القلم ۔ وی بی پر منتقلی ۔ اظہار تشکر

شاکرالقادری

لائبریرین
هل جزاء الإحسان إلا الإحسان

الحمد للہ القلم کی وی بولٹن پر منتقلی مکمل ہوئی ۔۔۔ اور آج القلم پر مبارک سلامت کا سلسلہ زورو شور سے جاری ہے ۔ القلم کا بانی و منتظم اعلی ہونے کے ناطے میرا فرض منصبی ہے کہ میں شکر نعمت کے طور پر درج ذیل چند سطور لکھوں مجھے یہ مراسلہ وی بی پر منتقلی کے فورا بعد ہی لکھ دینا چاہیئے تھا لیکن کچھ تاخیر ہوئی بہرحال
ہوئی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا
میں آج کل اپنی اہلیہ کی علالت کی وجہ سےفورم کو زیادہ وقت نہیں دے پا رہا اور میرے اکثر اوقات ہسپتال اور مختلف ٹیسٹ لیبارٹریز میں آنے جانے کی نذر ہو جاتے ہیں اس لیے مجھے امید ہے کہ میرے عذر کو قبول کیا جائے گا۔ آمدم بر سر مطلب: القلم فورم کے قیام سے لے کر آج اس کی وی بولٹن پر متقلی کے عمل تک کے تمام مراحل کبھی سر نہ ہوتے اگر مجھے چند مخلص دوستوں اور ساتھیوں کی پرخلوص، بے لوث معاونت اور مشاورت فراہم نہ ہوتی ۔ کسی فورم کو بنانے اور اسے چلانے کے لیے جن صلاحیتیوں اور مختلف تیکنیکی امور سےآگاہی کی ضرورت ہوتی ہے وہ میرے پاس موجود نہ تھی لیکن ان دوستوں نے مجھے کبھی اپنی معذوری اور بے بسی کا احساس نہیں ہونے دیا یہ میرے دست و بازو بنے اور میری منزلوں کو میرے لیے آسان کیا میں ان کے احسانات کا بدلا تو نہیں اتار سکتا لیکن کم از کم تشکر کے چار بے جان الفاظ کے ذریعہ اپنی ممنونیت کے زندہ و جاوید جذبات کا اظہار تو کر سکتا ہوں۔ اور ایسا کرنا یقینا میرا فرض بھی ہے اور مجھ پر قرض بھی ہے
سو میں اس سفر میں اپنے اپنے مسافر نواز ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو میرے دشوار گذار راستوں میں شجر ہائے سایہ دار کی طرح مجھے راحت پہنچاتے رہے۔
======
اردو محفل کے منتظم اعلی نبیل ۔۔۔۔۔۔۔۔ جنہوں نے القلم کی بنیاد رکھنے میں میری مدد کی اور اس نازک موڑ پر جب ایک فری ہوسٹ پر القلم اچانک بند ہو گیا ،میری ایک سال کی محنت ضائع ہوگئی اور میری مایوسی کی انتہا نہیں تھی تو نبیل نے مجھے مایوسیوں کی گہرائیوں سے نکال کر ایک مرتب پھر حوصلہ بخشا اور القلم کے بیک اپ کے ذریعہ اردو ویب کی میزبانی کے ساتھ نئے سرے سے فورم کھڑا کر کے دیا اور مجھے القلم کا ڈومین بھی تحفتا پیش کیا ۔۔۔۔ نبیل میں آپ کا شکریہ کن الفاظ میں ادا کروں ۔۔میرے لفظوں پر مت جائیں اور میرے محسوسات کو محسوس کریں
======
اردو محفل سے ہی مجھے محمد کاشف مجید جیسا پر خلوص ساتھی ملا ۔۔۔ جس نے القلم کے تیکنیکی امور کے سلسلہ میں مجھے سہارا دیا اور میری معذوری اور مجبوری کو اپنی صلاحیتوں کے ساتھ دور کرتے ہوئے میرا دست و بازو بن گیا کاشف مجید ہی کی وجہ سے القلم اپنی ظاہری اور صوری انفرادیت کو کل بھی قائم رکھے ہوئے تھا اور آج بھی ۔ کاشف مجید زندہ باد۔ شکریہ کے الفاظ آپ کی محنت اور کوشش کے مقابلہ میں بہت حقیر ہیں ۔
