الو کا الو پن

محمد عدنان اکبری نقیبی نے 'آپ کی تحریریں' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 19, 2020

  1. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    18,838
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    الو ایک پرندہ ہے جو انسانوں سے دور ویرانوں میں رہتا اور منحوس سمجھا جاتا اور جو عموماً دن میں سوتا اور رات میں ہوکتا ہے۔ یہ مختلف وحشت ناک بولیاں بولتا ہے۔انسان الو سے مختلف خصوصیات اور عادات کا حامل ہوتا ہے۔یہ اور بات ہے کہ کچھ انسانوں میں الو جیسی مشابہت پائی جاتی ہے۔ یہ جہاں جاتے ہیں نحوست پھیلا دیتے ہیں۔ آباد اور پر رونق محفلوں کو ویران کردیتے ہیں۔ سرسبز و شاداب باغات کو بنجر بنا کر صحرا میں بدل دیتے ہیں۔ ان کی وجہ سے ہنستی بستی بستیاں آبادیاں برباد ہوکر کھنڈر بن جاتی ہیں۔ یہ عفریت نما الو خوش و خرم بامراد انسانوں سے چمٹ جائیں تو اسے مایوسی اور نامرادی کا نشان بنادیتے ہیں۔
    چمچہ جس برتن میں ہو اسے خالی کردیتا ہے ایسے ہی الو صفت انسان جس کے ہمنیشن ہوں اسے تباہ کردیتے ہیں، اس کے ہمنشینوں کے درمیان حسد، کینہ، بغض و عداوت کے بیج بو کر کوڑھ کی فصل کی آبیاری کرتے ہیں۔
    اف! یہ الو صفت لوگ بھی کیا لوگ ہیں۔
    خدا بچائے ان سے اور ان کی سیاہ بخت نحوستوں سے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    13,829
    جھنڈا:
    Pakistan
    کیا یہ بھی کسی شو پالش کی ڈبیا پر رہتا ہے؟؟؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  3. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    18,838
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    افففففففف ،
    ایک تو آپ کو ہر بات کی تفصیل بتانا پڑتی ہے ۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  4. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    13,829
    جھنڈا:
    Pakistan
    ہر بات نہ بتائیں لیکن یہ بات تو ضرور بتانی پڑے گی!!!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  5. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    18,838
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    میں نہیں بتاؤں گا ۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  6. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    13,829
    جھنڈا:
    Pakistan
    یہی تو قیامت ہے!!!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  7. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    18,838
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    کہاں کہاں
     
  8. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    13,829
    جھنڈا:
    Pakistan
    یہ باتیں بتائی نہیں جاتیں، نظر لگ جاتی ہے!!!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  9. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    18,838
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    آپ عینک جو پہنتے ہیں اس لیے آپ کو ہی نظر آتی ہے قیامت
     
  10. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    13,829
    جھنڈا:
    Pakistan
    اور آپ بغیر عینک کے قیامت کی قامت قیامت کی نظر سے تاڑ لیتے ہیں!!!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  11. فہیم

    فہیم لائبریرین

    مراسلے:
    33,382
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Sleepy
    اب یہ کس کتاب میں لکھا ہے؟
     
    • زبردست زبردست × 2
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • متفق متفق × 1
  12. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    18,838
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    اپنی اپنی نظر ہے بھیا
     
  13. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    13,829
    جھنڈا:
    Pakistan
    الو کا الو پن نامی کتاب میں۔۔۔
    جس کے رائٹر ہیں ایک نامی گرامی محفلی!!!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  14. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    13,829
    جھنڈا:
    Pakistan
    آپ کی نظروں نے سمجھا جو سمجھا!!!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  15. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    18,838
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    آپ کی گراں قدر محبت کے ہم سپاس گزار ہیں بھیا کہ آپ نے ہمارے لیے محفلی کا لقب ادا کیا ۔
    :D:D:D
     
  16. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    13,829
    جھنڈا:
    Pakistan
    اگر آپ مزید راضی ہوں تو ہمارے پاس مزید القابات بھی ہیں۔۔۔
    کہیں تو پیش کردیں؟؟؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  17. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    18,838
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    ہم تو پہلے ہی آپ کی بےپناہ محبت کے قرضدار ہوئے بیٹھے ہیں ،
    اب مزید کو کہاں سنبھالتے پھیریں گے ،
    بعد کے لیے اسٹاک محفوظ رکھیں بھیا
     
  18. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    14,554
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    عدنان! خوب ہے یہ الونامہ ۔ آپ اچھی تحاریر لکھنے لگے ہیں۔ لیکن اس تحریر میں تھوڑی تشنگی محسوس ہو رہی ہے۔ تھوڑا الوپن اور ہوتا! :D
    مطلب مختصر ہے، کچھ اور شامل کرتے تو مزید نکھرتی۔
    بہرحال اچھی تحریر ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  19. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,566
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    الو تو بڑا خوبصورت سا پرندہ ہے۔ ٖغیر آباد جگہوں اور ویرانوں میں رہتا ہے تا کہ انسانوں کے شر سے بچ سکے، لیکن حضرتِ انسان بھی بڑا چالاک ہے، اپنے حسد، کینے، بغض، عداوت، نحوست، دوسروں کے لیے بری سوچ کو بھی ایک بیچارے شریف النفس پرندے پر ڈال دیا! :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • متفق متفق × 1
  20. سید عاطف علی

    سید عاطف علی لائبریرین

    مراسلے:
    10,628
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    فہیم بھائی ۔ ۔ جب دو ع جمع ہوں گے تو ۔ " یہ تو ہوگا "
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4

اس صفحے کی تشہیر