امبر نستعلیق کا نمونہ

نبیل

تکنیکی معاون
جہاں تک ایمبیڈ کیے جانے والے فونٹ کی ٹی ٹی ایف حاصل کرنے کا تعلق ہے، وہ تو ناممکن ہے کیوں کہ نہ صرف اس کا فارمیٹ ابھی تک خفیہ ہے بلکہ اسے مزید انکرپٹ بھی کیا جاتا ہے جس کے سبب ریورس انجنئرنگ کرنا بے حد نا ممکن کام ہو جاتا ہے۔ تاہم ٹی ٹی ایف اور او ٹی ایف فارمیٹ کھلے ہیں اور کسی بھی فونٹ کے سورس تک پہنچنا بے حد آسان ہے۔
http://www.letterror.com/code/ttx/index.html
اس پروگرام کے ذریعے آپ کسی بھی فونٹ کا سورس دیکھ سکتے ہیں ایکس ایم ایل فارمیٹ میں۔ لیکن اس میں بھی ایک اور چکریہ ہوتا ہے کہ اکثر فونٹ بنانے والے گلائف اور دیگر استعمال ہونے والے ناموں کو مسخ کر دیتے ہیں جس کے سبب فونٹ کی منطق سمجھنا خاصا مشکل ہو جاتا ہے۔ نفیس نستعلیق اور فجر نفیس نستعلیق دونوں کا یہی حال کر کے جاری کیا گیا ہے اس کے برعکس پاک نستعلیق میں ایسا کچھ نہیں کیا گیا۔ جب پاک نستعلیق کو جاری کیا جانا تھا تو اس وقت میں نے نفیس نستعلیق کی ریورس انجنیرنگ کی تھی اور اس کی اندرونی ساخت کا پتہ لگایا تھا۔پاک نستعلیق کو ریورس کرنا اس سبب سے ممکن نہیں کہ مذکورہ بالا پروگرام آدھے راستے میں ہی کریش کر جاتا ہے لیکن اگر یہ پروگرام پوری فائل پراسیس کر جائے تو پاک نستعلیق کا پورا سورس کوڈ آپ کے ہاتھ میں آجائے گا۔ میرا ارادہ تھا کہ اس پروگرام کے اوپر ایک اور پروگرام لکھا جائے جو پوری ایکس ایم ایل سے ایک ہی وولٹ پراجیکٹ فائل یا پوری ٹی ٹی ایف فائل بمع وولٹ کے ٹیبلز کے جنریٹ کر دے لیکن صد افسوس ہمارے آجر کا دھیان اس طرف نہ تھا۔

محسن، اگر تم کچھ رہنمائی کرو تو ہم میں سے اس کوئی اس سلسلے میں کام کرنے کو تیار ہو سکتا ہے۔ اگر اس طرح پاک نستعلیق فونٹ کا سورس مہیا ہو جائے تو اس سے کافی مفید کام لیا جا سکتا ہے۔ دوسرے پاک نوری نستعلیق کے بارے میں تم کیا بتا رہے تھے؟ کیا اس کے منظر عام پر آنے کی کوئی امید رکھی جا سکتی ہے؟
 