=======
امن ایمان، القلم کی وہ منفرد اور پرخلوص ساتھی جس کی آمد سے القلم بقول شاکر عزیز دوڑنے لگ گیا تھا ۔ لیکن وہ جلد ہی پیا دیس کو سدھاری اور القلم کے آنگن کو سونا کر گئی ۔۔۔ میں ہمیشہ اس پیاری سی بچی کے لیے دعائیں کرتا ہوں کہ وہ سدا خوش رہے اور اس کا آنگن پیار محبت اور مسرتوں کی جنت بنا رہے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ القلم اس کے میکے کا درجہ رکھتا ہے اور یہاں سے اسے ہمیشہ دعائیں ملتی رہیں گی ۔
========
سید تفسیر احمد ۔۔ ہمارے بزرگ اور معزز ساتھی ان کی آمد سے القلم کو ایک نئی تاب و توانائی ملی اور القلم نے اہم سنگ ہائے میل طے کیے ان کی خدمات کا اعتراف القلم کے ہر رکن کی نوک زبان پر ہے۔ میں ان کی شبانہ روز محنت کا ذکر نہ کروں تو یہ سراسر نا شکری اور نا انصافی ہوگی بڑے بھیا آپ کو خدا صحت اور سلامتی سے شاد و آباد رکھے آمین۔
========
محمد عبیداللہ ۔۔۔۔ انہوں نے القلم پر " آیئں درود و سلام پڑھیں" نامی سلسلہ شروع کر کے القلم کو خیرو برکت کا گھر بنا دیا اللہ اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تصدق ان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے
========
بے باک ۔۔۔۔ القلم کے چھوٹے بھائی ۔۔۔ جو ہمیشہ القلم کے قارئین کو ہنساتے رہے اور معیاری مزاحیہ ادب سے انتخاب پیش کرتے رہیں میں ان کے لیے دعا گو ہو کہ وہ ہمیشہ ہنستے مسکراتے رہیں اور ان کے دم سے القلم بھی زعفران زار بنا رہے۔ آمین
=========
صدف ۔۔۔۔ یہ نا بالغ بچی کے طور پر القلم پر رجسٹر ہوئیں اور ایک عرصہ تک ان کا اکائونٹ غیر فعال رہا یاہو پر ایک ملاقات میں معلوم ہوا کہ موصوفہ تو ماسٹر ڈگری کی حامل ہیں ۔۔۔ میں نے انکا اکائونٹ فعال کر دیا اور وہ القلم پر ایسی فعال ہوئیں کہ سبحان اللہ لیکن آج کل میں انہیں بہت مس کر رہا ہوں معلوم نہیں وہ کیوں نہیں آرہی ہیں اللہ انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھے
=========
ش زاد، مہوش علی، احمد، م م مغل، مانو عالیہ،عمار، بگ شارٹ ﴿فہیم﴾، مجیب منصور، چاند بابو،منہاجین،علوی امجد، خرم شہزاد خرم، امر شہزاد، خاور چودھری،عبدالمجید،عارف کریم، ناصر مغل، فہد اعجاز، اگر میں تمام اراکین کے نام لکھنے بیٹھوں تو بے جا طواطت کا باعث ہوگالہذاوہ تمام اراکین القلم جن کے میں نام نہیں لکھ پا رہا میرے خصوصی شکریہ کے مستحق ہیں کہ وہ قدم بقدم القلم کا ساتھ نبھاتے رہے اور آج القلم انہی کے دم خم سے قائم ہے۔ القلم کے تمام ساتھیو زندہ رہو پایندہ رہو شاکرالقادری آپ کو سلام پیش کرتا ہے
والسلام
 
