القلم قرآن مجید(فونٹ) ریلیز

بسم اللہ الرحمن الرحیم
Al%20Qalam%20Quran%20Majeed.jpg

السلام علیکم
الحمد للہ آج ایک بار پھر القلم قرآن مجید فونٹ کے ریلیز کا سعادت حاصل کر رہا ہوں۔ یہ فونٹ المجید قرآنک فونٹ کا اپڈیٹ ورژن ہے جسمیں کافی سارے مسائل حل کیئے گئے ہیں ۔ پچھلے ورژن میں اردو کے حروف کیلئے سپورٹ مکمل نہیں تھا خصوصا بڑی ے کیلئے اس ورژن میں بڑی ے کے کرننگ کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی گئی ہے ساتھ میں اس ورژن میں اعراب کے ٹکرانے ، حروف کے ٹکرانے کے مسائل حل کیئے گئے ہیں ، فونٹ میں پشتو کے الفاظ بھی شامل کیئے گئے ہیں نیز کئی اشکال کو تبدیل کیا گیا ہے مثلا بعض حروف کے ساتھ الف فائنل کی شکل تبدیل کی گئی ہے ب کشتی کی ابتدائی شکل تبدیل کی گئی ہے ۔نئے اپڈیٹ میں فونٹ کے تین ورژن شامل کئے گئے ہیں ورژن کی تبدیلی آیات نمبرز کے نشان کی تبدیلی پر منحصر کی گئی ہے فونٹ کے تین ورژنز کے نام یہ ہے۔
القلم قرآن مجید
القلم قرآن مجید 1
القلم قرآن مجید 2
بعض دوستوں نے فونٹ میں آیات کے نشان کو عثمانی رسم الخط کے آیات کے نشان کے نمونے پر کرنے کی خواہش کی تھی جبکہ میں نے اپنی طرف سے القلم قرآن فونٹ کے آیت کا نشان بھی اسمیں شامل کیا ہے۔ آیات کے دائرہ نشان کیلئے القلم قرآن مجید ، آیات کے بیضوی نشان کیلئے القلم قرآن مجید 1، آیات کے عثمانی رسم الخط کے نشان کیلئے القلم قرآن مجید 2 استعمال کیا جاسکتا ہے۔ احباب کے سہولت کیلئے فونٹ کا آیات کے دائرہ نشان کو پرانے نام سے بھی ڈاونلوڈ کیلئے شامل کیا گیا ہے تاکہ خزائن الہدایت پروگرام میں استعمال کیا جاسکے فونٹ کے اپڈیٹڈ ورژنز خزائن الہدایت پروگرام کے قرآن پاک کے متن ساتھ بغیر کسی ایرر کے استعمال کیا جاسکتا ہےالبتہ دوستوں کے سہولت کیلئے ڈاونلوڈ میں قرآن پاک کا مکمل متن ، فونٹ کا سمپل سورۃ الفاتحہ کے ورڈ فائل میں جسمیں فونٹ کے تینوں ورژنز کو استعمال کیا گیا ہے ، اسی ورڈ فائل کا پی ڈی ایف ورژن اور ساتھ میں خزائن الہدایت کے ساتھ دستیاب قرآنی کیبورڈ جوکہ اس فونٹ کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے دستیاب ہے۔ میں اس ریلیز کے موقع پر اپنے دوستوں جناب شاکر القادری بھائی اور محترم عارف کریم کا شکریہ ادا کرونگا جنہوں نے فونٹ کے مسائل حل کرنے میں تعاون اور راہنمائی کی ہے۔ آخر میں آپ احباب سے درخواست ہے کہ فونٹ استعمال کرتے وقت میرے والد محترم(مرحوم ) کو اپنے دعاؤں میں یاد رکھیئے گا۔
شکریہ
نوٹ:
المجید قرآنک فونٹ کے ریلیز پر کچھ دوستوں نے اسکے نام کے سلسلے میں مشورہ دیا تھا کہ فونٹ کیلئے المجید قرآنک فونٹ نام مناسب نہیں ہے لہذا اسکا نام اس اپڈیٹ میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ آئندہ اپڈیٹس میں المجید قرآنک فونٹ کے نام سے فونٹ کی سپورٹ ختم کردی جائے گی لہذا ڈویلپر حضرات سے استدعا ہے کہ اپنے پروگرامز میں فونٹ کے نئے نام شامل کریں۔
فونٹ کا اپڈیٹ ورژن پرانے نام سے خزائن الہدایت پروگرام کیلئے۔
المجید قرآنک فونٹ
فونٹ کے3 ورژنز نئے نام سے
القلم قرآن مجید
القلم قرآن مجید 1
القلم قرآن مجید 2
سورۃ الفاتحہ کا ورڈ فائل جسمیں تینوں فونٹس استعمال ہوئے ہیں
اسی ورڈ فائل کا پی ڈی ایف
فونٹ میں دسیتیاب قرآن پاک کا مکمل متن
قرآنی کیبورڈ جسکو فونٹ کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے
 