arifkarim

معطل
جہاں تک ایمبیڈ کیے جانے والے فونٹ کی ٹی ٹی ایف حاصل کرنے کا تعلق ہے، وہ تو ناممکن ہے کیوں کہ نہ صرف اس کا فارمیٹ ابھی تک خفیہ ہے بلکہ اسے مزید انکرپٹ بھی کیا جاتا ہے جس کے سبب ریورس انجنئرنگ کرنا بے حد نا ممکن کام ہو جاتا ہے۔ تاہم ٹی ٹی ایف اور او ٹی ایف فارمیٹ کھلے ہیں اور کسی بھی فونٹ کے سورس تک پہنچنا بے حد آسان ہے۔
http://www.letterror.com/code/ttx/index.html
اس پروگرام کے ذریعے آپ کسی بھی فونٹ کا سورس دیکھ سکتے ہیں ایکس ایم ایل فارمیٹ میں۔ لیکن اس میں بھی ایک اور چکریہ ہوتا ہے کہ اکثر فونٹ بنانے والے گلائف اور دیگر استعمال ہونے والے ناموں کو مسخ کر دیتے ہیں جس کے سبب فونٹ کی منطق سمجھنا خاصا مشکل ہو جاتا ہے۔ نفیس نستعلیق اور فجر نفیس نستعلیق دونوں کا یہی حال کر کے جاری کیا گیا ہے اس کے برعکس پاک نستعلیق میں ایسا کچھ نہیں کیا گیا۔ جب پاک نستعلیق کو جاری کیا جانا تھا تو اس وقت میں نے نفیس نستعلیق کی ریورس انجنیرنگ کی تھی اور اس کی اندرونی ساخت کا پتہ لگایا تھا۔پاک نستعلیق کو ریورس کرنا اس سبب سے ممکن نہیں کہ مذکورہ بالا پروگرام آدھے راستے میں ہی کریش کر جاتا ہے لیکن اگر یہ پروگرام پوری فائل پراسیس کر جائے تو پاک نستعلیق کا پورا سورس کوڈ آپ کے ہاتھ میں آجائے گا۔ میرا ارادہ تھا کہ اس پروگرام کے اوپر ایک اور پروگرام لکھا جائے جو پوری ایکس ایم ایل سے ایک ہی وولٹ پراجیکٹ فائل یا پوری ٹی ٹی ایف فائل بمع وولٹ کے ٹیبلز کے جنریٹ کر دے لیکن صد افسوس ہمارے آجر کا دھیان اس طرف نہ تھا۔
جواد جوہر نستعلیق کی ٹی ٹی ایف فائل ملنا تو بہت حیرت کی بات ہے ان لوگوں نے اسے خوف کے مارے گھر سے ہی نہیں نکالا تھا۔۔۔۔ اگر مجھے مل جاتا تو میں ایسی کی تیسی کر دیتا اسی کی۔
میں آج کل فونٹس کی طرف سے ہٹا ہوا ہوں، پڑھائی بھی ہے، گھر کے کام بھی ہیں اور نوکری بھی ہے۔ رات نو بجے تک جا کر تو دفتر سے نکلتا ہوں اور اس کے بعد بہت تھکن ہوتی ہے۔ آج کل گھر پر کمپیوٹر بھی نہیں ہے لیپ ٹاپ سے بھی محروم ہیں سو یہ خانہ فی الوقت خالی ہے۔
بس اتنا ہے کہ اردورسم الخط کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں اور بغیر ریا کے عرض کرتا ہوں کہ کچھ نہیں کر پایا اور اس سبب بخدا بے حد مغموم ہوں۔ نوری نستعلیق کے ترسیمہ جات کو ایک ہی فونٹ فائل میں اکٹھا کرنے کا اولین خیال میرا ہی تھا اور بہت پہلے کا تھا تاہم ترسیمہ جات کو ٹائپ کرنے کے لیے ڈیٹا انٹری آپریٹرز حاصل کرنا، دیگر وسائل کا اہتمام کرنا اور ارد گرد منڈلاتے گدھ بھی اڑانا۔۔۔ ایک سرکاری ادارے میں یہ بہت نا ممکن کام تھا۔ تاہم میں غیر محسوس انداز میں سربراہان منصوبہ کو یہ یقین دلانے میں کامیاب ہوگیا کہ پاک نوری نستعلیق کے منصوبے سے کوئی بھی فرد اتنا مقبول نہیں ہوگا کہ ان کی جگہ لے لے اور نہ ہی ان کی کرسی کی چولیں ڈھیلی ہوں گی بلکہ ان کی ذاتی کاروبار کو اس سے منفعت حاصل ہوگی۔ اس کے بعد سولنگی صاحب اور شعیب صاحب نے اس پر محنت شروع کی اور الحمد اللہ دونوں محنتی اور ذہین لوگوں نے اس خیال کو پیکر کر دکھایا۔۔۔۔ جاری نہ کرنے کی وجوہات بھی خاصی نازک ہیں انہیں عوامی سطح پر لانا فی الوقت ممکن نہیں بس ہمارے قدرت اللہ شہاب ہونے کا انتظار کیجیے۔۔۔۔