دعا گو ہوں القلم سے‌ہمیشہ وہ رشکِ ملائک الفاظ نکلیں جو دین فکر اور ثقافت کا مظہر ہوں۔
اللہ تعالی آپکو جزائے خیر دے۔
اور جن دوستوں نے‌آپکی مدد فرمائی خدا باری تعالی انہیں‌بھی بہترین صلہ عطا فرمائے۔‌اردو کا یہ کارواں‌یوں‌ہی پھیلتا اور پھلتا رہے۔
تمام احباب کو مدینہ سے دعا
 
ساجداقبال

محفلین
محترم شاکر القادری آپکو اس سنگ میل پھر میری طرف سے مبارکباد۔ اور ہاں اگر القلم وی بلٹن ڈیفالٹ تھیم کے سبز رنگوں‌ میں کر دیا جائے تو ذرا منفرد دکھائی دے گا۔
 
arifkarim

معطل

بھائی یہ مشورہ کب کا شاکر صاحب کے ریکارڈ میں موجود ہے!
 
مغزل

محفلین
هل جزاء الإحسان إلا الإحسان

الحمد للہ القلم کی وی بولٹن پر منتقلی مکمل ہوئی ۔۔۔ اور آج القلم پر مبارک سلامت کا سلسلہ زورو شور سے جاری ہے ۔ القلم کا بانی و منتظم اعلی ہونے کے ناطے میرا فرض منصبی ہے کہ میں شکر نعمت کے طور پر درج ذیل چند سطور لکھوں مجھے یہ مراسلہ وی بی پر منتقلی کے فورا بعد ہی لکھ دینا چاہیئے تھا لیکن کچھ تاخیر ہوئی بہرحال
ہوئی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا
میں آج کل اپنی اہلیہ کی علالت کی وجہ سےفورم کو زیادہ وقت نہیں دے پا رہا اور میرے اکثر اوقات ہسپتال اور مختلف ٹیسٹ لیبارٹریز میں آنے جانے کی نذر ہو جاتے ہیں اس لیے مجھے امید ہے کہ میرے عذر کو قبول کیا جائے گا۔ آمدم بر سر مطلب: القلم فورم کے قیام سے لے کر آج اس کی وی بولٹن پر متقلی کے عمل تک کے تمام مراحل کبھی سر نہ ہوتے اگر مجھے چند مخلص دوستوں اور ساتھیوں کی پرخلوص، بے لوث معاونت اور مشاورت فراہم نہ ہوتی ۔ کسی فورم کو بنانے اور اسے چلانے کے لیے جن صلاحیتیوں اور مختلف تیکنیکی امور سےآگاہی کی ضرورت ہوتی ہے وہ میرے پاس موجود نہ تھی لیکن ان دوستوں نے مجھے کبھی اپنی معذوری اور بے بسی کا احساس نہیں ہونے دیا یہ میرے دست و بازو بنے اور میری منزلوں کو میرے لیے آسان کیا میں ان کے احسانات کا بدلا تو نہیں اتار سکتا لیکن کم از کم تشکر کے چار بے جان الفاظ کے ذریعہ اپنی ممنونیت کے زندہ و جاوید جذبات کا اظہار تو کر سکتا ہوں۔ اور ایسا کرنا یقینا میرا فرض بھی ہے اور مجھ پر قرض بھی ہے
سو میں اس سفر میں اپنے اپنے مسافر نواز ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو میرے دشوار گذار راستوں میں شجر ہائے سایہ دار کی طرح مجھے راحت پہنچاتے رہے۔
======
اردو محفل کے منتظم اعلی نبیل ۔۔۔۔۔۔۔۔ جنہوں نے القلم کی بنیاد رکھنے میں میری مدد کی اور اس نازک موڑ پر جب ایک فری ہوسٹ پر القلم اچانک بند ہو گیا ،میری ایک سال کی محنت ضائع ہوگئی اور میری مایوسی کی انتہا نہیں تھی تو نبیل نے مجھے مایوسیوں کی گہرائیوں سے نکال کر ایک مرتب پھر حوصلہ بخشا اور القلم کے بیک اپ کے ذریعہ اردو ویب کی میزبانی کے ساتھ نئے سرے سے فورم کھڑا کر کے دیا اور مجھے القلم کا ڈومین بھی تحفتا پیش کیا ۔۔۔۔ نبیل میں آپ کا شکریہ کن الفاظ میں ادا کروں ۔۔میرے لفظوں پر مت جائیں اور میرے محسوسات کو محسوس کریں
======
