الوداعی تقریب الوداعی نوحہ برائے اردو محفل

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ اور کوئی بھی فورم کبھی بھی محفل کی جگہ نہیں لے سکے گا، ڈسکورڈ بن تو گیا ہے اور دعا ہے کہ وہاں بھی اسی طرح رونقیں لگی رہیں۔ مگر محفل کے پانچ فی صد کے برابر بھی نہیں آ سکتا

آپ لوگوں کا کیا خیال ہے؟
گُلِ یاسمیں
محمد عبدالرؤوف
مریم افتخار

ہو سکتا ہے کہ یہ بات کسی اور کے ذہن میں بھی آئی ہو اور محفل پر کی بھی جا چکی ہو جو میری نظر سے نہ گزری ہو
ڈسکورڈ ایک پبلک فورم نہیں کہ جس کا وزٹ گوگل سرچنگ سے ممکن ہو۔ لیکن اس میں کچھ جدید ماحول کے حساب سے چیزیں موجود ہیں ۔ جیسے کہ لائیو میٹنگز۔ وائس چیٹ وغیرہ۔
باقی معاملات جیسے کہ لائبریری وغیرہ کے کام وہاں بھی ارادہ ہے کہ شروع کیا جائے اور کوئی ایسا پلیٹ فارم جہاں اپنی محفل کے احباب کی کاوشیں شیئر کی جائیں۔
ابھی تو ہم سب کے لیے ڈسکورڈ نیا نیا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ دیکھتے ہیں کہ کیا صورت نکلتی ہے۔ ویسے محفل کی اچانک رخصتی کے اعلان کے بعد کچھ آپشنز تھے جس میں سہولت سے اسی کو اختیار کرنا ممکن تھا جو کہ کیا گیا۔
 
ابھی تو ایسا ہی لگ رہا ہے ۔ لیکن امید ہے کہ ایسا ہو گا نہیں ۔
ہم گھر بھی تو بدلتے ہیں۔ تب بھی کئی لوگوں کو ایسا ہی لگ رہا ہوتا ہے کہ نئے گھر میں ایڈجسٹ نہ ہو پائیں گے۔ مگر پھر آہستہ آہستہ دلچسپی پیدا ہونے لگتی ہے۔ جب ہم اسے خود سے ڈیکوریٹ کرنے لگتے ہیں۔ اس میں کچھ تبدیلیاں لاتے ہیں۔ اپنی مرضی کا بناتے ہیں۔
ڈسکورڈ پہلے دن کی نسبت اب بہت نکھر کر سامنے آیا ہے ماشاء اللہ۔ اور بہتر سے بہتر ہوتا جائے گا۔ بس عادی ہونے کی دیر ہے۔
جگہ تو واقعی نہیں لے سکے گا لیکن لوگ تو وہی ہیں نا۔۔۔ آہستہ آہستہ اپنی مرضی کے مطابق بنا لیں گے ۔
 
عظیم

محفلین

یہی ایک چیز جس کا آپ نے ذکر کیا ہے کہ پبلک فورم نہیں ہے ڈسکورڈ کو محفل جیسا نہیں بننے دے گی، یہاں یہ تھا کہ لوگ کچھ ڈھونڈتے ڈھونڈتے محفل میں آ نکلتے تھے اور محفل کا حصہ بن جاتے تھے، بہر حال دعا تو سب کی طرح میری بھی یہی ہے کہ ڈسکورڈ بھی ہم سب کو وہی کچھ فراہم کرے جو کچھ ہمیں محفل سے ملتا آیا ہے!
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اس کی چُٹیا کر کے پراندہ ڈال دیں رنگین سا۔۔۔ تا کہ پھر وہ گانا گائے
کالی میری گُت تے پراندہ میرا لال نی
جس کا پراندہ لال ہو اور کالی گت کی تعریف میں گانے گاتے پھر رہی ہو وہ میڈم اداسی تو ہی نہیں سکتی۔
 
میرا خیال ہے کہ اور کوئی بھی فورم کبھی بھی محفل کی جگہ نہیں لے سکے گا، ڈسکورڈ بن تو گیا ہے اور دعا ہے کہ وہاں بھی اسی طرح رونقیں لگی رہیں۔ مگر محفل کے پانچ فی صد کے برابر بھی نہیں آ سکتا

