القلم رمضان فانٹ

فاتح

لائبریرین
شاکر صاحب! فونٹ تو انتہائی خوبصورت لگ رہا ہے مگر میرے پاس چل نہیں رہا۔
:rolleyes:
 
شاکرالقادری

لائبریرین
فاتح بھائی یہ عام ٹائپنگ فونٹ نہیں ہے بلکہ یہ سمبالیٹک فونٹ ہے اس میں رمضان شریف کے نام کو مختلف خوبصورت انداز میں بطور سمبل رکھا گیا ہے اور اسے آپ اپنے کسی بھی پیج کی ڈیزائننگ کے دوران استعمال کر سکتے ہیں
یعنی ان میں سے پسندییدہ سمبلز کو لے کر
 
فاتح

لائبریرین
مجھے فونٹس کی ابجد بھی نہیں معلوم اور یونیکوڈ سے میری شناسائی اسی محفل ہی کے توسط سے ہے۔
سمبالیٹک فونٹس کیسے بنائے جاتے ہیں؟ یعنی اگر میں اس رسم الخط میں کچھ لکھنا چاہوں تو کیسے لکھ سکتا ہوں؟:rolleyes:
 
محسن حجازی

محفلین
قادری صاحب جیسے نفیس مزاج کے لوگ ہماری امت کا خاصہ رہے ہیں۔۔۔ لیکن فی زمانہ ان سا آدمی ڈھونڈے سے نہیں ملتا۔۔۔ ان ہی جیسے لوگوں نے خطاطی اور مصوری اور فن تعمیر کو اس عروج تک پہنچایا کہ آج تک دنیا محو حیرت ہے۔۔۔ (جیسے کہ تاج محل، بادشاہی مسجد۔۔۔)

میں اس خوبصورت تحفے پر آپ کا بے حد شکر گزار ہوں
 
خاور بلال

محفلین
ramadhandj7.jpg

یہ کارڈ شاکر صاحب کے فونٹ کا مرہون ہے۔

شاکر بھائی اتا (۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔) بڑا شکریہ۔
 
اررررے حجازی بھائی آپ یہ کیا کہہ رہے ہیں نفیس مزاج والی بات تو کسی حد تک ہضم ہوجاتی ہے لیکن باقی ساری باتیں یہ صرف اور صرف آپ کا حسن ظن ہے خطاطیِ مصوری اور دیگر فنون لطیفہ کہاں اور کہاں مجھ سا نالائق اپب تو اپنے مضامین اور اشعار کو لکھنے کے لیے بھی قلم ہاتھ میں لینا عجیب سا لگتا ہے ہر چیز براہ راست ٹائپ کر لی جاتی ہے حجازی بھائی فنکار تو آپ ہیں بخدا بہت خوبصورت نثر لکھتے ہیں اور جدید مشینی خطاطی میں بھی آپ کا نام تاریخ میں رقم ہو چکا ہے ہے اب تو اس فن کو آپ نے ہی زندگی بخشنا ہہے ورنہ ہم تو اس کا ماتم کر ہی رہے ہیں
میں آپ کے پاس آنے کو مچل رہا ہوں لیکن رمضان شریف میں ہمت ساتھ نہیں دے رہی
اللہ آپ کو خوش رکھے

دیگر احباب یعنی خاور بلال، شوبی، ساجد، پاکستانی اور دوست آپ سب کا شکر گزار ہوں لیکن میں آپ کی اس داد کا مستحق نہیں
میں نے تو بس یہ ادھر ادھر سے اٹھا کر آپ کی خدمت میں پیش کر دیا
خاور بلال آپ نے تو کمال کر دیا

اگر ہو سکا تو اسی طرح عید الفطر کی منااسبت سے کچھ پیش کرنے کی کوشش کرونگا
 
شاکرالقادری

لائبریرین
ramadhandj7.jpg

یہ کارڈ شاکر صاحب کے فونٹ کا مرہون ہے۔

شاکر بھائی اتا (۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔) بڑا شکریہ۔

اتنا بڑا شکریہ نہیں چلے گا بھائی ۔۔۔۔۔۔۔ میں تو معاوضہ لونگا
اور اس صورت میں کہ یہ خوبصورت کارڈ
القلم فورم پر رمضان مبارک کے دھاگے میں خود آپ وہاں جا کر پوسٹ کریں
:):)
 
شاکرالقادری

لائبریرین
شاکر صاحب بہت عمدہ فانٹ‌ہے اس کے استعمال کا طریقہ بھی کچھ بتا دیں۔
محب بھائي خاور بلال نے اس فانٹ کو کتنے خوبصورت انداز ميں استعمال کيا ہے اب اس کے بعد اس کے طريقہ استعمال کو انہي سے پوچھنا بہتر لگتا ہے کيونکہ ان کا نسخہ مجرب ہے۔
 
محسن حجازی

محفلین
قادری صاحب آپ اس سے زیادہ تکریم کے مستحق ہیں اللہ آپ کی صلاحیتوں کو مزید جلا بخشے۔۔۔ جناب ہم نے آپ سے ایک غزل کی فرمائش کی تھی۔۔۔ سادہ یونی کوڈ ہی پیسٹ کر دیجیے ہم خاور بھائی کی منت سماجت کر کے رنگ بھروا لیں گے۔ خیر رنگین تو وہ پہلے ہی ہے۔