بھائی جان؛ آپ کے مطابق آپ سب نے پاک نوری نستعلیق پر بھر پور محنت کر کے اسے قابل استعمال بنایا، مگر اسکا فائدہ کیا ہوا؟ پاکستانی قوم تو یہ فانٹ بن جانے کے باوجود بھی اس سے محروم ہے؟ کیا ہمارے ملک میں ہر چیز رو پٹ کے ہی آتی ہے؟ :mad:
 
محسن حجازی

محفلین
نبیل بھائی! اس پروگرام کو ڈاٹ نیٹ میں کیا جائے تو بہتر ہوگا۔ وہ جو ٹی ٹی ایکس پروگرام کا لنک دیا تھا ناں؟ اس میں ہر نوڈ ٹی ٹی ایف کے کسی ٹیبل کو ظاہر کرتی ہے۔ صرف فارمیٹ دیکھنا ہوگا اور بس ڈمپ کرتے جانا ہوگا ٹیکسٹ ٹو بائنری فارم۔ اور بس۔ دوسرا آپ نے کہا کہ ریلیز؟ انشااللہ جلد ہوگا ضرور۔۔۔ میں آج کل لینکس پر ہوں تو مونو پر کچھ ایسا کام کر سکوں گا۔۔۔۔

عارف کریم! آپ کی بات درست ہے اور مجھے اس سے مکمل اتفاق ہے۔ لیکن بخدا میں ذمہ دار نہیں۔ آپ سولنگی صاحب سے بات کریں۔۔۔۔ یقینا کچھ مسائل ہوں گے جن کے سبب تاخیر ہے۔ کوشش ہے کہ اس میں پاک نستعلیق کو شامل کر دیا جائے تاکہ قضیہ ہی ختم ہو۔۔۔۔
 
سولنگی صاحب تو 17 نومبر کا لارا لگا کر خاموش ہوگئے، اب نہ جانے ایک نئی 17 نومبر کب آئے، اللہ بہتر جانتا ہے۔ ۔ ۔ ;)
 
jawad101

محفلین
سلام: حجازی صاحب، مجھے آپ کے خیالات کا انتظار تھا۔
جہاں تک ایمبیڈ کیے جانے والے فونٹ کی ٹی ٹی ایف حاصل کرنے کا تعلق ہے، وہ تو ناممکن ہے کیوں کہ نہ صرف اس کا فارمیٹ ابھی تک خفیہ ہے بلکہ اسے مزید انکرپٹ بھی کیا جاتا ہے جس کے سبب ریورس انجنئرنگ کرنا بے حد نا ممکن کام ہو جاتا ہے
میں بھی یہی سمجھتا تھا کہ ایمبڈ کیا گئے فونٹ میں سے ٹی ٹی ایف حاصل کر نا ممکن نہیں ہے، لیکن دو مہینے پہلے جب میں نے اس پر تھوڑا سا کام کیا تو چھ گھنٹے کی محنت کے بعد معلوم ہوا کہ یہ کوئی نا ممکن کام نہیں ہے۔
اس پروگرام کے ذریعے آپ کسی بھی فونٹ کا سورس دیکھ سکتے ہیں ایکس ایم ایل فارمیٹ میں۔
میں نے بھی ٹی ٹی ایکس کی مدد حاصل کی ہے، لیکن جو لنک آپ نے دیا ہے وہ پرانا ورزن ہے، نیا ورزن پاک نستعلیق کو پورا ڈیمپ کر دیتا ہے۔اسی کی مدد سے میں نے ایک ایک ٹیبل کووولٹ میں تبدل کیا ہے۔ میرے لیے یہ بہت مشکل کام تھا۔ اگرچہ نیا ورزن بھی میرے والے نسخ بیس اور نستعلیق فونٹس کو ڈیمپ نہیں کر سکتا، مجھے یقین ہے کہ پان نوری نستعلیق بھی دیمپ نہیں ہو سکتا۔