آپ لوگوں کا کیا خیال ہے؟
گُلِ یاسمیں
محمد عبدالرؤوف
مریم افتخار

ہو سکتا ہے کہ یہ بات کسی اور کے ذہن میں بھی آئی ہو اور محفل پر کی بھی جا چکی ہو جو میری نظر سے نہ گزری ہو
عظیم بھیا، میں انٹرنیٹ کی دنیا میں بہت زیادہ ٹیکنیکل انسان نہیں ہوں۔ میری فیلڈ بائیوتکنیکیات ہے اور مجھے اسی کی کچھ know-how ہے۔ لیکن جوجذباتی وابستگی ہوتی ہے کسی شے سے اس کے بارے میں میرا بہت unpopular-opinion ہے کہ کسی شے کو سب کچھ بھی دے دو، اسے جانے سے روک نہیں سکتے۔ ہر شے نے جدا ہونا ہے، جلد یا بدیر۔ میں اس میں صرف یہ کوشش کرتی ہوں کہ میرا کردار مثبت رہے اس ہم آہنگی میں بھی اور پھر جدائی میں بھی اگر یہ ضروری ہے تو۔ محفل کے لیے بھی وہی کر رہی ہوں۔ مجھے یہ گوارا نہیں کہ کسی کوزیادہ کہوں کہ اپنا فیصلہ بدلے، انہیں بھی ہماری اتنی ہی قدر ہونی چاہیے جتنی ہمیں ان کی ہے! اگر نہیں ہے اور بہت ضروری ہے جانا تو خوشی سے جائیں، ہم جب تک یہ تعلق ہے تب تک اسے یادگار بناتے رہیں گے اور جب یہ ختم ہوگیا تو بھی اپنی شمعیں اٹھا کر اس جگہ لے جائیں گے جسے ہماری شمعوں کی قدر ہو اور سب سے زیادہ قدردان تو اپنا آپ ہی ہونا چاہیے، دنیا تو ایک دن میں ہیرو اور دوسرے دن میں زیرو بنا کے پیش کرتی ہی رہتی ہے۔ سو اس سے فرق نہیں پڑتا کہ یہاں کتنا ہی اچھا وقت گزرا اور کتنی ہی بہترین رفاقتیں ہم راہ ہوئیں، پھر بھی میں اس پہ نہ ڈیپینڈ کروں گی ، نہ ابتدائی اطلاع پر ایک بار صبر کرنے کے بعد بار بار غم کھاؤں گی اور نہ ہی کسی سے کچھ مانگوں گی۔ بہت شکریہ ان سب نے جتنا پہلے دے دیا۔ سراپا سپاس گزار!
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یہی ایک چیز جس کا آپ نے ذکر کیا ہے کہ پبلک فورم نہیں ہے ڈسکورڈ کو محفل جیسا نہیں بننے دے گی، یہاں یہ تھا کہ لوگ کچھ ڈھونڈتے ڈھونڈتے محفل میں آ نکلتے تھے اور محفل کا حصہ بن جاتے تھے، بہر حال دعا تو سب کی طرح میری بھی یہی ہے کہ ڈسکورڈ بھی ہم سب کو وہی کچھ فراہم کرے جو کچھ ہمیں محفل سے ملتا آیا ہے!
یہ تو ہے ہر نئی چیز بعینہ پرانی کے جیسے نہیں ہوتی، کچھ جمع تفریق تو ہمیشہ رہتی ہی ہے۔ لیکن دعا ہے کہ دوستوں کا ساتھ خیر و برکت کے ساتھ رہے۔
 
عظیم

محفلین
ابھی تو ایسا ہی لگ رہا ہے ۔ لیکن امید ہے کہ ایسا ہو گا نہیں ۔
ہم گھر بھی تو بدلتے ہیں۔ تب بھی کئی لوگوں کو ایسا ہی لگ رہا ہوتا ہے کہ نئے گھر میں ایڈجسٹ نہ ہو پائیں گے۔ مگر پھر آہستہ آہستہ دلچسپی پیدا ہونے لگتی ہے۔ جب ہم اسے خود سے ڈیکوریٹ کرنے لگتے ہیں۔ اس میں کچھ تبدیلیاں لاتے ہیں۔ اپنی مرضی کا بناتے ہیں۔
ڈسکورڈ پہلے دن کی نسبت اب بہت نکھر کر سامنے آیا ہے ماشاء اللہ۔ اور بہتر سے بہتر ہوتا جائے گا۔ بس عادی ہونے کی دیر ہے۔
جگہ تو واقعی نہیں لے سکے گا لیکن لوگ تو وہی ہیں نا۔۔۔ آہستہ آہستہ اپنی مرضی کے مطابق بنا لیں گے ۔
محفل میں بھی ایک بار ایسا ہو چکا ہے جب اپگریڈ کیا گیا تھا محفل کو، تب بھی محفل کا نیا پن کچھ عجیب تاثر پیدا کر رہا تھا۔ اور اب یہ حال ہے کہ پرانا ورژن بھی شاید مشکل سے ہی یاد آئے کہ کیسا تھا!!
 
