الوداعی تقریب الوداعی نوحہ برائے اردو محفل

ابھی تو ایسا ہی لگ رہا ہے ۔ لیکن امید ہے کہ ایسا ہو گا نہیں ۔
ہم گھر بھی تو بدلتے ہیں۔ تب بھی کئی لوگوں کو ایسا ہی لگ رہا ہوتا ہے کہ نئے گھر میں ایڈجسٹ نہ ہو پائیں گے۔ مگر پھر آہستہ آہستہ دلچسپی پیدا ہونے لگتی ہے۔ جب ہم اسے خود سے ڈیکوریٹ کرنے لگتے ہیں۔ اس میں کچھ تبدیلیاں لاتے ہیں۔ اپنی مرضی کا بناتے ہیں۔
ڈسکورڈ پہلے دن کی نسبت اب بہت نکھر کر سامنے آیا ہے ماشاء اللہ۔ اور بہتر سے بہتر ہوتا جائے گا۔ بس عادی ہونے کی دیر ہے۔
جگہ تو واقعی نہیں لے سکے گا لیکن لوگ تو وہی ہیں نا۔۔۔ آہستہ آہستہ اپنی مرضی کے مطابق بنا لیں گے ۔
ہاں وقت کے ساتھ ساتھ بہت کچھ تبدیل ہورہا ہے جس سے اردو محفل بھی نا بچ سکی۔
آپ کی بات بالکل درست ہے کہ ابھی ڈسکورڈ میں دلچسپی پیدا کرنے کے لئے بہت کچھ ہونا باقی ہے۔
کچھ بہتر ہوگیا ہے اور بہتری کی گنجائش مزید ہے۔
لوگوں کو ایک جگہ پر اکھٹا رکھنا ہی اصل مقصد ہے ۔ بعد میں پلیٹ فام تبدیل کرنا کوئی بڑی بات نا ہوگی۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اچھا، بھائی عبدالرؤف!
کیا کبھی ڈسکورڈ کو بھی پبلک کیا جا سکے گا؟ میرا نہیں خیال کہ اس میں یہ سہولت ہو گی
ایسا ممکن تو نہیں کہ یہاں کی پوسٹ براہِ راست گوگل کی جا سکے۔ لیکن کچھ صورتیں ایسی ضرور ہیں کہ جسے کوئی بھی خواہش مند فوراً جوائن کر سکے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ایسا ممکن تو نہیں کہ یہاں کی پوسٹ براہِ راست گوگل کی جا سکے۔ لیکن کچھ صورتیں ایسی ضرور ہیں کہ جسے کوئی بھی خواہش مند فوراً جوائن کر سکے۔
اور کچھ باتیں قبل از وقت ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ ہم ڈسکورڈ کو مزید ایکسپلور کر سکتے ہیں اور ہر ممکن ایک پبلک فورم کے طور پر بنانے کی کوشش بھی۔
 
اور کچھ باتیں قبل از وقت ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ ہم ڈسکورڈ کو مزید ایکسپلور کر سکتے ہیں اور ہر ممکن ایک پبلک فورم کے طور پر بنانے کی کوشش بھی۔
کیا معلوم کے ڈسکورڈ اردو محفل سے بھی دو قدم آگے بڑھ جائے کیونکہ اِس میں مزید بہتری کی گنجائش دکھائی دے رہی ہے۔بیس لوگوں کی کمیٹی بھی بننی چاھئیے ڈسکورڈ کو چلانے کے لئے جس ماہر لوگ ہوں اور انویسٹمنٹ کرنے والے بھی ہوں اگر ضرورت پڑے تو۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہاں وقت کے ساتھ ساتھ بہت کچھ تبدیل ہورہا ہے جس سے اردو محفل بھی نا بچ سکی۔
آپ کی بات بالکل درست ہے کہ ابھی ڈسکورڈ میں دلچسپی پیدا کرنے کے لئے بہت کچھ ہونا باقی ہے۔
کچھ بہتر ہوگیا ہے اور بہتری کی گنجائش مزید ہے۔
لوگوں کو ایک جگہ پر اکھٹا رکھنا ہی اصل مقصد ہے ۔ بعد میں پلیٹ فام تبدیل کرنا کوئی بڑی بات نا ہوگی۔
جی ان شاء اللہ
 
Top