جواد جوہر نستعلیق کی ٹی ٹی ایف فائل ملنا تو بہت حیرت کی بات ہے ان لوگوں نے اسے خوف کے مارے گھر سے ہی نہیں نکالا تھا۔۔۔۔ اگر مجھے مل جاتا تو میں ایسی کی تیسی کر دیتا اسی کی۔
پاک ڈیٹا والوں ویب سایڈ پر تو جوہر نستعلیق کو بیچ رہےہیں۔ کیا آپ کے خیال میں کسی نے اسے نہیں خریدا ہو گا ؟( ایمبڈ نگ کے علاوہ)۔

یہ تاثر غلط ہے کہ جوہر نستعلیق نوری کیریکٹر سے نکالا گیا ہے۔
شائد آپ ٹھیک کہ رہے ہوں، مجھے فونٹس کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں۔ لیکن آپ اس کے تمام گلفس دیکھ سکتے ہیں۔
JauharNastaliq_glyps.jpg 4mb

http://www.keepmyfile.com/image/703b6f2008888
اس تصویر کے ساتھ آپ ان پیج کی Nooric.ttf فائل کو دیکھیں ،بہت سی اشکال ان پیج کے نوری کریکٹر سے ملتی ہیں۔ اتنا تو آپ مانتے ہیں کہ انہوں نے لگیچر ان پیج سے حاصل کیے ہیں؟ آپ کے خیال میں کیا انہوں نے ان پیج والوں سے اجازت لی ہوئی ہو گی؟
جواد
 
وضاحت کا شکریہ۔ لگتا تو کچھ ایسا ہی ہے کہ پاک ڈیٹا والوں نے لیگچرز چوری کئے ہیں۔ اگر انپیج والوں کو پتہ لگ گیا تو یقینا مقدمہ کر سکتے ہیں۔ ویسا آپ اپنا امبر نستعلیق کب ریلیز کر رہے ہیں؟ کیونکہ اب سولنگی صاحب کی طرف سے غیر اُمیدگی کے بعد آپ کے فانٹ سے ہی کام چلانا پڑے گا؟! :(
 
نبیل

تکنیکی معاون
ظہور سولنگی کو چاہیے کہ وہ اپنے فونٹ کو فریم کروا کر دیوار پر ٹانگ دیں۔ اور تو لگتا ہے کہ کسی کام نہیں آئے گا یہ۔ :confused:
 
اب تو کوئی قابلِ استعمال نستعلیق فانٹ آ ہی جانا چاہئے۔ اتنے عرصے سے انتظار کر رہے ہیں لیکن جو بھی فانٹ بنا لیتا ہے، وہ اس کی جھلکیاں ہی دکھاتا رہتا ہے۔ بھائی! نمبر تب زیادہ ملیں گے جب آپ ہمیں ان فانٹس کو استعمال کرنے کا موقع دیں گے۔ تصویری باتوں پر کیسے یقین کر لیں؟؟
 
دوست

محفلین
یار وہ پتا نہیں کن مسائل سے دوچار ہیں۔ یہ سرکاری معاملے ہیں پاء جی۔ یاد رہے پاکستان میں اس وقت کوئی آئین موجود نہیں ہے۔ یعنی کوئی کچھ بھی کرسکتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
یار وہ پتا نہیں کن مسائل سے دوچار ہیں۔ یہ سرکاری معاملے ہیں پاء جی۔ یاد رہے پاکستان میں اس وقت کوئی آئین موجود نہیں ہے۔ یعنی کوئی کچھ بھی کرسکتا ہے۔

