الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت ‏(4)

رہنے دیں اپیا آپ اتنا متفکر کیوں ہوتی ہیں۔ آپ کو ہم یہاں سے کہیں جانے نہیں دینگے۔ یا چلیں گے تو ساتھ ہی چلے چلیں گے۔ :)
 
غریب کی جان کو آگئی ہیں اپیا آپ تو۔ :)
اچھا چلئے آپ تو خیر بلبل ہیں بتائیے آپ کو قفس میں رہنا اچھا لگتا ہے یا آزاد پھرنا؟
 

عندلیب

محفلین
فرق اتنا ہی ہے عندلیب اور مینامیں
شاید مینا کو آزار رہنا پسند ہو مگر عندلیب کو ایک حد تک آزادی پسند ہے ;)
 
قفس میں قید کرنے کی بات پر یاد آیا کہ کسی انگریز خاتون سے ان کے قبول اسلام کے بعد انٹرویو میں پوچھا گیا کہ آپ نے ایک ایسی راہ کا انتخاب کیوں کیا جس میں عورت کو حجاب کا پابند رکھا گیا ہے۔ اور ایک طرح سے آپ اپنی آزادی کھو کر قید و بند کی طرف جا رہی ہیں ایسا کیوں؟

موصوفہ کا جواب تھا کہ “بہت دیکھ لی آزادی اب ہمیں تحفظ چاہئے”
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top