تو بس آئیندہ کے لئے بھی یہی امید رکھئیے اور پیوستہ رہئیے ڈسکورڈ کے شجر سے۔۔۔ آخر کو سب مل کر ہی اس کے پھلنے پھولنے میں حصہ لیں گے ہم۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
عظیم بھیا، میں انٹرنیٹ کی دنیا میں بہت زیادہ ٹیکنیکل انسان نہیں ہوں۔ میری فیلڈ بائیوتکنیکیات ہے اور مجھے اسی کی کچھ know-how ہے۔ لیکن جوجذباتی وابستگی ہوتی ہے کسی شے سے اس کے بارے میں میرا بہت unpopular-opinion ہے کہ کسی شے کو سب کچھ بھی دے دو، اسے جانے سے روک نہیں سکتے۔ ہر شے نے جدا ہونا ہے، جلد یا بدیر۔ میں اس میں صرف یہ کوشش کرتی ہوں کہ میرا کردار مثبت رہے اس ہم آہنگی میں بھی اور پھر جدائی میں بھی اگر یہ ضروری ہے تو۔ محفل کے لیے بھی وہی کر رہی ہوں۔ مجھے یہ گوارا نہیں کہ کسی کوزیادہ کہوں کہ اپنا فیصلہ بدلے، انہیں بھی ہماری اتنی ہی قدر ہونی چاہیے جتنی ہمیں ان کی ہے! اگر نہیں ہے اور بہت ضروری ہے جانا تو خوشی سے جائیں، ہم جب تک یہ تعلق ہے تب تک اسے یادگار بناتے رہیں گے اور جب یہ ختم ہوگیا تو بھی اپنی شمعیں اٹھا کر اس جگہ لے جائیں گے جسے ہماری شمعوں کی قدر ہو اور سب سے زیادہ قدردان تو اپنا آپ ہی ہونا چاہیے، دنیا تو ایک دن میں ہیرو اور دوسرے دن میں زیرو بنا کے پیش کرتی ہی رہتی ہے۔ سو اس سے فرق نہیں پڑتا کہ یہاں کتنا ہی اچھا وقت گزرا اور کتنی ہی بہترین رفاقتیں ہم راہ ہوئیں، پھر بھی میں اس پہ نہ ڈیپینڈ کروں گی ، نہ ابتدائی اطلاع پر ایک بار صبر کرنے کے بعد بار بار غم کھاؤں گی اور نہ ہی کسی سے کچھ مانگوں گی۔ بہت شکریہ ان سب نے جتنا پہلے دے دیا۔ سراپا سپاس گزار!
مختصر یہ کہ جہاں کہ جہاں خیمے گاڑیں گے، وہی شہر بن جائے گا
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ اور کوئی بھی فورم کبھی بھی محفل کی جگہ نہیں لے سکے گا، ڈسکورڈ بن تو گیا ہے اور دعا ہے کہ وہاں بھی اسی طرح رونقیں لگی رہیں۔ مگر محفل کے پانچ فی صد کے برابر بھی نہیں آ سکتا

آپ لوگوں کا کیا خیال ہے؟
گُلِ یاسمیں
محمد عبدالرؤوف
مریم افتخار

ہو سکتا ہے کہ یہ بات کسی اور کے ذہن میں بھی آئی ہو اور محفل پر کی بھی جا چکی ہو جو میری نظر سے نہ گزری ہو
عظیم یہ دیکھیے کہ اگر ابھی محفل نہ ہوتی تو آپ ان جذبات کا اظہار کہاں کر رہے ہوتے؟
آپ کے یہ جذبات تو آپ کے گلے میں ہی گھٹ نہ جاتے ؟
 
عظیم

محفلین
تو بس آئیندہ کے لئے بھی یہی امید رکھئیے اور پیوستہ رہئیے ڈسکورڈ کے شجر سے۔۔۔ آخر کو سب مل کر ہی اس کے پھلنے پھولنے میں حصہ لیں گے ہم۔
میں آپ لوگوں کی امیدوں کی قدر کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ ڈسکورڈ آپ سب کی امیدوں پر پورا اترے، بلکہ ان شاء اللہ ساتھ بھی رہوں گا ہی وہاں!
 
عظیم

محفلین
عظیم یہ دیکھیے کہ اگر ابھی محفل نہ ہوتی تو آپ ان جذبات کا اظہار کہاں کر رہے ہوتے؟
آپ کے یہ جذبات تو آپ کے گلے میں ہی گھٹ نہ جاتے ؟
میں آپ کی بات سمجھ نہیں سکا، کیا آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ میں ڈسکورڈ کے حق میں نہیں ہوں؟
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
میں آپ کی بات سمجھ نہیں سکا، کیا آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ میں ڈسکورڈ کے حق میں نہیں ہوں؟
میرے خیال میں ایسا نہیں ہو گا۔ کیونکہ یہ موضوع سب سے پہلے خود ڈسکورڈ فورم بنانے والوں کے ذہن میں شاید ہو گا لیکن انہوں نے ہاتھ پر ہاتھ دھرنا منظور نہ کیا ہو گا ۔
ہمیں ہر چیز کی مثال حقیقی زندگی سے مل سکتی ہے ، جیسے کہ اسی کو دیکھ لیجیے کہ کوئی کیسا ہی عزیز کیوں نہ ہو کہ جس کے بغیر جینا نا ممکن لگتا ہو بہرحال ایسا ہوتا نہیں کہ زندگی رک جائے۔
 
بالکل درست کہا! سب کچھ چلتا رہتا ہے، مگر اللہ ان سب کو محفوظ اور سلامت رکھے جن سے ہمیں محبت ہے۔
 
Top