اردو محفل سے ہی مجھے محمد کاشف مجید جیسا پر خلوص ساتھی ملا ۔۔۔ جس نے القلم کے تیکنیکی امور کے سلسلہ میں مجھے سہارا دیا اور میری معذوری اور مجبوری کو اپنی صلاحیتوں کے ساتھ دور کرتے ہوئے میرا دست و بازو بن گیا کاشف مجید ہی کی وجہ سے القلم اپنی ظاہری اور صوری انفرادیت کو کل بھی قائم رکھے ہوئے تھا اور آج بھی ۔ کاشف مجید زندہ باد۔ شکریہ کے الفاظ آپ کی محنت اور کوشش کے مقابلہ میں بہت حقیر ہیں ۔
=======
امن ایمان، القلم کی وہ منفرد اور پرخلوص ساتھی جس کی آمد سے القلم بقول شاکر عزیز دوڑنے لگ گیا تھا ۔ لیکن وہ جلد ہی پیا دیس کو سدھاری اور القلم کے آنگن کو سونا کر گئی ۔۔۔ میں ہمیشہ اس پیاری سی بچی کے لیے دعائیں کرتا ہوں کہ وہ سدا خوش رہے اور اس کا آنگن پیار محبت اور مسرتوں کی جنت بنا رہے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ القلم اس کے میکے کا درجہ رکھتا ہے اور یہاں سے اسے ہمیشہ دعائیں ملتی رہیں گی ۔
========
سید تفسیر احمد ۔۔ ہمارے بزرگ اور معزز ساتھی ان کی آمد سے القلم کو ایک نئی تاب و توانائی ملی اور القلم نے اہم سنگ ہائے میل طے کیے ان کی خدمات کا اعتراف القلم کے ہر رکن کی نوک زبان پر ہے۔ میں ان کی شبانہ روز محنت کا ذکر نہ کروں تو یہ سراسر نا شکری اور نا انصافی ہوگی بڑے بھیا آپ کو خدا صحت اور سلامتی سے شاد و آباد رکھے آمین۔
========
محمد عبیداللہ ۔۔۔۔ انہوں نے القلم پر " آیئں درود و سلام پڑھیں" نامی سلسلہ شروع کر کے القلم کو خیرو برکت کا گھر بنا دیا اللہ اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تصدق ان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے
========
بے باک ۔۔۔۔ القلم کے چھوٹے بھائی ۔۔۔ جو ہمیشہ القلم کے قارئین کو ہنساتے رہے اور معیاری مزاحیہ ادب سے انتخاب پیش کرتے رہیں میں ان کے لیے دعا گو ہو کہ وہ ہمیشہ ہنستے مسکراتے رہیں اور ان کے دم سے القلم بھی زعفران زار بنا رہے۔ آمین
=========
صدف ۔۔۔۔ یہ نا بالغ بچی کے طور پر القلم پر رجسٹر ہوئیں اور ایک عرصہ تک ان کا اکائونٹ غیر فعال رہا یاہو پر ایک ملاقات میں معلوم ہوا کہ موصوفہ تو ماسٹر ڈگری کی حامل ہیں ۔۔۔ میں نے انکا اکائونٹ فعال کر دیا اور وہ القلم پر ایسی فعال ہوئیں کہ سبحان اللہ لیکن آج کل میں انہیں بہت مس کر رہا ہوں معلوم نہیں وہ کیوں نہیں آرہی ہیں اللہ انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھے
=========
ش زاد، مہوش علی، احمد، م م مغل، مانو عالیہ،عمار، بگ شارٹ ﴿فہیم﴾، مجیب منصور، چاند بابو،منہاجین،علوی امجد، خرم شہزاد خرم، امر شہزاد، خاور چودھری،عبدالمجید،عارف کریم، ناصر مغل، فہد اعجاز، اگر میں تمام اراکین کے نام لکھنے بیٹھوں تو بے جا طواطت کا باعث ہوگالہذاوہ تمام اراکین القلم جن کے میں نام نہیں لکھ پا رہا میرے خصوصی شکریہ کے مستحق ہیں کہ وہ قدم بقدم القلم کا ساتھ نبھاتے رہے اور آج القلم انہی کے دم خم سے قائم ہے۔ القلم کے تمام ساتھیو زندہ رہو پایندہ رہو شاکرالقادری آپ کو سلام پیش کرتا ہے
والسلام

