شاکرالقادری

لائبریرین
عؔلی خان ! آپ کے دستخط والے شعر کا منظوم اردو ترجمہ کر رہا ہوں۔ اگر کوئی غلطی ہو تو نشاندہی کیجئے
وایی اغیار چی د دوزخ ژبہ دہ
زہ بہ جنت تہ د پختو سرہ زم
غیر کہتے ہیں کہ ہے اہلِ جہنم کی زباں
خلد میں جاوں گا لیکن میں بڑے اعزاز سے

میرے نذدیک دوسرے مصرعہ میں "پختو" کا لفظ۔ ذو معانی۔ یا کثیر الجہات ہے۔۔ ایک تو یہ پشتو زبان کی طرف اشارہ کر رہا ہے اور دوسری طرف پختون ولی کی اعلیٰ و ارفع روایات کا اظہار کرتا ہے
میں نے دوسرے مصرعہ میں پختو کا ترجمہ بڑے اعزاز ۔۔ کیا ہے
میرے نزدیک پختون ولی ۔۔۔۔ ایسی ہی روایات کی حامل ہے جن میں غیرت، عزت، شجاعت، بہادری اور ناموس وغیرہ شامل ہیں

جیہ ! آپ کی رائے کیا ہے؟
 

عؔلی خان

محفلین
شکریہ تو تب قبول کرونگا جب آپ نمبر درست ہونے کی رپورٹ دیں گے :)

وہ تو جیہ جی ہی آ کر کریں گی کیونکہ میرے پاس پشتو کا کی بورڈ نہیں ہے۔ :(

عؔلی خان ! آپ کے دستخط والے شعر کا منظوم اردو ترجمہ کر رہا ہوں۔ اگر کوئی غلطی ہو تو نشاندہی کیجئے

غیر کہتے ہیں کہ ہے اہلِ جہنم کی زباں
خلد میں جاوں گا لیکن میں بڑے اعزاز سے

میں نے دوسرے مصرعہ میں پختو کا ترجمہ بڑے اعزاز ۔۔ کیا ہے
میرے نزدیک پختون ولی ۔۔۔ ۔ ایسی ہی کیفیات کی حامل ہے جن میں غیرت، عزت، شجاعت، بہادری اور ناموس وغیرہ شامل ہیں

میرے دستخط میں کوئی شعر نہیں ہے۔ البتہ دوسرے علی خان صاحب کے دستخط میں ایک شعر ضرور موجود ہے۔ شکریہ۔ :)
 

عؔلی خان

محفلین
میں نے پشتو نمبر ڈال کر فائل کا لنک اپڈیٹ کر دیا ہے اب آپ ضاحبان نے بتانا ہے کہ کام ٹھیک سے ہوا ہے یا نہیں
عؔلی خان
جیہ

میں نے جی ونڈوز سیون کا پشتو کی بورڈ متحرک کر کے پڑتال کی ہے لیکن میری جانب تو ابھی تک اردو کے ہی نمبرز آ رہے ہیں۔ باقی جیہ جی اس بارے میں مزید اور مستند روشنی ڈال پائیں گی کیونکہ وہ اس سے پہلے بھی اس قسم کی پڑتال کر چکی ہیں۔ شکریہ۔ :)
 

شاکرالقادری

لائبریرین
میں نے اسے جیہ کی جانب سے بھیجی ہوئی کتاب انوار سہیلی پر ٹیسٹ کیا تھا وہاں
چند نمبر موجود تھے جو ٹھیک آرہے تھے
دیکھئے
د کتاب نوم .............. انوار سهېلى

د چاپ انتظام .............. فضل ربى راهى

کمپوزنګ .............. لقمان حکيم

شمېر .............. يو زر (١٠٠٠)


وړومبے اشاعت .............. جولائى ٢٠٠٧ء

پريس .............. حنيف اينډ سنز پرنټرز لاهور

بيه .............. 200/-روپۍ
 

جیہ

لائبریرین
میں نے پشتو نمبر ڈال کر فائل کا لنک اپڈیٹ کر دیا ہے اب آپ ضاحبان نے بتانا ہے کہ کام ٹھیک سے ہوا ہے یا نہیں
عؔلی خان
جیہ
بہت شکریہ محترم ۔ پشتو اعداد تو نہیں اردو اعداد ڈالے ہیں آپ نے جو کہ غلط بھی نہیں مگر پشتو اعداد تھوڑے سے الگ ہیں۔ اگر ہو جائیں تو مزا آجائے ورنہ فبہا۔ نیچے جدول میں پشتو دستار فونٹ کے ہندسے بالکل درست ہیں اگر اسی طرح بولڈ شکل میں ہو نور علٰی نور
 

