اللہ میاں کے مہمان 2.0

الف عین

لائبریرین
یہ اطلاع بڑی مسرت سے دے رہا ہوں کہ حج 2010 کے لئے قرعہ اندازی میں ہمارا نام نکل گیا ہے۔ اس سال پہلی دو بار قرعہ اندازی میں ناکامی ہوئی تھی، لیکن اب کچھ مزید کوٹا بڑھایا گیا تو مزید کچھ عازمین کا انتخاب عمل میں آیا ہے، اور ہم کامیاب ہوئے ہیں۔
لیکن صرف عنوان میں نے اللہ میاں کے مہمان دیا ہے، احباب کسی سفر نامے کی امید نہ رکھیں، (ویسے نا ممکن تو نہیں کہ اللہ میاں کے مہمان، ورژن دو بن جائے!!)۔ پچھلا حج 1997 میں ہوا تھا، اب تیرہ سال بعد پھر نمبر لگا ہے۔
احباب سے درخواست ہے کہ ہم دونوں کے لئے دعا کریں کہ خیر و عافیت اور صحت کے ساتھ یہ حج مکمل ہو جائے، اور حج مبرور ثابت ہو کہ آخرت میں سرخروئی نصیب ہو۔
 
موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
لبیک اللہم لبیک
لا شریک لک لبیک ان الحمد والنعمۃ لک والملک
آغا جی بہت مبارک ہو
 
طالوت

محفلین
یہ اطلاع بڑی مسرت سے دے رہا ہوں کہ حج 2010 کے لئے قرعہ اندازی میں ہمارا نام نکل گیا ہے۔ اس سال پہلی دو بار قرعہ اندازی میں ناکامی ہوئی تھی، لیکن اب کچھ مزید کوٹا بڑھایا گیا تو مزید کچھ عازمین کا انتخاب عمل میں آیا ہے، اور ہم کامیاب ہوئے ہیں۔
لیکن صرف عنوان میں نے اللہ میاں کے مہمان دیا ہے، احباب کسی سفر نامے کی امید نہ رکھیں، (ویسے نا ممکن تو نہیں کہ اللہ میاں کے مہمان، ورژن دو بن جائے!!)۔ پچھلا حج 1997 میں ہوا تھا، اب تیرہ سال بعد پھر نمبر لگا ہے۔
احباب سے درخواست ہے کہ ہم دونوں کے لئے دعا کریں کہ خیر و عافیت اور صحت کے ساتھ یہ حج مکمل ہو جائے، اور حج مبرور ثابت ہو کہ آخرت میں سرخروئی نصیب ہو۔
الحمد للہ ۔ خوشی کی خبر ہے۔
ویسے سفر نامہ ورژن 2 نہ سہی مگر “اللہ میاں کے مہمان رویژن 1“ تو ضرور ہی ہونا چاہیے ۔ آپ کا سفر نامہ خاصا دلچسپ تھا اور بہت سی نئی باتیں پتہ چلیں ، کہیں کہیں محدود وقت اور حج کی مصروفیت کے باعث کچھ باتیں ادھوری رہ گئیں یا یکطرفہ رپورٹنگ ہو گئی ۔ سفر نامے میں بھارت سے جدہ تک سفر میرے لئے سب سے زیادہ دلچسپی کا باعث رہا ۔ اور آپ کی سگریٹ نوشی کا احوال بھی خوب تھا۔
اللہ رب العزت آپ اور آپ کی زوجہ کو بخیر و عافیت اس سعادت سے فیض یاب فرمائے ۔
وسلام
 
دوست

محفلین
مبارکباد جناب
پاکستان حکومت نے اس بار حج اخراجات اتنے بڑھا دئیے کہ کوٹے سے بارہ پندرہ ہزار کم لوگوں نے درخواست دی۔ سارے منتخب ہوگئے اور باقی سیٹیں نجی حج آپریٹرز کے پاس ہیں اب۔
 
الف عین

لائبریرین
جزاک اللہ خیر سب لوگوں کی دعاؤں اور نیک خواہشات کے لئے، لیکن آج ایک مایوس کن بات پتہ چلی ہے۔ بعد کی مزید فہرست میں نام ہے اس لئے ہم لوگ زمرہ پسند نہیں کر سکتے، اور سوم زمرہ ’عزیزیہ‘ میں ٹھہرایا جئے گا مکے میں، عزیزیہ کا مطلب ہے کہ آٹھ سے بارہ کلو میٹر دور حرم سے!!! نظام حیدر آباد کی رباط کی کوشش کی جا رہی ہے، نہیں مل سکی تو پھر اس پیشکش پر سوال بھی لگ سکتا ہے۔
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
چاچو اللہ تعالی آپ کایہ سفرسعادت قبول و مقبول فرمائیں اورآپ کوبہت بہت مبارک باد قبول ہو۔ آمین ثم آمین
اس ناچیزکابھی ارادہ ہےاس دفعہ حج کرنےکااگراس قابل سمجھیں توانشاء اللہ مکہ میں ملاقات کاشرف بخشیں مہربانی ہوگی(شکریہ)

باقی بتائيں کہ کس تاریخ کوآمدہےکیاپہلےمدینہ منورہ آئیں گےمکہ مکرمہ اگرمدینہ منورہ آئیں تویہ ناچیزمدینہ منورہ میں آپ کااستقبال کرےگا۔

والسلام
جاویداقبال
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
جناب متحرم، اللہ تعالی آپ کایہ سفرسعادت قبول و مقبول فرمائیں آمین ثم آمین
انشاء اللہ اس دفعہ ہمارابھی حج کاارادہ ہےاگرآپ ملاقات سےشرف بخشیں تواس ناچیزکی سعادت ہوگی اوراگرآپ مدنیہ منورہ پہلےآئیں توبھی مطلع کردیں تویہ خاکسارمدنیہ منورہ میں ہوتاہےآپ سےملنےکی آرزوہےامیدہےاس لائق ضرور سمجھیں گے۔

والسلام
جاویداقبال
 
الف عین

لائبریرین
افسوس کہ ہمارا پلان ختم ہو گیا ہے، بہت دور رہائش کی وجہ سے۔ کیونکہ یہ دوسری بار ہے، اس لئے نفلی حج کا ارادہ تھا، اور جب یہ معلوم ہوا کہ رہائش عزیزیہ میں ہے۔ تو کل رات کو یہ پلان مکمل ملتوی ہو گیا ہے۔ انشاء اللہ حج کے بعد کسی وقت عمرے کے لئے ایسے وقت میں آنا چاہیں گے جب مکے میں بھیڑ بھاڑ نہ ہو۔
جاوید اپنا پتہ بہر حال ذ پ کر دینا۔اور فون نمبر بھی۔ اگر ملاقات ہو سکے تو خوشی ہی ہو گی۔
 
شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی اور ہفتے دو ہفتے تک رش بالکل ختم ہو جائے گا۔ موسم بھی بہت اچھا ہے۔ اس وقت عمرے کا پروگرام بنالیں۔
 
Top