! القلم قرآن فانٹ کا نیا ورژن !

arifkarim

معطل
السلام علیکم،
ایک طویل مدت کے بعد القلم قرآن فانٹ کا اپڈیٹ مہیا کیا جا رہا ہے۔
نیا ورژن: 1،10
تبدیلیاں:
۔اعراب کی بہتر جاگزینی، خاص طور پر کھڑی زبر اور کھڑی زیر کیلئے الگ ٹیبلز کا اضافہ
۔ بہتر کرننگ، تاکہ اعراب یا حروف آپس میں نہ ٹکرائیں
۔ نئے کیریکٹر '' چھوٹا س اونچا'' کا اضافہ
۔ حروف کے جڑاؤ میں بہتری
۔پروفیشنل قرآن پبلشنگ کیلئے انڈر لائن کی سہولت۔
 
ماشاءاللہ اب شاکر القادری صاحب اور عارف کریم صاحب کا کام پروفیشنل ہوگیا ہے اللہ آپ صاحبان کو جزائے خیر دے
 

ابوشامل

محفلین
بہت شکریہ عارف! واقعی اب فونٹ ڈیولپنگ کا کام انتہائی ماہرانہ اور پیشہ وارانہ انداز میں ہو رہا ہے۔ اللہ آپ لوگوں کو مزید ترقی دے۔ آمین
 

الف عین

لائبریرین
میں بھی اب تک محض سکین شاٹ سمجھا تھا۔ ابمعلوم ہوا کہ ڈاؤن لوڈ لنک بھی وہیں ہے۔
شکریہ
 
عارف ایک بات جو مجھے ابھی تک نظر نہیں آئی وہ یہ کہ آج اور القلم قرآن فانٹ میں النصف وغیرہ کا نشان نہیں ۔
یعنی قرآن کو پاؤ، آدھا یا پونہ لکھنے کے لیے کونسا حرف یا حروف استعمال کریں؟
کیا اس طرح کا کچھ نشان بنایا گیا ہے؟ والسلام
 

arifkarim

معطل
عارف ایک بات جو مجھے ابھی تک نظر نہیں آئی وہ یہ کہ آج اور القلم قرآن فانٹ میں النصف وغیرہ کا نشان نہیں ۔
یعنی قرآن کو پاؤ، آدھا یا پونہ لکھنے کے لیے کونسا حرف یا حروف استعمال کریں؟
کیا اس طرح کا کچھ نشان بنایا گیا ہے؟ والسلام

جی انکو شامل نہیں کیا میں نے، اب آپنے درخواست کی ہے تو کچھ کرتا ہوں‌اسکا۔
 

cleantouch

محفلین
متفرق

السلام علیکم دوستو؛
نہایت خوشی ہوئی، یہاں پر یہ دیکھ کر کے قرآن مجید کو برصغیر رسم الخط میں تیار کرنے کے لئے آپ سب نے نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔
ہمارے ادارہ نے بہت عرصہ پہلا ہمارے سافٹویئر کے یوزرز میں اعلان کیا تھا کہ ہم قرآن مجید سے متعلق ایک منفرد سافٹویئر متعارف کروائے گے، لیکن اس وقت بلکہ کچھ عرصہ پہلے تک ہمیں اس قسم کا سافٹویئر تیار کرنے میں کافی دشواریوں کا سامنا تھا۔ اب جب کہ ہمیں سلیم اور القلم فانٹ اور آج قرآنی کیبورڈ جیسی سہولیات میسر ہیں تو ہم نے دوبارہ اس منصوبے کی تکمیل کا عظم کیا ہے۔
اس سلسلے میں جناب arifkarim صاحب کو پوسٹس نے کافی مدد کی، لیکن کہیں دیگر معاملات کا بھی ہمیں سامنا ہے جس میں لفط اللہ کو گننے پر کل چار ہوتا ہے جبکہ تشدید و کھڑی زبر ملا کر کل چھ ہوتے ہیں۔ اسی طرح سورس فائل میں جو جزم استعمال ہوا ہے اس کا ٹیبل الگ ہے اور جو آج قرآن کا ٹیبل ہے الگ، مزید کہیں جگہوں پر تشدید اور زیر یا زبر میں پہلے زیر یا زبر پھر تشدید لگا ہوا ہے جبکہ یہاں پہلے تشدید پھر زیر و زبر ہونا چاہیے۔
ہم نے قرآن کے عربی رسم الخط کے مطابق ڈھالنے کا کام شروع کر دیا ہے، مینولی اعراب و علامات لگانے کے بعد، +25 ممکنہ غلطیوں کے ضابطوں (جس کی وجہ سے سرچنگ میں مسئلہ آ سکتا ہے) کے تحت پروگرامنگ سے چیک کیا جائیگا۔ سورہ الفاتحہ، سورہ بقرہ، سورہ ال عمران مکمل ہو چکی ہے۔ لکھنے اور چیک کرنے کے بعد پرنٹ کر کے حفاظ کرام کی خدمت میں پیش کیا جائیگا تاکہ ممکنہ مزید اعراب و علامات کی غلطیاں دور کی جا سکیں پھر علماء کرام کی خدمت میں پیش کیا جائیگا خصوصا ( و ) کی علیحدگی چیک کی جاسکے، کیونکہ تمام ( و ) کو الگ کرنے کے بعد کل کلموں و حروفوں کی تعداد جو خزائن العرفان میں لکھی ہوئی ہے سے فرق آ گیا ہے۔
سافٹویئر کے ابتدائی تعارف کے لئے اٹیچمنت چیک کریں۔