جیہ

لائبریرین
عؔلی خان ! آپ کے دستخط والے شعر کا منظوم اردو ترجمہ کر رہا ہوں۔ اگر کوئی غلطی ہو تو نشاندہی کیجئے

غیر کہتے ہیں کہ ہے اہلِ جہنم کی زباں
خلد میں جاوں گا لیکن میں بڑے اعزاز سے

میرے نذدیک دوسرے مصرعہ میں "پختو" کا لفظ۔ ذو معانی۔ یا کثیر الجہات ہے۔۔ ایک تو یہ پشتو زبان کی طرف اشارہ کر رہا ہے اور دوسری طرف پختون ولی کی اعلیٰ و ارفع روایات کا اظہار کرتا ہے
میں نے دوسرے مصرعہ میں پختو کا ترجمہ بڑے اعزاز ۔۔ کیا ہے
میرے نزدیک پختون ولی ۔۔۔ ۔ ایسی ہی روایات کی حامل ہے جن میں غیرت، عزت، شجاعت، بہادری اور ناموس وغیرہ شامل ہیں

جیہ ! آپ کی رائے کیا ہے؟
ماشاء اللہ خوب ترجمہ مگر نشان زدہ لفظ بڑے اعزاز کے ساتھ صحیح ترجمہ نہیں۔ اس شعر کا پس منظر اگر پیش نظر ہو تو ترجمہ کرنے میں آسانی ہو۔

پشتونوں میں یہ روایت مشہور ہے کہ مغلوں نے چونکہ پشتوں سے ہندوستان کی حکومت چھینی تھی اس واسطے مغل پشتونوں کی تحقیر دربار میں کرتے رہتے تھے اور کہا کرتے کہ پشتو اہل دوزخ کی زبان ہوگی۔ مطلب جو جنت میں جائے گا وہ عربی بولے گا اور جو دوزخ میں جائے گا اسے پشتو سیکھنی ہوگی :)

اسی پس منظر میں حمزہ شینواری نے یہ شعر لکھا ہے اس شعر میں پشتو لفظ تفاخر، غیرت، غرور اور اونچی گردن کے معنوں میں لیں تو آپ کا ترجمہ صحیح ترجمانی کر سکے گا۔

لفظی ترجمہ یوں ہے

غیر کہتے ہیں کہ پشتو اہل دوزخ کی بولی ہے
میں جنت میں (اپنی پشتو) غیرت کے ساتھ جاؤں گا
 

شاکرالقادری

لائبریرین
جیہ ! دراصل یہ فانٹ عربی اردو فارسی اور پشتو کو سپورٹ کرتا ہے ۔۔۔۔ اردو اور انگریزی اعداد تو پہلے سے موجود ہیں۔ اب میں نے جو اعداد دالے ہیں انکی یونی کوڈ ویلیوز
بالترتیب
u+0660
u+0661
u+0662
u+0663
u+0664
u+0665
u+0666
u+0667
u+0668
u+0669
ہیں ۔۔۔ نیز عربی ہندسوں اور پشتو ہندسوں کی اشکال میں کوئی فرق نہیں
چونکہ میرے پاس کی بورڈ نہیں ہے اس لیے میں نے انوار سہیلی کے پشتو ترجمہ پر اپلائی کر کے دیکھا ہے
کتاب کے ضابطہ والے صفحہ پر کتاب کے بارے میں جو معلومات درج ہیں ان میں دو طرح کے اعداد لکھے ہوئے تھے انگریزی اور عربی یا پشتو
د کتاب نوم .............. انوار سهېلى

د چاپ انتظام .............. فضل ربى راهى

کمپوزنګ .............. لقمان حکيم

شمېر .............. يو زر (١٠٠٠)

وړومبے اشاعت .............. جولائى ٢٠٠٧ء

پريس .............. حنيف اينډ سنز پرنټرز لاهور

بيه .............. 200/-روپۍ
وہاں یہ اعداد درست ظاہر ہو رہے ہیں
ممکن ہے آپ کے کی بورڈ کی میپنگ میں اردو والے اعداد ہی میپ کیے گئے ہوں
جہاں تک ستار پشتو فونٹ کی بات ہے تو میرے علم میں نہیں لیکن ممکن ہے اس میں سرے سے اردو اعداد موجود ہی نہ ہوں اور انکی جگہ پشتو یا عربی اعداد ہوں
آپ انوار سہیلی کو چیک کریں
 

شاکرالقادری

لائبریرین
آپ اوپر ۵۴ نمبر والی پوسٹ کو ملاحظہ کریں جس میں انوار سیلی کے مذکورہ اعداد کو سرخ رنگ میں دکھایا گیا ہے
 

جیہ

لائبریرین
سر میرے پاس یہ یونی کوڈ ویلیو ہیں
06F1

06F2

06F3

06F4

06F5

06F6

06F7

06F8

06F9

06F0
 
Top