الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت ‏(10)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
ٹھٹھول کی حد تک تو ٹھیک ہے یہ بات
مگر چچا کو تو آپ جانتے ہیں ۔۔ کسی کے کہے میں ہیں کب وہ ؟
موصوف عذر لنگ پیش کرتے ہیں کہ میری بھتیجی (جیہ) تو ہے نا وہاں ۔۔ کافی ہے ناکوں چنے چبوانے کو۔
مجھے لےجاکر کیا کرو گے ؟؟ اس دور میں تو ’’ غالب ‘‘ بہتیرے۔
نابابانا۔۔ ’’ بخشو بی بلّی چوہا لنڈورا ہی بھلا ‘‘

اب آپ ہی کہیں ،۔۔ کیا کیا جائے ؟؟
 

مغزل

محفلین
خوش رہیں جناب ۔۔ مگر کیا یہ غیر متعلقہ مراسلات نہیں ۔۔ میرا مطلب ہے میں اور کہوں اور آپ اور۔۔
اب ایسا کروں گا جو آپ کہیں گے ۔۔ ہم بھی فبہا کہیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
خیالات تو آپ کے مغل صاحب بہت اچھے ہیں، لیکن اگر ایک دفعہ چچا آ جاتے اور محفل کا چکر لگا جاتے تو کیا ہی بات تھی۔
 

مغزل

محفلین
دل رکھنے کو ایک بار آنے پر آمادہ ہوگئے ہیں ، کسی بھی دن پالکی میں سوار آجائیں گے۔
بس تھوڑا سا انتظار
 

وجی

لائبریرین
ذرا آنے تو دیں پھر دیکھے کہ وہ ڈر رہے تھے یا کوئی اور وجہ تھی ویسے ڈر تو آپ سے بھی لگتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
سنیں جی وجی بھائی وہ تو اس لئے ڈریں گے کہ نئے زمانے کی اقدار سے لا علم ہوں گے لیکن مجھ سے ڈرنا چہ معنی دارد؟
 

وجی

لائبریرین
رکیئے شمشاد بھائی آپ پہلے ر ڑ ز سے کچھ عرض ہو جائے پھر آپ کی بھی سن لیں گے جلدی کس بات کی ہے ؟؟
 

مغزل

محفلین
طرازیِ سخن کی بھی حد ہوتی ہے۔ یعنی توبہ ہے ۔
مکھن سے بال کی طرح نکال پھینکا ۔۔ موصوف کو

zuban.gif
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top