الیکشن۔۔ماورا بمقابلہ محب ۔۔۔۔ہردلعزیز کون

رضوان

محفلین
جس کو برا منانا ہو وہ اس دھاگے پہ آئے کیوں؟

جنت کی اچھی کہی ج سے جویریہ۔
پتہ چل جائے گا ہم تو پھر بھی چاہے ۔۔۔۔ کی جنت میں تو رہتے ہیں۔ باقیوں کیا دانشمندوں کی ۔۔۔۔ میں رہتے ہیں۔
اتنے زیادہ سیانے اور دانش مند لوگ ہوں گے تو وہ مقام کوئی رہنے کے قابل ہوگا؟ ؟
بہرحال جیت ہماری ہے ہم تو جیتیں گے ہم ہی جیتیں گے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ویسے رضوان بھائی، جیت ہماری ہے ہم تو جیتیں گے ہم ہی جیتیں گے۔ اور میں‌نہ مانوں میں‌کیا مشترک ہے؟
قیصرانی
 

ماوراء

محفلین
مخالف پارٹی الیکشن کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے منشور پیش نہ کر سکی۔
اس لیے میری الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ الیکشن کی تاریخ اب دے دی جائے۔ اور ساتھ ہی ووٹنگ کتنے دن تک جاری رہے گی اس کا فیصلہ بھی ہونا چاہیے۔

شکریہ
ماوراء
 

دوست

محفلین
یہ ابھی تک ووٹ ڈلنے شروع نہیں ہوئے۔
پہلے بھی ایک بار پوچھا تھا۔اب بھی وہی عرض ہے۔
پولنگ کب شروع ہوگی بادشاہو۔اور امیدواروں کے انتخابی نشانات کیا ہیں۔ہمارے ہاں تو دیواریں اسی بات پر مفت پینٹ ہوجایا کرتی ہیں۔
لگتا ہے الیکشن نہیں زبانی جنگ ہورہی ہے۔ :roll:
امیدواران‌ اور سپوٹران کے درمیان۔
ویسے سپوٹران ہی خیال کریں وہ ہی وال چاکنگ شروع کروا دیں نیچے بطور سپوٹر اپنا نام لکھوائیں گے تو مشہوری ہوگی
ا ب ج
انتخابی نشان ککڑ
سپوٹران۔ ح خ د
ن و ہ کریانہ سٹور والے
 

رضوان

محفلین
بورنگ نہیں، کہیے خوف آرہا ہے۔ نتیجے سے

بھئی اکیلا آدمی کا تو یہ کام نہیں ہے نہ۔ الیکشن کمیشن نے کمیشن دوسری پارٹی سے کھا لیا ہے۔ منشور جس کاغز پر لکھا تھا اسے ایک بکرا کھاگیا اور کھاتے ساتھ ہی باؤلا ہوگیا وہی بکرا لیکر تو لیڈر پہلے لاہور پھر اب کراچی گیا ہے۔
بکرا منشور کے مقبول ترین لفظ ( سیاست دانوں کا مرغوب ترین) لفظ جو کثرت سے استعمال ہوا اسی کی گردان کر رہا ہے یعنی
میں میں ۔۔۔۔۔ میں
انتخابی نشان “ کیتلی “ ابھی کوئلوں پہ دھری چائے بنتے ہی بلکہ اب تو قہوہ بنتے ہی آپ لوگ اپنے اپنے نیمبو اور شکر حسبِ پسند لیکر آجائیے گا تاکہ جیت کا جشن منایا جائے۔
:roll: :roll:
(مخالف امیدوار بور ہوکر میدان چھوڑ چکے ہیں اس لیے ہمارا لیڈر بلامقابلہ منتخب ہو گیا ہے)
ہماری طرف سے منشور نہیں‌آیا(جو ویسے بھی غیر ضروری ہوتا ہے) تو مخالف پارٹی کی طرف سے ایک بھی نعرہ( جو الیکشن کا اصل ہے) نہیں لگا۔
مبارک ہو محب
میرا لیڈر۔۔۔۔۔۔۔۔
( پر ہے کہاں؟)
 
