیٹا انٹری آپریٹرز حاصل کرنا، دیگر وسائل کا اہتمام کرنا اور ارد گرد منڈلاتے گدھ بھی اڑانا۔۔۔ ایک سرکاری ادارے میں یہ بہت نا ممکن کام تھا۔ تاہم میں غیر محسوس انداز میں سربراہان منصوبہ کو یہ یقین دلانے میں کامیاب ہوگیا کہ پاک نوری نستعلیق کے منصوبے سے کوئی بھی فرد اتنا مقبول نہیں ہوگا کہ ان کی جگہ لے لے اور نہ ہی ان کی کرسی کی چولیں ڈھیلی ہوں گی بلکہ ان کی ذاتی کاروبار کو اس سے منفعت حاصل ہوگی۔ اس کے بعد سولنگی صاحب اور شعیب صاحب نے اس پر محنت شروع کی اور الحمد اللہ دونوں محنتی اور ذہین لوگوں نے اس خیال کو پیکر کر دکھایا۔۔۔۔ جاری نہ کرنے کی وجوہات بھی خاصی نازک ہیں انہیں عوامی سطح پر لانا فی الوقت ممکن نہیں بس ہمارے قدرت اللہ شہاب ہونے کا انتظار کیجیے۔۔۔۔
 

محسن حجازی

محفلین
نوٹ:-
یہ تاثر غلط ہے کہ جوہر نستعلیق نوری کیریکٹر سے نکالا گیا ہے۔ میری آنکھ اس قدر تجربہ کار ہو چکی ہے کہ نستعلیق کا کوئی بھی لفظ دیکھ کر میں آپ کو اشکال کے نام اور جڑاؤ کے قواعد بتا سکتا ہوں اور یہ بھی کہ یہ کونسا فونٹ ہے۔ آپ ابھی ترسیمہ جات کی حد تک کام کر رہے ہیں میں اس سے بہت باریکی میں کام کر چکا ہوں اور میں اپنے محدود تر علم اور تجربے کی روشنی میں اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ جوہر نستعلیق پاک ڈیٹا کی اپنی کاوش ہے جس کے لیے انہوں نے ترسیمہ جات کی کٹائی کی ہے۔ ماہر ایک پراڈکٹ ہے جس میں نظامی فونٹ استعمال کیا گیا ہے اور وہ لاہوری روش پر مبنی ہے جبکہ جوہر نستعلیق دہلوی روش پر تشکیل دیا گیا ہے۔
امید ہے کہ جوہر نستعلیق کی بابت یہ بات دوبارہ نہیں دہرائی جائے گی اور اس طرح Intellectual Property کے احترام کی روایت کو فروغ دیا جائے گا۔
 
Top