الفاظ کی تکرار

زیرک

محفلین
یوں دیکھتا ہے تیرگیِ آب و گِل میں کیا
شعلوں سے کھیل دل کو جلا اور جلا کے دیکھ
فانی بدایونی
 
زیرک

محفلین
راہوں میں ملے تھے ہم ، راہیں نصیب بن گئیں
تُو بھی نہ اپنے گھر گیا، ہم بھی نہ اپنے گھر گئے
عدیم ہاشمی​
 
زیرک

محفلین
اور دیتے ہیں مزا جوں جوں پرانے ہوتے ہیں
زخمِ دل بھی ہو گئے جاناں! شرابوں کی طرح​
 
زیرک

محفلین
اب تیرا کھیل، کھیل رہا ہوں میں اپنے ساتھ
خود کو پکارتا ہوں، اور آتا نہیں ہوں میں​
 
زیرک

محفلین
تُو کعبے تک گیا ہے اور میں کعبے کے مالک تک
رسائی دیکھ اے واعظ! کہاں تیری، کہاں میری​
 
قطعہ

ویسے جہاں میں اور بھی ادیان ہیں بہت
کوئی کسی کو کچھ بھی تو کہتا نہیں ہے یار

ہم نے تو اپنے بھائی کو کافر بھی کہہ دیا
اور کر دیا ہے بھائی کی عزت کو تار تار

دانش یقیں نہ آئے فتاوی اٹھا کے دیکھ
کافر کہا ہے ہم نے مسلماں کو بار بار

ایوب بیگ دانش چکبالاپوری
 
قطعہ

ویسے جہاں میں اور بھی ادیان ہیں بہت
کوئی کسی کو کچھ بھی تو کہتا نہیں ہے یار

ہم نے تو اپنے بھائی کو کافر بھی کہہ دیا
اور کر دیا ہے بھائی کی عزت کو تار تار

دانش یقیں نہ آئے فتاوی اٹھا کے دیکھ
کافر کہا ہے ہم نے مسلماں کو بار بار

ایوب بیگ دانش چکبالاپوری
واہ جناب ،
عمدہ کلام پیش کیا ،
آپ کو اردو محفل میں خوش آمدید محترم ۔
اپنا تعارف پیش کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ہم اور محفلین آپ کے بارے میں جان سکیں ۔
 
آخری تدوین:
واہ جناب ،
عمدہ کلام پیش کیا ،
آپ کو اردو محفل میں خوش آمدید محترم ۔
اپنا تعارف پیش کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ہم اور محفلین آپ کے بارے میں جان سکیں ۔
نام۔۔۔۔۔۔۔ ایوب بیگ
تخلص۔۔۔۔ دانش
عمر۔۔۔۔۔۔۔۔ پچاس کے آس پاس
تعلیم۔۔۔۔۔۔ صرف اتنی کہ ایک آدمی کو انسان بناسکے
پیشہ۔۔۔۔۔۔ ٹیلر ہوں
شوق۔۔۔۔۔۔ پڑھنا لکھنا خاص طور پر شاعری
پسندیدہ شاعر۔۔۔۔۔۔۔ہر وہ شاعر جو شاعری کو ذریعہ بنا کر معاشرے کی اصلاح کا کام کرے۔
نا پسند ہے۔۔۔۔۔۔۔۔جھوٹ، وعدہ خلافی، امانت میں خیانت، گالی گلوچ۔ شاعری کے نام پر ذہنی عیاشی۔
قلمی کام۔۔۔۔۔۔۔۔220 غزلیں 40 رباعیات 25 قطعات 10 حمدیں 10 نعتیں 15 افسانے 50 افسانچے اور مضامین کی تعداد یاد نہیں۔ افسانچوں کا مجموعہ سوزِ خامہ کے نام سے اور رباعیات کا مجموعہ رباعیاتِ دانش کے نام سے pdf میں شائع ہو کر مقبولیت حاصل کر چکے ہیں ۔غزلوں کا مجموعہ زیر غور ہے انشاءاللہ بہت جلد منظر عام پر آئے گا۔
دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ تکبّر سے بچائے آمین ثم آمین یا رب العالمین۔

ماشاءاللہ ایوب صاحب ،
اللہ کریم آپ کے علم و عمل میں اضافہ فرمائیں ۔آمین
ایوب صاحب تعارف کے لیے اردو محفل فورم میں باقاعدہ ایک زمرہ مخصوص ہے جہاں نئے محفلین اپنا تعارف پیش کرکے دوسرے محفلین سے متعارف ہوتے ہیں ۔تعارف و انٹرویو
 
زیرک

محفلین
دوست مہربانی فرما کر گپ شپ یا جان پہچان کے لیے دوسرے زمرے استعمال کیا کریں، شکریہ۔

کبھی اعتبارِ الفت کبھی ہم سے بدگمانی
تری یہ بھی مہربانی تری وہ بھی مہربانی
 
زیرک

محفلین
ستم کی چال ستم کی ادا ستم کی نگاہ
ترے ستم کا ستم گر کوئی حساب بھی ہے
جلیل مانک پوری​
 
Top