ہم نعرہ بازی پر نہیں عملی مظاہرے پر یقین رکھتے ہیں ۔

ویسے بھی جو اپنا منشور بکرے کے منہ سے نہ بچا سکا اپنی انتخابی مہم کس سے بچائے گا ۔ ۔ ۔ ۔ :drama:
 

رضوان

محفلین
اب تو ڈرامہ کہنا ہی ہے آپ نے اے ہارے بلکہ بور ہونے والے لیڈر کے حمایتیو :lol:
ہمارا لیڈر ہر دلعزیز ہے مقبول ہے( نام محمد مقبول والا نہیں ) جب ہی ایک پاؤں لاہور تو دوسرا کراچی تیسرا اسلام آباد پھر چوتھا مانچسٹر پانچواں نیویارک دنیا چشم براہ ہے اس کے لیے۔ :p :p
اور ہمارا نشان
کیتلی ہر گھر کی زینت اس کی مقبولیت میں کوئی شک ؟
 

ماوراء

محفلین
نتیجہ تو جب آئے گا تب ہی دیکھا جائے گا کہ خوف آ رہا ہے یا کچھ اور۔ آپ کے بورنگ نعرے وہ بھی بغیر منشور کے۔۔۔سب لوگ انھیں پڑھ پڑھ کے بور ہو گئے ہیں۔ یہ الیکشن تو ہم نے ہنسی مذاق کے لیے شروع کیا تھا۔ لیکن مخالف پارٹی کی بے تکی باتوں سے سب اکتا گئے ہیں۔ huh :?
273_pata_nahi_2.gif
 

شمشاد

لائبریرین
الیکشن کے نعرے اور پوسٹر کچھ زیادہ ہی خطرناک ہو گئے ہیں۔
ذرا دیکھ بھال کے بھئی۔
 
رضوان : حاضرین اب میں آپ کی پرزور تالیوں میں آپ کے ہر دلعزیز لیڈر محب علوی کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں اور اپنے کامیاب ملک گیر دورے کی روداد اپنی زبانی سنائیں۔

تالیوں کی گونج اور زبردست نعروں میں محب علوی سٹیج پر آتے ہیں ، بیک گراؤنڈ میں نعرے لگ رہے ہیں

انقلاب زندہ باد

اکوں رولا پے گیا محب بازی لے گیا ( ایک ہی شور پڑ گیا محب بازی لے گیا)

ہاتھوں میں ہاتھ دو محب کا ساتھ دو

یہ بازی حق کی بازی ہے یہ بازی تم ہی ہارو گے
کتنے محب ہراؤگے ہر گھر سے محب نکلے گا

