تاسف الف نون کا الن بھی ننھےکے پاس چلا گیا، معروف ٹی وی فنکار اور ڈرامہ نگار کمال احمد رضوی انتقال کر گئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ناعمہ عزیز

لائبریرین
لاہور: (دنیا نیوز) پچاسی سال کی عمر میں اجل کو لبیک کہنے والے کمال احمد رضوی طویل عرصے سے علیل تھے، شہرہ آفاق ٹی وی سیریل الف ن سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے کمال احمد رضوی یکم مئی انیس سو تیس کو بھارتی ریاست بہار کے "گیا" نامی قصبے میں پیدا ہوئے، قیام پاکستان کے بعد وہ کراچی منتقل ہو گئے، کچھ عرصے بعد لاہور میں سکونت اختیار کی۔ انیس سو اٹھاون میں تھیئٹر سے کیریئر کا آغاز کرنے والے کمال احمد رضوی نے لاہور ٹیلی ویژن کے قیام کے بعد پہلی بار الف نون شروع کیا، جس میں انہوں نے الن کا کردار نبھایا جبکہ رفیع خاور، ننھے کے روپ میں سامنے آئے اور دونوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا خوب منوایا۔ ہلکے پھلکے انداز میں معاشرتی مسائل کی نشاندہی کرتا الف نون اس قدر مقبول ہوا کہ دونوں فنکاروں کے کردار ہی ان کی پہچان بن گئے۔ کمال احمد رضوی نے دیگر بے شمار ڈراموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا خوب منوایا۔ وزیر اعظم پاکستان نے کمال احمد رضوی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے اور کہا ہے کہ ان کی وفات سے قوم ایک عظیم فنکار سے محروم ہو گئی ہے۔
http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/313396
 

ربیع م

محفلین
الف نون کے ' الّن' بالاخر 'ننھے' سے جا ملے

پاکستان کے سینئر ڈرامہ نویس، صدا کار اور فنکار کمال احمد رضوی طویل علالت کے بعد 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

سرکاری ٹی وی کے لازوال مزاحیہ ڈارمہ ’الف-نون‘ لکھنے اور اس میں 'الن' کا کردار ادا کرنے والے رضوی طویل عرصے سے علیل تھے۔

یکم مئی 1930ء کو بہار، ہندوستان میں پیدا ہونے والے رضوی 1951ء میں پاکستان آنے کے بعد کچھ عرصہ کراچی میں رہے اور پھر لاہور منتقل ہو گئے۔

انہوں نے 1958ء میں تھیٹر سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا۔ 1965ء میں پہلی دفعہ الف-نون شروع کیا جس میں انہوں نے خود الّن کا اور رفیع خاور نے 'ننھے' کا کردار ادا کیا۔ الف-نون پی ٹی وی کا مقبول ترین پروگرام تھا مختلف سالوں میں چار مرتبہ ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔


’آپ کا مخلص‘، ’صاحب بی بی اور غلام‘ اور ’مسٹر شیطان‘ ان کے دوسرے مشہور ڈرامہ سیریز تھیں۔ ان کی بے پناہ صلاحیتوں کے اعتراف میں حکومت نے انھیں 14 اگست 1989ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا۔


ماخذ
 

جاسمن

لائبریرین
اللہ جنت الفردوس میں جگہ دے۔قبر کو ٹھنڈا،کشادہ اور ہوادار کرے۔ اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ہر طرح کا عذاب معاف کرے۔ لواحقین کو صبرِ جمیل دے اور انہیں مرنے والے کے لئے صدقۂ جاریہ بنا دے۔ آمین!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top