الیکشن قریب آتے ہی بیرون ملک سے رہنماوٴں کی آمد شروع ہوگئی ہے

الیکشن قریب آتے ہی بیرون ملک رہ نماوٴں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کینیڈا سے اور سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
ڈاکٹر طاہر القادری اور ارباب غلام رحیم ایک ہی پرواز سے گزشتہ رات لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم دبئی میں خود ساختہ جلا وطنی کے تقریباً پانچ سال بعد وطن واپس پہنچے ہیں۔ ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انھیں کسی نے بلایا نہیں بلکہ وہ خود وطن واپس آئے ہیں، لاہور میں وہ شہباز شریف اور نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔
ڈاکٹر طاہر القادری بھی کینیڈا سے براستہ دبئی لاہور پہنچے، استقبال کے لیے موجود کارکنوں اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے طاہرلاقادری کا کہنا تھا کہ ملک میں نظام کی تبدیلی کے لیے بہت بڑی سرجری کی ضرورت ہے،اگر انتخابات سابقہ نظام کے تحت ہوئے تو پاکستان ٹوٹ جائے گا۔
بشکریہ
عالمی اخبار شعبہ خبر
مدیرِ اعلیٰ صفدر ہمدانی
 

کاشفی

محفلین
Pm_zps15474dcf.jpg
24-3_zpsdd0ea7d1.jpg
23-4_zpsd4328955.jpg
 
Top