قدم بڑھاؤ محب ہم تمہارے ساتھ ہیں

ظالمو محب آرہا ہے

ملک گیر دورے کے بعد اب میں وثوق سے کہ سکتا ہوں کہ عوام پرانے چہروں سے اکتا چکے ہیں اور باہر سے (سکینڈے نیویا)‌ درآمد شدہ قیادت کو مسترد کرتے ہوئے ملکی قیادت چاہتے ہیں۔ جو ولولہ ، جوش اور جذبہ میں بچوں ، نوجوانوں، عورتوں اور بوڑھوں میں دیکھ کر آرہا ہوں اس نے مجھ میں وہ توانائی اور طاقت بھر دی ہے کہ اب میں اس فرسودہ اور بوسیدہ نظام سے ٹکرانے کے لیے تن من دھن کی بازی لگا دوں گا۔ میں الیکشن میں اس لیے نہیں کھڑا کہ مجھے اقتدار چاہیے (‌ویسے چاہیے تو ہے )‌ بلکہ اس لیے کہ ملک(اردو ویب) کو دیانتدار، قابل اور مخلص قیادت میسر آسکے۔ میں روٹی ، کپڑا اور مکان کے کھوکھلے نعرے نہیں لگاؤں گا اور نہ ہی میں شہروں کو پیرس بنانے کا دعوی کروں گا، میں آپ کو ایک اہل ، مخلص اور عوام کی خادم قیادت کا وعدہ کرتا ہوں۔
آپ چاہتے ہیں کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو؟
کیا آپ چاہتے ہیں ملک سے مہنگائی کا عفریت دور ہوجائے ؟
کیا آپ چاہتے ہیں کہ ملک سے غربت ختم ہو جائے؟( یا غریب ہی ختم ہو جائیں )
کیا آپ چاہتے ہیں پولیس اصلاحات صحیح معنوں میں ہو جائیں ؟( ویسے بہت مشکل ہے)
کیا آپ چاہتے ہیں کہ انصاف آپ کی دہلیز پر میسر ہو جائے ( عدالتوں میں تو ملتا نہیں شاید دہلیز پر ہی مل جائے)
قوم کے نونہال جبری مشقت نہ کریں بلکہ سکولوں میں پڑھ لکھ کرکل ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں اور اردو کی ترقی میں حصہ لے سکیں؟
کیا آپ چاہتے ہیں کہ ساس بہو کے جھگڑے ختم ہوجائیں اور وہ ماں بیٹی کی طرح رہیں ( ہے تو ناممکن مگر پوچھنے میں کیا حرج ہے )

ابھی تک سوچ رہے ہیں؟ حیرت ہے
کیا آپ لوگ یہ سب نہیں چاہتے ، تو سوچ کیا رہے ہیں ، آؤ محب کا ہاتھ تھامو اور ملک (اردو ویب) کی تقدیر بدل ڈالو

فیصلہ کرنے میں دیر نہ کریں ایسا نہ ہو کہ بہت دیر ہو جائیں کیونکہ وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا اور جو قومیں وقت کا ساتھ نہیں دیتی ، وقت بھی ان کا ساتھ نہیں دیتا۔

ووٹ ایک مقدس امانت ہے ، اسے محب علوی کی بجائے کسی اور کو دے کر خیانت نہ کیجیئے ، خدارا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

‌‌خون دل دے کر نکھاریں گے رخِ برگ گلاب
ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے
 

tauseef

محفلین
سوریsorry

میں اپنئ باکسنگ کئ وجح سے پوسٹ نھ کر سکا۔ :oops: اور کسی نیی مبارک نھی دی۔۔باکسنگ مقابلھ جیت نے کی۔ :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry:
 

قیصرانی

لائبریرین
محب جی میں ھوں نھ۔

tauseef نے کہا:
محب جی میں ھوں نھ۔ :wink: میں آپ کھ ساتھ ھوں۔ 8)
محب بھئی یہ بے ایمانی ہے کہ اپنے ساتھ باکسرز یعنی مُکہ بازوں کو ساتھ ملا لیا، وہ بھی ایسے جو کہ مقابلہ جیت کر آرہے ہیں۔ لگتا ہے اب مجھے بھی ماوراء بی بی کی حمایت میں ایک پہلوان(کانگڑی :wink: مذاق)لانا ہوگا۔
قیصرانی
 
ویسے تو 1993-1995 کے سیشن میں اسلامیہ کالج سول لائنز کا نمائیندہ باکسر ہونے کا اعزاز مجھے بھی رہ چکا ہے اور انٹر کالج باکسنگ ٹورنامنٹ میں بھی حصہ لے چکا ہوں لہذا کوئی فکر والی بات نہیں ہے ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اور میرا کامیاب شکاری(چڑی مار نہیں، مگر مٍلتا جُلتا) کا تجربہ بھی ہمارے کام آئے گا کہ کیسے مخالف امیدواروں کا کُھرا اٹھانا ہے اور کیسے کامیابی سے اپنے امیدوار کی حمایت کرنی ہے۔
قیصرانی
 
Top