شاکرالقادری

لائبریرین
اردو محفل کی سالگرہ جولائی ۲۰۱۳ کے موقع پر مبارک باد کے طور پر
ایک فارسی فونٹ میں اردو کی سپورٹ شامل کر کے اردو محفل کے استفادہ کنندگان کے لیے پیش ہے جس کے بعد اب یہ فونٹ بیک وقت اردو، فارسی اور عربی تائپ کاری کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے
ڈاؤن لوڈ کریں

آخری تدوین:

جیہ

لائبریرین
خوب صورت فانٹ ہے
محترم شاکر صاحب. غیر نستعلیق فانٹ بناتے وقت اگر پشتو مخصوس حروف کا سپورٹ بھی شامل ہو تو ہمارا بھی بھلا ہو جائے
 
شاکرالقادری

لائبریرین
شکریہ جیہ میں پوری کوشش کرونگا کہ آئندہ پشتو سپورٹ بھی شامل کروں ۔۔۔ گوکہ پشتو میری ماں بولی ہے ۔۔ لیکن میں وہ بدقسمت ہوں جو اس کی جانب توجہ نہ دے سکا۔ اب حال یہ ہے کہ نہ تو روانی سے یہ زبان بول سکتا ہوں اور نہ ہی اس کے سکرپٹ کو پڑھ سکتا ہوں
بس اپنی پشتو اسی حد تک ہے کہ کبھی کبھار مجبورا کچھ "خربڑا" لیا کرتا ہوں ۔۔ مثلا رکشہ والے اور دکاندار کے ساتھ
براہ کرم مجھے ۔۔ پستو کے مخصوص الفاظ ۔۔ اور ان کی تصاویر ۔۔۔ اور محل استعمال ۔۔۔
سے آگاہ کیجئے
 
جیہ

لائبریرین
شکریہ محترم میں اس سلسلے میں کیا مدد کر سکتی ہوں اگر وضاحت ہو جائے تو. ویسے پشتو زبان اور اس کے مخصوس حروف کے بارے میں میرا ایک دھاگہ موجود تو ہے اس محفل پر. میں لنک ڈھونڈتی ہوں
 
ظفری

لائبریرین
شکریہ جیہ میں پوری کوشش کرونگا کہ آئندہ پشتو سپورٹ بھی شامل کروں ۔۔۔ گوکہ پشتو میری ماں بولی ہے ۔۔ لیکن میں وہ بدقسمت ہوں جو اس کی جانب توجہ نہ دے سکا۔ اب حال یہ ہے کہ نہ تو روانی سے یہ زبان بول سکتا ہوں اور نہ ہی اس کے سکرپٹ کو پڑھ سکتا ہوں
بس اپنی پشتو اسی حد تک ہے کہ کبھی کبھار مجبورا کچھ "خربڑا" لیا کرتا ہوں ۔۔ مثلا رکشہ والے اور دکاندار کے ساتھ
براہ کرم مجھے ۔۔ پستو کے مخصوص الفاظ ۔۔ اور ان کی تصاویر ۔۔۔ اور محل استعمال ۔۔۔
سے آگاہ کیجئے
استاد ِ محترم ! اتنی پشتو تو مجھے بھی آتی ہے . :)
 
شاکرالقادری

لائبریرین
ټ: ٹ کا متبادل ہے۔ مثال: ټیلی فون

ډ: ڈ کا متبادل ہے۔ مثال: ډنډه

ړ: ڑ کا متبادل ہے۔ مثال: ړوند (اندها)

ګ: گ کا متبادل ہے۔ ګول
ڼ،:
 
اردو محفل کی سالگرہ جولائی ۲۰۱۳ کے موقع پر مبارک باد کے طور پر
ایک فارسی فونٹ میں اردو کی سپورٹ شامل کر کے اردو محفل کے استفادہ کنندگان کے لیے پیش ہے جس کے بعد اب یہ فونٹ بیک وقت اردو، فارسی اور عربی تائپ کاری کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے
ڈاؤن لوڈ کریں

یہاں " انعمت " ایسے ہی لکھا جائے گا؟؟؟
 
جیہ

لائبریرین
ټ: ٹ کا متبادل ہے۔ مثال: ټیلی فون

ډ: ڈ کا متبادل ہے۔ مثال: ډنډه

ړ: ڑ کا متبادل ہے۔ مثال: ړوند (اندها)

ګ: گ کا متبادل ہے۔ ګول
ڼ،:
بالکل
آخری حرف ن اور ڑ کا مشترکہ آواز دیتا ہے.
محترمی ی کے مختلف اشکال بھی دیکھ لیں . مذکورہ بالا لنک میں شاید دوسرے صفحے پر موجود کسی مراسلے میں دئے گئے ہیں.
 
