الف عین صاحب میری غزل دیکھئے نا

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ٹوٹی پھوٹی سی ایک غزل کل رات میں نے بھی کہی تھی پر معلوم نہیں یہاں اپنی غزل لکھنا بے ادبی تو نہیں جہاں کمی ہو اصلاح کی درخواست ہے

ڈاکٹر عظیم سہارنپوری صاحب آپ اپنی کاوش کے موتیوں کو ایک نئی لڑی میں پِرو کر اساتذہ کرام کی خدمت میں پیش کریں
 
ٹوٹی پھوٹی سی ایک غزل کل رات میں نے بھی کہی تھی پر معلوم نہیں یہاں اپنی غزل لکھنا بے ادبی تو نہیں جہاں کمی ہو اصلاح کی درخواست ہے

کتنی دلکش ہے یہ دل ربا زندگی
دکھ تو یہ ہے کہ ہے بے وفا زندگی
ایک ساعت میں دے دے دغا زندگی
تجھ سا دیکھا نہیں بے وفا زندگی
نیک لوگوں پہ یہ رب کا انعام ہے
عاصیوں کے لئے ہے سزا زندگی
زہر پینے کا جب سے ارادہ کیا
ہرقدم لے کے آئی دوا زندگی
یوں تو جینے کو جیتے ہیں اب بھی مگر
دل ہی جب ٹوٹ جائے تو کیا زندگی
میں نے سب کچھ اسی پر لٹایا عظیم
پھر بھی مجھ سے ہے اتنی خفا زندگی
عظیم بھائی، اپنی غزل ضرور پیش کیجیے مگر اس کے لئے الگ سے ایک نئی لڑی بنائیے.
 

مومن فرحین

لائبریرین
میں نے بھی جب نئی لڑی بنائی تو مجھے اس میں سبجیکٹ لکھنا تھا کہ میری غزل دیکھئے نا مگر وہ لڑی کا نام ہی ہو گیا ۔۔۔:heehee:
 

صابرہ امین

لائبریرین
السلام عليكم
میں نے غزل لکھنے کی کوشش کی ہے آپ سے تصحیح چاہتی ہوں ۔
امید ہے اپنے قیمتی وقت میں کچھ وقت دیں گے ۔

دلکشی سادگی دلربا زندگی
تجھ کو کیا نام دوں میں بتا زندگی

دے کے ہر بار مجھ کو صدا چھپ گئی
ہائے کیسی ہے تیری ادا زندگی

دل لبھائے کبھی دل دکھائے کبھی
تو ہی نشتر ہے تو ہی دوا زندگی

جاتا ہے کونسا راستہ اس گلی
کچھ بتا تو ہی اس کا پتا زندگی

ہم نے کیا کیا نا اس کے اٹھائے ہیں ناز
پھر بھی اب تک ہے ہم سے خفا زندگی

رات پچھلے پہر کیسی آہٹ تھی یہ
کیا تیرے قدموں کی تھی صدا زندگی

اس کی باتوں میں تیری جھلک ہے عیاں
اس کے لفظوں کو تو نے سنا زندگی ؟

چاہتیں ، الفتیں ، دل لگی ہیں سبھی
تجھ کو بہلانے کا آسرا زندگی

ایسے دلبر پہ دل کیوں نہ آئے فرح
جس پہ ہوتی رہی ہے فدا زندگی
بہت اچھی لگی یہ غزل، فرحین ۔ ۔ اللہ خیالات اور قلم میں برکت دے ۔ ۔ آمین
 
Top