اشتیاق علی

لائبریرین
بہت خوب جناب عبدالمجید صاحب ۔
شکریہ ادا کرنے کے اس کے لیے شکریہ کا لفظ بہت چھوٹا ہو گا ۔ پھر بھی بہت اچھا کام ہے ۔ ۔ اللہ تعالی مزید زور قلم عطا فرمائے۔ آمین۔
 

cleantouch

محفلین
نئے فانٹز کو خزائن الہدایت میں شامل کر لیا گیا ہے

شکریہ جناب عبد المجید صاحب

ان اپڈیٹز کا ہمیں شدت سے انتظار تھا، دعا ہے اللہ کریم سے کہ آپ کو اس محنت کا دنیا و آخرت میں بہترین صلہ عطا ہو۔

سافٹویئر خزائن الہدایت میں المجید قرآنی فانٹ کی جگہ یہ تین نئے نام شامل کر دیے گئے ہیں۔

http://www.khazainulhidayat.com/downloads/setupwoa.zip

شکریہ
کلینٹچ سافٹویئر کارپوریشن
 

گل خان

محفلین
جزاک اللہ۔۔ بہت بہت شکریہ جناب۔۔۔۔۔اللہ پاک آپکو مزید ترقی عطا فرمائے۔۔آمین
 

نادر علی

محفلین
ہم مدد کیلئے تیار ہیں۔ کس قسم کی مدد چاہیے؟
مجھے سافٹ ویئر چاہئے اور طریقہ کار جاننا چاہتا ہوں ۔ میں قرآن پاک کے پارہ جات پر کام کر رہا ہوں 5 پارہ جات پبلش ہو چکے ہیں اور باقی پارہ جات پر کام جاری ہے ۔
اب میں چاہتا اُس کا ایک فانٹ بناؤں جو نوری نستعلیق کی طرح ہوں
 

arifkarim

معطل
مجھے سافٹ ویئر چاہئے اور طریقہ کار جاننا چاہتا ہوں ۔ میں قرآن پاک کے پارہ جات پر کام کر رہا ہوں 5 پارہ جات پبلش ہو چکے ہیں اور باقی پارہ جات پر کام جاری ہے ۔
اب میں چاہتا اُس کا ایک فانٹ بناؤں جو نوری نستعلیق کی طرح ہوں

فونٹ کا نمونہ یہاں لگا دیں۔ کوالٹی دیکھ کر سافٹوئیر وغیرہ بتا دوں گا۔
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ ۔ میرے پاس القلم قرآن پبلشر کا ایسا ورژن ہے جس میں بہت سی غلطیاں درست کی گئی ہیں اور ٹیکسٹ کی باقاعدہ پروف ریڈنگ کی گئی ہے ۔ میں چاہتا ہوں کہ اُسے بھی یہاں اپ لوڈ کیا جائے تاکہ قرآن مجید کی خدمت میں کوئی کمی نہ رہے ۔ یہاں اپ لوڈ کرنے کا طریقہ بتادیں ۔شکریہ
 

arifkarim

معطل
السلام علیکم ورحمۃ اللہ ۔ میرے پاس القلم قرآن پبلشر کا ایسا ورژن ہے جس میں بہت سی غلطیاں درست کی گئی ہیں اور ٹیکسٹ کی باقاعدہ پروف ریڈنگ کی گئی ہے ۔ میں چاہتا ہوں کہ اُسے بھی یہاں اپ لوڈ کیا جائے تاکہ قرآن مجید کی خدمت میں کوئی کمی نہ رہے ۔ یہاں اپ لوڈ کرنے کا طریقہ بتادیں ۔شکریہ
ٹائپوگرافی سیکشن میں ایک دھاگہ کھول کر ریلیز کر دیں۔ نیز اغلاط کا اژالہ جو کیا ہے اسکی تفصیل بھی بتا دیں
 
Top