محمد عبدالرؤوف
لائبریرین
ڈسکورڈ ایک پبلک فورم نہیں کہ جس کا وزٹ گوگل سرچنگ سے ممکن ہو۔ لیکن اس میں کچھ جدید ماحول کے حساب سے چیزیں موجود ہیں ۔ جیسے کہ لائیو میٹنگز۔ وائس چیٹ وغیرہ۔میرا خیال ہے کہ اور کوئی بھی فورم کبھی بھی محفل کی جگہ نہیں لے سکے گا، ڈسکورڈ بن تو گیا ہے اور دعا ہے کہ وہاں بھی اسی طرح رونقیں لگی رہیں۔ مگر محفل کے پانچ فی صد کے برابر بھی نہیں آ سکتا
آپ لوگوں کا کیا خیال ہے؟
گُلِ یاسمیں
محمد عبدالرؤوف
مریم افتخار
ہو سکتا ہے کہ یہ بات کسی اور کے ذہن میں بھی آئی ہو اور محفل پر کی بھی جا چکی ہو جو میری نظر سے نہ گزری ہو
باقی معاملات جیسے کہ لائبریری وغیرہ کے کام وہاں بھی ارادہ ہے کہ شروع کیا جائے اور کوئی ایسا پلیٹ فارم جہاں اپنی محفل کے احباب کی کاوشیں شیئر کی جائیں۔
ابھی تو ہم سب کے لیے ڈسکورڈ نیا نیا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ دیکھتے ہیں کہ کیا صورت نکلتی ہے۔ ویسے محفل کی اچانک رخصتی کے اعلان کے بعد کچھ آپشنز تھے جس میں سہولت سے اسی کو اختیار کرنا ممکن تھا جو کہ کیا گیا۔