مبارکباد اللہ کرے زورَ قلم اور زیادہ (محمد بلال اعظم کے ہزار مراسلوں کی ریس مکمل ہونے پر )

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
اللہ بخشے چھوٹا غالبؔ مرحوم اکثر کہا کرتے تھے​
دنیا میں دو ہی آدمی باذوق ہیں چھوٹے
ایک میں خود ہوں ایک محمد بلال اعظم ہے
اس جوانِ رعنا نے اردو محفل پر اپنی آمد کے تھوڑے ہی عرصے بعد ہزار مراسلوں کو کھڈے لائن لگا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ​
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
اردو محفل پر اگر دو نام پوچھے جائیں مجھ سے تو (ایک بڑوں میں سے اور ایک چھوٹوں میں سے)​
تو میرا انتخاب یقیناً سر الف چاچو اور بلال ہوگا​
@محمدبلال اعظم کو بہت بہت مبارک ہو میری طرف سے، اردو محفل کو یہ سنگِ میل عبور کرنے پر​
اور ساتھ ہی یہ پیغام بھی کہ​
ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں
 

یوسف-2

محفلین
میاں چھوٹے غالب! لوگوں کو مبارکباد دینے کے بہانے اپنے تئیں افسردہ نہ ہو،:D ہمارے فورمز کا یہی چلن ہے۔ یہان دھاگے گنا کرتے ہیں، تولا نہین کرتے۔:D اگر تولنے کا چلن ہو جائے تو آپ کے ہزار ، لاکھ سے بھی بڑھ کر ہیں۔ ع کہتا ہون سچ گرچہ عادت نہیں مجھے :D ویسے ایک کانفی ڈینشیل نسخہ ہے آپ کے لئے۔ :D آپ اپنے مراسلوں اور دھاگوں کو دو دو چار لائنوں پر تقسیم کرکے بھیجنا شروع کردو، دیکھتے ہی دیکھتے کہیں سے کہیں پہنچ جاؤگے :D
 

برگ حنا

محفلین
بہت بہت مبارک ہو آپ کو ۔ ۔۔ ۔ :)

a1af91fd22bb4a3daef7be2ce3756e8f_congratulations-117171938.jpg
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
احمد بھائی، مقدس باجی، برگِ حنا باجی، شمشاد بھائی، محب بھائی اور مہدی بھائی آپ سب کا تہہِ دل سے مشکور ہوں۔
اللہ پاک آپ سب کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے اور آپ سب کی ہر آرزو، خواہش پوری کرے۔ آمین!
 
Top