خاور میاں۔۔۔ آپ کی مصورانہ صلاحیتیں واقعی کمال ہیں۔۔۔ اس میں کوئی مبالغہ نہیں لیکن یہ کارڈ دیکھ کر صادقین کی طرف دھیان چلا گیا۔۔۔۔

ایک تو یہ کہ ہم سب احباب کو اس کا ہائی ریزولوشن ورژن عنایت فرمائیے۔
دوسرا یہ کہ قادری بھائی کی ایک غزل ہے جو کہ بس آتی ہی ہو گی، اسے ذرا سجانا ہے کلک میں یا جیسے بھی۔۔۔ اگر ہو سکے تو۔۔۔ فوٹو شاپ میں۔۔۔
 
ابوشامل

محفلین
شاکر صاحب بہت خوبصورت فونٹ ہے اور اسے یہاں پیش کرنے کا بہت شکریہ، ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر خاور صاحب کی جمالیاتی حس اپنے عروج پر دکھائی دے رہی ہے انہوں نے فونٹ کا بہت خوبصورت انداز سے استعمال کیا ہے۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
قادری صاحب آپ اس سے زیادہ تکریم کے مستحق ہیں اللہ آپ کی صلاحیتوں کو مزید جلا بخشے۔۔۔ جناب ہم نے آپ سے ایک غزل کی فرمائش کی تھی۔۔۔ سادہ یونی کوڈ ہی پیسٹ کر دیجیے ہم خاور بھائی کی منت سماجت کر کے رنگ بھروا لیں گے۔ خیر رنگین تو وہ پہلے ہی ہے۔

خاور میاں۔۔۔ آپ کی مصورانہ صلاحیتیں واقعی کمال ہیں۔۔۔ اس میں کوئی مبالغہ نہیں لیکن یہ کارڈ دیکھ کر صادقین کی طرف دھیان چلا گیا۔۔۔۔

ایک تو یہ کہ ہم سب احباب کو اس کا ہائی ریزولوشن ورژن عنایت فرمائیے۔
دوسرا یہ کہ قادری بھائی کی ایک غزل ہے جو کہ بس آتی ہی ہو گی، اسے ذرا سجانا ہے کلک میں یا جیسے بھی۔۔۔ اگر ہو سکے تو۔۔۔ فوٹو شاپ میں۔۔۔

محسن بھائ ايک مرتبہ پھر ذرہ نوازي کا شکريہ!

فرمائشي غزل کے چند اشعار پيش ہيں

اک لطفِ نا ت۔مام ب۔۔۔۔ڑي دير ت۔۔۔۔ک رھا
وہ مجھ سے ہم کلام بڑي دير تک رھا

ميں تشنہء وصال تھا پيتا چ۔۔۔۔۔۔۔لا گيا
گردش ميں آج جام بڑي دي۔۔۔۔۔ر تک رھا

تا دير ميکدے ميں رہي ہے مري نم۔۔از
ساقي مرا امام بڑي دي۔۔۔۔۔۔ر ت۔۔۔۔۔ک رھا

کل بارگاہِ حسنِ تق۔دس مآب م۔۔۔۔۔۔يں
دل مح۔۔۔و احترام ب۔۔۔۔۔ڑي دير ت۔۔۔ک رھا

الجھا رہا وہ زلف پريشاں ميں دير تک
آئي۔۔۔۔۔نہ زير دام بڑي دي۔۔۔۔۔ر ت۔۔۔۔۔۔۔ک رہا

کل رات اس کا قرب تھا، صہبا تھي جام تھا
ش۔۔۔اکر يہ اہت۔۔۔۔۔مام بڑي دير ت۔۔۔۔۔۔ک رھ۔۔۔۔۔۔۔ا

By shakirulqadree

خاور بلال بھائی اس کی کورل ڈرا فائل یہاں سے ڈائون لوڈ کریں
 
السلام علیکم

رمضان المبارک کے حوالہ سے ایک فانٹ پیش خدمت ہے
قبول فرمایئے

چونکہ یہاں پر میرا اپلوڈ کوٹہ موجود نہیں ہے اس لیے باکس نیٹ پر اپلوڈ کر رہا ہوں
القلم رمضان فونٹ ڈائون لوڈ کیجئے

By shakirulqadree
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وباکۃ!
شاکرلقادری بھائی جان آپ کا فونٹ تو واقع تعاریف سے بالاتر ہے
مکر جناب ایک مسئلہ یہ پیش آرہا ہے کہ میرے کمپیوٹر میں تو یہ چل ہی نہیں رہا یعنی کچھ بھی عمل نہیں ہورہا جیسے تصویر میں نظر آرہا ہے ذرا آپ اس طرف بھی توجہ فرمائیں۔ شکریہ
untitled.jpg

جناب یہ جوسب سے آخر والا محمد عویدص بن عاصم ہے میں نے اس پر رمضان فونٹ لگایا پرکام نہیں کیا اس کی کیا وجہ ہے
 
Top