الف سے شروع ہونے والا شعر

مغزل

محفلین
میں آرزوء جاں لکھوں یا جانِ آرزو:blushing::rose:
تو ہی بتا دے ناز سے ایمانِ آرزو
ایمان و جاں نثار تیری اک نگاہ پر
تو جانِ آرزوء ہے تو ایمانِ آرزو:blushing: :rose:

یہ ہوئی ناں بات ۔۔۔۔:kiss:
دیٹس لائیک آ گڈ گرل ۔۔۔:rose::lovestruck::redheart::redlips::)

اے جانِ جاں عزیزِ دل و دیدہ و نظر
تیرے نثار تیرے تقدس پہ میں نثار !!

م۔م۔مغلؔ
 

محمداحمد

لائبریرین
اب کسی آنکھ کا جادو نہیں چلتا مجھ پر
وہ نظر بھول گئی ہے مجھے پتھر کر کے

جمال احسانی
 

غ۔ن۔غ

محفلین
اپنے مطلب کی سبھی باتیں سمجھ لیتے ہیں لوگ
اب یہاں کوئی ضرورت ہی نہیں تفسیر کی
 

غ۔ن۔غ

محفلین
اندر کی فضاؤں کے کرشمے بھی عجب ہیں
مینہ ٹوٹ کے برسے بھی تو بادل نہیں ہوتے
 

غ۔ن۔غ

محفلین
آج دل کھول کے روئے ہیں‌ تو یوں‌ خوش ہیں‌ فراز
چند لمحوں کی یہ راحت بھی بڑی ہو جیسے
 

غ۔ن۔غ

محفلین
ان سے جو کہنے گئے تھے فیض جاں صدقہ کيئے
ان کہی ہی رہ گئی وہ بات سب باتوں کے بعد
 

عمر سیف

محفلین
اک اک پتھر جوڑ کے میں نے جو دیوار بنائی ہے
جانکھوں اس کے پیچھے تو رسوائی ہی رسوائی ہے​
 
Top