محترمی شاکر صاحب
بندہ پروری کہ مجھ ناکارہ کو بھی یاد رکھا ۔
مدعا بتصریف ِ وقت یہ کہ ۔۔ القلم کے وی بلیٹن پر کامیاب منتقلی پر بہت بہت مبارکباد۔
اللہ بھابھی صاحبہ کو شفائے کلی نصیب فرمائے اور آپ کو اس امتحان میں سرخرو فرمائے آمین
والسلام و مع الکرام
 
محمد وارث

لائبریرین
وی بی پر منتقلی آپ کو بہت مبارک ہو شاکر القادری صاحب۔

اور دکھ ہوا آپ کی زوجہ محترمہ کی علالت اور پریشانی کا پڑھ کر، اللہ تعالٰی ان کو صحتِ کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں، آمین یا رب العالٰمین۔
 
باسم

محفلین
القلم کی وی بی پر منتقلی کی مبارکباد اور آپ کی اہلیہ کو اللہ تعالٰی صحت عطا فرمائیں
ایک سوال یہ کہ اردو پی ایچ پی بی بی کا کیا ہوگا اور اس کا موڈ ورژن جو القلم پر استعمال ہورہا تھا اسے جاری کردیا جائے
 
mujeeb mansoor

محفلین
میں تو اپنا اچھا خاصہ وقت القلم پر گذارتاہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے وہاں مدیر بننے کا اعزا ز بھی حاصل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔القلم اپنی اب تک کی تاریخ میں وی بلیٹن پر منتقلی کی وجہ سے بھترین مقبولیت حاصل کرچکا ہے
اب القلم کا نظارہ پر لطف ہوتاہے۔۔واقعی شاکر صاحب سمیت القلم کے جمیع منتظمین لائق تضسین وافتخار ہیں
 
مکی

معطل
شاکر صاحب دو دفعہ کوشش کر چکا ہوں آج تک ای میل نہیں ملی.. براہِ کرم میرے کھاتے کا کچھ کیجیے..
 
الف عین

لائبریرین
القلم کی منتقلی مبارک ہو، کچھ تاخیر ہو گئی مجھے،،،
اور آپ کی اہلیہ اب کیسی ہیں؟ خدا ان کو جلد شفا دے۔
 
مکی

معطل
اس فورم میں ایک پوسٹ کا جواب دینے کی کوشش کرتا ہوں تو یہ ہوتا ہے:

03rl8.jpg
 
فرخ

محفلین
السلام و علیکم ورحمۃ اللہ
شاکر القادری بھائی، القلم کےبعد یہ تھریڈ یہاں بھی؟ :rolleyes:

آپ نے بہت محنت کی القلم کو یہاں تک لانے میں۔ اور یقیناً القلم کے ممبران اور خاص طور پر وہ لوگ جنہوں نے آپ کے ساتھ القلم کو یہاں تک لانے میں آپ کی مدد کی، لائقِ تحسین ہیں۔اللہ تعالٰی قبول فرمائے۔

اللہ تعالٰی القلم کو دن دُگنی اور رات چُگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین۔

اللہ تعالٰی بھابی کو بہترین شفائے کاملہ عطا فرمائے۔ آمین

ثم آمین
 
آبی ٹوکول

محفلین
بہت بہت مبارک ہو شاکر بھائی ۔ ۔ ۔
اور ایک بات کہنی تھی کہ القلم پر میرا اکاؤنٹ اوپن نہیں ہورہا کیا کروں کوئی آسان سا حل بتائیں پلیز ۔ ۔ ۔۔
 
بلال

محفلین
شاکر القادری بھائی میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو۔۔۔ یہ آپ نے بہت اچھا کیا کہ القلم کو وی بلیٹن پر منتقل کر دیا۔۔۔
 
Top