بھائی جان؛ پاکستان کا آئین معطل ہے، ان حالات میں تو فانٹ ریلیز کرنا اور بھی آسان ہے۔ یعنی کوئی پوچھنے والا نہیں! بات دراصل یہ ہے کہ ہم پاکستانیوں کی نیت خراب ہے۔ اگر نیک نیتی سے کوئی کام محض لوگوں کی بھلائی کیلئے کیا جائے تو ہی فائدہ مند نتائج نکل سکتے ہیں۔ میری مثال ہی لے لیجئے۔ میں نے اب تک اس فارم پر جو کچھ بھی ریلیز کیا، محض بلاغرض اپنے بھائیوں، بہنوں کے فائدے کیلئے کیا۔ urdu and arabic unicode fonts pack 1.0 بنانے کیلئے مجھے بہت لمبا عرصہ تک محنت کرنی پڑی، جسے اب تک 1000 سے بھی زیادہ لوگ ڈاؤنلوڈ کر چکے ہیں۔ کیا میں نے اسکا کسی سے کوئی معاوضہ مانگا؟ مجھے یہ سب کچھ کرنے کا کیا دنیاوی فائدہ ہوا؟ حقیقی اجر تو صرف اللہ تعالیٰ ہی عطا کر تا ہے۔ لیکن افسوس کہ بہت کم لوگ ایسا سوچتے ہیں۔ :)
 
ظہور سولنگی کو چاہیے کہ وہ اپنے فونٹ کو فریم کروا کر دیوار پر ٹانگ دیں۔ اور تو لگتا ہے کہ کسی کام نہیں آئے گا یہ۔ :confused:
فانٹ تیار ہے مگر اچانک میرے پیپر سر پر آگئے ہیں بس وہ عارف کریم کے مشورے کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے اگر مشورہ نہ دیا جاتا تو کب کا رلیز ہو چکا ہوتا ویسے مشورہ یقینا ٹھیک تھا اب نئے سرے سے اسپیسنگ کا حال نکالا جا رہا ہے۔
 
پڑھائی کا مسئلہ ہے تو بے فکر ہو کر پیپر دیں۔ اللہ آپ کو اچھے نمبرز سے کامیابی عطا فرمائیں۔ پیپرز سے فارغ ہو کر پہلی فرصت میں بیٹا ریلیز کر دیجئے گا فانٹ کی۔۔۔یہ میری ذاتی طور پر آپ سے گزارش ہے۔ باقی جیسے آپ کو سہولت رہے!!
 
arifkarim

معطل
فانٹ تیار ہے مگر اچانک میرے پیپر سر پر آگئے ہیں بس وہ عارف کریم کے مشورے کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے اگر مشورہ نہ دیا جاتا تو کب کا رلیز ہو چکا ہوتا ویسے مشورہ یقینا ٹھیک تھا اب نئے سرے سے اسپیسنگ کا حال نکالا جا رہا ہے۔

مجھے ڈر تھا کہ میرے اس مشورے سے فانٹ ریلیزنگ میں تاخیر ہوگی۔ ویسے فانٹ سپیسنگ کو ٹھیک کرنا بھی ضروری تھا ورنہ بیٹا ورژن بیکار رہ جاتا اور پھر سے اسے ریلیز کرنا پڑتا۔ خیر جو اللہ کو منظور۔ مگر ہمیں کم از کم ریلیز کی درست تاریخ تو بتادیں تا ہم بلاوجہ انتظار نہ کریں :)
 
طمیم

محفلین
امتحانات اور فونٹ

اللہ تعالی آپ کو اس امتحان میں کامیاب کرے ۔ آمین۔ میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ لیکن امتحان کے بعد فونٹ کا انتظار ہے۔
 
Top