الطاف حسین کی سیانی باتیں

محسن حجازی

محفلین
ویسے الطاف بھائی نے حالیہ دنوں میں کچھ اچھی باتیں بھی کی ہیں پہلی دفعہ امریکہ کو بھی للکارا ہےاس کی بھی ذرا ویڈیو ہو جائے۔
 

طالوت

محفلین
خوش آمدید محسن ۔ کہا تو درست آپ نے مگر بڑی دیر کر دی مہرباں آتے آتے ۔ ہمارے سایستدانوں کے ریکارڈ کے مطابق تو مجھے یہ عمران فاروق کے قتل پر اٹھنے والے سوالوں کو ڈاکٹر عافیہ کیس کی گرد میں چھپانے کی کوشش معلوم ہوتی ہے وگرنہ یہ تو بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔
وسلام
 

ابن جمال

محفلین
کہیں یہ ہندوستان کے بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالوپرشاد کی کاپی تونہیں کررہے ہیں الطاف صاحب بس یہ ہے کہ وہ پوربی بولتے ہیں اوریہ اردو میں اظہار خیال کررہے ہیں:)
 

شمشاد

لائبریرین
ارے صاحب بُرا نہ مانیے گا، لالو پرساد ان کے سامنے کیا بیچتے ہیں، مجھے تو لگتا ہے کہ لالو پرساد جی ان کی نقل کرتے ہیں۔
 
Top