الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت ‏(9)

الف عین

لائبریرین
علی گڑھ کا ایک لطیفہ یاد آ گیا جوجو کی بات پر۔ عنایت حسین عیدن ایک صاحب ماریشس کے اردو میں ایم اے کر رہے تھے۔ صدر شعبہ آل آحمد سرور صاحب نے میرے سامنے ہی پوچھا کہ اردو میں اب کچھ مشکل تو نہیں۔
عنایت صاحب بڑے رسان سے بولے
صرف مذکر مؤنث میں تھوڑی دقت ہوتا ہے
 
"ثریا سے زمیں پر آسماں نے ہم کو دے مارا" والا شعر کس شاعر کا ہے؟ اور کہیں یہ ثریہ ان کی اہلیہ تو نہیں تھیں؟
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top