فونٹ القلم تفسیر فانٹ اور القلم طاہر فانٹ

اشتیاق علی

لائبریرین
القلم تفسیر فانٹ اور القلم طاہر فانٹ
القلم اور اردو محفل کے تمام اراکین کے لیے دو نئی خو شخبریاں اردو کی دنیا میں دو نئے فانٹس کا اضافہ ۔
انٹر نیٹ کی دنیا میں کون ہو گا جو استاد محترم سید تفسیر احمد ﴿القلم کے بڑے بھیا﴾کی خدمات سے واقف نہ ہوالقلم پر بھی ان کی خدمات نا قابل فراموش ہیں
القلم ریسرچ لائبریری اور القلم لوکلائزیشن لائبریری ان کی شبانہ روز محنتوں کے ناقابل تردید ثبوت ہیں
ہم القلم تفسیر فونٹ کے ذریعہ انکی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں
اسی طرح
القلم کے مدیر خاص طاہر صاحب جو راجہ صاحب کی حیثیت سے جانے پہچانے جاتے ہیں کی خدمات کا اعتراف نہ کرنا بھی قرین انصاف نہ ہوگا انہوں نے نہ صرف القلم کے لیے شبانہ روز محنت کی بلکہ القلم ریسرچ لائبریری کے لیے بھی شبانہ روز محنت کی ہم القلم طاہر فونٹ کو ان کے نام سے منسوب کر کے انکی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں
اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں.

فانٹس کا سکرین شارٹ
2urdufonts.jpg

2urdu.jpg

القلم تفسیر فانٹ القلم طاہر فانٹ اردو ویب سے ڈاؤنلوڈ کیجئے۔
القلم تفسیر فانٹ القلم طاہر فانٹ القلم سے ڈاؤنلوڈ کیجئے۔​
 

ابوشامل

محفلین
ماشآ اللہ، اشتیاق آپ ہمیشہ کی طرح بہت پیارا فونٹ لائے ہیں۔
(تصاویر میرے پاس تو درست نظر آ رہی ہیں)
 
Top