الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت ‏(10)

شمشاد

لائبریرین
رہنے دیں میٹھے کی بات، حلوہ پوری، زردہ، گلاب جامن اور نجانے کیا کیا تجویز کیا جا رہا ہے۔
 
شمشاد بھائی کا تو کھانے پینے کے معاملہ میں ایسے ہی ہر جگہ نام لے لیا جاتا ہے، یہاں سب ہی کھانے پینے کے شوقین ہیں۔ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
شاید تمہیں علم نہیں کہ عمار کے ولیمے پر میٹھا کیا ہو گا، اس کے متعلق بات ہو رہی ہے۔
 

مغزل

محفلین
صحیح خبر یہ ہے کہ عمار صاحب کی شادی خاصی دھوم دھام سے اور ولیمی انتہائی سادگی سے ( صرف سادہ پانی پر) ہوگا۔
سو فضول دل میں امیدوں کو جگہ دینے کی بجائے کھانا گھر سے کھاکر جانا پڑے گا۔ کیوں عمار صاحب؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
ضرور یہ خبر عمار کے دشمنوں نے اڑائی ہو گی۔ پانی کی جگہ کم از کم پیپسی تو کر دیں۔
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top