آپ تمام لوگوں سے یہ باتیں اس لئے کی گئی ہیں کہ آپ میں سے اکثر ان کاموں میں مہارت رکھتے ہیں، ہمارے پاس ہمارے روزمرہ کے کاموں کے علاوہ اس سافٹویئر میں کرنے کے لیے کافی کام باقی ہیں اس لئے آپ دوستوں خصوصا آج قرآنی کی بورڈ اور القلم فانٹ کے تیار کرنے، اور ان تمام لوگوں کی جو کہ القلم فانٹ کے نقشہ کے مطابق دیگر انداز کے فانٹ تیار کرسکتے ہیں یا دیگر امور میں ہمارے ساتھ تعاون کر سکتے ہوں کی سخت ضرورت ہے۔ اس سلسلے سنجیدہ افراد کو مجھ سے ای میل کے ذریعے رابطہ رکھنا ہوگا۔
القلم فانٹ کو استعمال کرتے ہوئے ہمیں چند مسائل کا سامنا ہے، فانٹ تیار کرنے والوں سے درخواست ہے کہ تصحیح کرکے برائے مہربانی کرم اپ ڈیٹ مہیا کیا جائے اور اگر مسائل کا حل پہلے ہی موجود ہو تو آگاہ کیا جائے۔
- افقی، عمودی افقی، افقیی وتری، افقی عمودی علامات HTML پر صحیح ظاہر نہیں کرتا۔
- چھوٹا صفر جو سورہ ال عمران، آیت نمبر 144 میں لفظ افائن میں استعمال ہوئی ہے کو لگانے کے لئے کوئی طریقہ موجود نہیں۔
- آیت نمبر ، نشان کے اندر شو کرنے کی بجائے باہر بتاتا ہے (HTML میں)۔
- لفظ نملی جو سورہ ال عمران، آیت نمبر 178 و دیگر میں ہے کا جوڑ صحیح نہیں۔
- علامت جو آج قرآنی کی بورڈ میں shift+b پر ہے کو کیسے لگائیں
- کیا یہ صحیح نہ ہوگا کہ نون قطنی کو خالی نون کی بجائے نون زیر کے ساتھ میں تبدیل کردیا جائے کہ یہ ایک ہی کریکٹر گنا جاسکے

آخر میں arifkarim اور القلم فانٹ بنانے والوں کا دوبارہ شکریہ کروں گا اور درخواست کروں گا کہ مجھ سے ای میل کے ذریعے رابطے میں رہے۔

ہمارے ارادہ ہے کہ تمام امور کو Finalize کر کے سافتویئر کو جون تک ریلیز (As Freeware)کریں گے

شکریہ اور دعا کریں کہ اللہ تبارک و تعالی اس کام کو تکمیل تک پہنچائے،

تھرید جلدی میں لکھی گئی ہے، اگر کوئی غلطی رہ گئی ہو تو ایڈوانس میں معذرت

شکریہ
شاہد عارف
Cleantouch Software Corp.
http://www.cleantouch.com.pk

Intro_1.jpg

Intro_2.jpg

Clear%20View.png
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ شاید آپ کلین ٹچ اردو لغت کے بھی خالق ہیں۔
اب تک واقعی قرآن کے لیے کوئی مکمل درست فانٹ نہیں آ سکا ہے۔القلم قرآن میں یہ غلطی ہے کہ اس میں کوٹس کی علامت کی جگہ "سورہ" ہو گیا ہے۔ اگر کوٹس میں کوئ آیت لکھی ہو اور سلیکٹ کر کے القلم قرآن فانٹ لگائیں اور اگر کوٹس بھی اس سلیکشن میں شامل ہو جائے تو آیت ہی بدل جاتی ہے۔
میں مجبورا نورَ قرآن استعمال کر رہا ہوں، اگر چہ وہ خوبصورت نہیں۔
 

arifkarim

معطل
پسند کرنے کا شکریہ، کلین ٹچ صاحب۔ مجھے نہیں پتا تھا کہ میری یہ حقیر سی چیز آپ دوستوں کو کتنا فائدہ دے گی۔ میرا ارادہ اس فانٹ کو اپڈیٹ کرنے کا ہے، تاکہ ویب پر بھی اسکو استعمال کیا جا سکے۔ میں آپسے بذریہ میل رابطہ کرتا ہوں۔۔۔
 
Top