الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت ‏(2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
زبردستی کہاں تک کی جائے سونے کے معاملے میں۔ میرا تو سونے کا کوئی وقت نہیں ہاں جاگتا ضرور وقت سے ہوں۔ :)
 
شب ہجر، شب فراق جیسا بھی کوئی معاملہ نہیں ہے پھر بھی نیند آتی نہیں (خیوں کہ مؤنث ہے) تو کیا کریں۔ :)
 

عندلیب

محفلین
صاحب یہ سب چیزوں سے دوری بھلی ورنہ جتنی دیر آپ سو رہے ہیں اس سے بھی محروم رہ جائنگے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
طریقے سلیقے سے زندگی گزاری جائے تو بہت سی بری عادتوں سے بچا جا سکتا ہے۔
 

عندلیب

محفلین
طویل مدت کے بعد دیکھا آپ جیسا سعود بھائی ورنہ اج کل کے نو جوانوں کے رنگ ڈھنگ ہی نرالے ہیں ۔
 
ظاہر ہے جب میں نو جوان ہی نہیں تو رنگ ڈھنگ نوجوانوں والے کہاں سے لاؤں۔ ویسے اب میں نکلتا ہوں کالج۔ تھوڑی دیر میں آن لائن ہو سکوں گا انشاء اللہ۔ :)
 

عندلیب

محفلین
ّعند۔۔لیب بہت پرہشان ہے سعود بھائی کی ایسی باتوں سے کبھی کہتے ہیں نو جوان ہوں کبھی کہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔آخر ماجرا کیا ہے ؟:rolleyes:
 

عندلیب

محفلین
فرضکر لیتے ہیں کے آپ بوڑھے ہی پیدا ہوئے ،اس بوڑھاپے میں اتنی محنت کیوں کالج سے گھر گھر سے کالج سیدھے سیدھے گھر پہ آرام کریں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
قرب قیامت کی نشانی ہے کہ بچہ بوڑھا پیدا ہو رہا ہے، نہ بچپن نہ جوانی، سیدھا بڑھاپے میں۔
 

عندلیب

محفلین
گر شکریہ ہی ادا کرنا تھا آپ کو تو کچھ لکھ دیتے اس بہن کے لئے ویسے اچھا انتظار کروایا آپ نے ؟
 

عندلیب

محفلین
نا بھائی صاحب یہاں افسانوی باتوں کا کیا کام ،افسانوی باتیں تو صرف کتابوں میں اچھی لگتی ہیں ۔
 
واقعہ یوں ہے کہ آج ہمارے یونیورسٹی کا نیٹورک ڈاؤن تھا اس لئے پورے دن آن لائن نہ ہو سکا۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
ہمسایوں سے ادھار لے لینا تھا نیٹ ورک کہ ادھار محبت کی قینچی پر عملدرآمد ہوتا ہے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top