الفاظ کی تکرار

زیرک

محفلین
تمہارے بعد کا موسم کبھی نہیں بدلا
تمہارے بعد رہی مستقل خزاں جاناں
جون ایلیا سے منسوب
 

زیرک

محفلین
دل پاگل ہے روز نئی نادانی کرتا ہے
آگ میں آگ ملاتا ہے پھر پانی کرتا ہے
افتخار عارف
 

زیرک

محفلین
شجر شجر کو نشانہ بنانے والو تمہیں
خیال بھی نہ کسی گھونسلے کا آیا تھا
خورشید ربانی
 

زیرک

محفلین
تم بھی ہر بار نئے ڈھنگ سے کھیلے، لیکن
ہم بھی ہر بار بہت سوچ کے ہارے، پیارے
منیرانور
 

زیرک

محفلین
آدمی، آدمی کو کھائے چلا جاتا ہے
کچھ تو تحقیق کرو اس نئی بیماری پر
سلیم کوثر
 

زیرک

محفلین
مانگیں گے اب دعا کہ اسے بھول جائیں ہم
لیکن جو وہ بوقتِ دعا یاد آ گیا
خمار بارہ بنکوی
 

زیرک

محفلین
تا دیر لوگ یاد رکھیں تجھ کو پیار سے
کچھ ایسے لفظ بول، کچھ ایسا کمال کر
منیر انور
 

زیرک

محفلین
کئی چراغ منڈیروں پہ جل بجھے انور
اسے نہ آنا تھا، شاید اسے نہ آنا تھا
منیر انور
 

زیرک

محفلین
کسی کا ساتھ اگر ہو تو خوب ہے، ورنہ
سفر تو کرنا ہے ہم نے، سفر تو جاری ہے
منیر انور
 

زیرک

محفلین
میں اس کے ہاتھ سے نکلا ہوا زمانہ تھا
وہ میری کھوج میں نکلا، بکھر گیا آخر

منیر انور
 

زیرک

محفلین
ابھی تو بزم میں بس ذکر ہی چلا تھا ترا
وہیں کہیں سے کسی نے کہا،' کسی کا نہیں'
منیر انور
 

زیرک

محفلین
مزاجِ دنیا سے جوں جوں شناسا ہوتا جا رہا ہوں
میں تنہا اور تنہا، اور تنہا ہوتا جا رہا ہوں
 

زیرک

محفلین
تُو لاکھ اسے جھٹلا لیکن، رحمت کا نشاں پانے کے لیے
اے دوست مدینہ واجب تھا، اے یار مدینہ واجب ہے
علی زریون
 

زیرک

محفلین
اپنے ہاتھوں اپنے گھر کو پھونک رہے ہیں
اس سے بڑھ کے اور خسارہ اب کیا ہو گا
علی زریون
 

زیرک

محفلین
ہے جو درکار، تو درکار، زلیخا کا جنوں
حسنِ یوسف کو خریدار نہیں چاہیے ہے
جاوید صبا
 

زیرک

محفلین
برطرف کر کے تکلف اک طرف ہو جائیے
مستقل مل جائیے، یا مستقل کھو جائیے
جاوید صبا
 

زیرک

محفلین
آخری بار صدا دے کے سدا سوچتا ہوں
ایک بار اور پکاروں گا اسے، آخری بار
جاوید صبا
 
Top