شاکرالقادری

لائبریرین
یہاں " انعمت " ایسے ہی لکھا جائے گا؟؟؟
امجد میاں داد، بہت شکریہ یہ ایک تائپو ہے ۔۔۔ میں کوشش کرتا ہوں کہ درست کر لوں
درست کر لیا۔۔۔ اللہ معاف فرمائے
piramooz1.gif
 
آخری تدوین:

hackerspk

محفلین
اردو محفل کی سالگرہ جولائی ۲۰۱۳ کے موقع پر مبارک باد کے طور پر
ایک فارسی فونٹ میں اردو کی سپورٹ شامل کر کے اردو محفل کے استفادہ کنندگان کے لیے پیش ہے جس کے بعد اب یہ فونٹ بیک وقت اردو، فارسی اور عربی تائپ کاری کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے
ڈاؤن لوڈ کریں

شاکر بھائی مزیدار کام ہے یہ تو اگر اس طرح سپورٹ شامل ہو جاتی ہے تو پھر تو عربی اور فارسی کے چیدہ چیدہ فونٹس کو آہستہ آہستہ اردو کے کے لیے استوار کرتے جائیے۔ سال کے دو چار بھی ہو جائیں تو کافی ہے۔ مزہ آیا پوسٹ پڑھ کے۔
 
جی محترم بھائی! یہ سلسلہ تو ہم کب سے جاری رکھے ہوئے ہیں
میں خود القلم،الفارس اور سمیر۔۔۔۔ کے ناموں سے اردو فونٹس کی ایک ایک سیریز پیش کر چکا ہوں۔ اور سلسلہ ہنوز جاری ہے
اور ان شأ اللہ ایک دن ہوگا جب اردو والے فانٹس کے انبار ہونگے۔ خیر کم تو اب بھی نہیں ہیں لیکن
 
شاکرالقادری

لائبریرین
بالکل
۔
محترمی ی کے مختلف اشکال بھی دیکھ لیں . مذکورہ بالا لنک میں شاید دوسرے صفحے پر موجود کسی مراسلے میں دئے گئے ہیں.
کیا ی کی یہ والی مختلف اشکال ۔۔۔۔ صرف کسی لفظ کے آخر میں استعمال ہوتی ہیں یا ان کی ابتدائی اور وسطانی اشکال بھی استعمال ہوتی ہیں
جیہ
 
شاکرالقادری

لائبریرین
ایک اور بار
پشتو میں (ح) کی مزید دو اشکال ہیں (ح کے اوپر تین نقطے) اور (ح کے اوپر ہمزہ)
کیا یہ اشکال بھی کسی لفظ کے آخر میں ہی آتی ہیں یا ۔۔۔ ان کی بھی ابتدائی اور مڈل شیپس استعمال ہوتی ہیں
جیہ
 
جیہ

لائبریرین
کوڈ:
ې:
یہ والی "ی"درمیان میں بھی آتی ہے اور آخر میں بھی۔
"ی" شروع درمیان اور آخر میں تینوں شکلوں میں آتی ہے۔

باقی تین ی صرف آخر میں آتی ہیں
 
جیہ

لائبریرین
ایک اور بار
پشتو میں (ح) کی مزید دو اشکال ہیں (ح کے اوپر تین نقطے) اور (ح کے اوپر ہمزہ)
کیا یہ اشکال بھی کسی لفظ کے آخر میں ہی آتی ہیں یا ۔۔۔ ان کی بھی ابتدائی اور مڈل شیپس استعمال ہوتی ہیں
جیہ
محترمی یہ دزیم اور تسیم کہلاتی ہیں اور دونوں کی وہی شکلین مستعمل ہیں جس طرح کہ ح، خ، چ اردو فارسی اور عربی میں ہیں
 
Top