الطاف حسین کا ڈرون حملہ !!! آپ کے خیال میں کیا ہو گا ؟؟؟

نایاب

لائبریرین
کاشفی صاحب! شمشاد صاحب کی بات سو فی صد درست ہے ۔۔۔ ہاں، اگر ایسی "لڑیاں" موجود ہیں جن میں مہاجروں کو گالیاں اور بددعائیں دی جاتی ہیں تو ان کی نشان دہی فرمائیں ۔۔۔ کیا ساری لڑیاں ہی "سلیمانی ٹوپی" پہن لیتی ہیں؟ ہمیں بھی تو معلوم ہو کہ اس محفل میں وہ کون سے اصحاب ہیں جو مہاجروں کو گالیاں دینے اور ان کے قتل پر خوشیاں منانے میں فخر محسوس کرتے ہیں ۔۔۔
کاشفی بھائی میرے لیے مرنے والا بندہ پہلے انسان ہے بعد میں لیگی، مہاجر یا پیپلیا ہے۔

اور یہ دشمن مرے تے خوشی نہ کرئیے صرف آپ کے لیے نہیں، سب کے لیے ہے۔
بلاشک " اردو محفل " کا بلا کسی تعصب کے یہی اصول ہے کہ یہاں کسی سے کسی بھی نسبت سے تعصب نہیں برتا جاتا ۔
اور انتظامیہ بلا شبہ اس معاملے میں تعریف کے قابل ہے کہ ہر کسی کو اپنا نکتہ نظر مناسب و مدلل الفاظ و انداز میں تحریر کرنے کی یکساں چھوٹ دیتی ہے ۔ اور جب بھی کوئی جذباتیت کی انتہا پر پہنچ کوئی ایسی تحریر لکھتا ہے جو کہ منافرت پر مبنی ہوتی ہے ۔ تو انتظامیہ بلا کسی جھجھک کے گرفت کرتی ہے ۔
مجھے تو پانچ سالوں میں یہاں کوئی ایسا تجربہ نہیں ہوا کہ یہاں سیاسی یا نسلی یا لسانی منافرت بارے کسی بھی جانب سے شروع کیے جانے والے دھاگے کو کوئی چھوٹ دی گئی ہو ۔ محترم کاشفی بھائی اگر ایسا کوئی دھاگہ ہے تو نشان دہی کریں ۔ تاکہ میں بھی اس " سلیمانی " ٹوپی کو تلاش کر سکوں ۔
 
نایاب

لائبریرین
الطاف بھائی ڈرون تو " ایم کیو ایم " کی بنیادوں کو ہی ہلا گیا ۔
کیا خوب تاک کر میزائل فائر کیا ہے بھائی نے ۔
اک ساکھ تھی " ایم کیو ایم " کی کہ " حق پرستی " کی صدا رکھتی تھی مگر
" قدم بڑھا پھولوں کے ہار پہنا " جو قدم پیچھے ہٹایا ہے ۔ وہ بہت معیوب کن محسوس ہوا ۔
 
کاشفی

محفلین
کاشفی بھائی میں آپ کو مجبور نہیں کر سکتا کہ میری بات ضرور مانیں۔

برائے کرم آئندہ ایسی کوئی بات ہو تو مراسلہ رپورٹ کر دیا کریں یا پھر ذاتی پیغام میں پیغام میں مطلع فرما دیا کریں۔

یہ کام میں نہیں کرسکتا ۔۔۔ جس طرح وہ تمام پیغام جس میں نون لیگیوں یا اے این پی یا کسی اور سیاسی جماعت کے خلاف بات کی جائے تو وہ نظر آجاتی ہیں۔۔اس طرح وہ لڑیاں بھی نظر آنی چاہئے جس میں مہاجروں کو قتل کرنے پر خوشیاں منائی جاتی ہیں۔۔۔اور یہ ان کو گالیاں دی جاتی ہیں۔۔۔
اور چونکہ وہ لڑیاں نظر نہیں آتی اس لیئے چونکہ میں بھی انسان ہی ہوں اس لیئے دل میں بہت ساری باتیں آتی ہیں۔۔اور نفرتوں میں مزید اضافہ ہوتا ہے ۔ اور نفرت کا اظہار کرنے کا حق میں بھی رکھتا ہوں۔۔
 
کاشفی

محفلین
بلاشک " اردو محفل " کا بلا کسی تعصب کے یہی اصول ہے کہ یہاں کسی سے کسی بھی نسبت سے تعصب نہیں برتا جاتا ۔
اور انتظامیہ بلا شبہ اس معاملے میں تعریف کے قابل ہے کہ ہر کسی کو اپنا نکتہ نظر مناسب و مدلل الفاظ و انداز میں تحریر کرنے کی یکساں چھوٹ دیتی ہے ۔ اور جب بھی کوئی جذباتیت کی انتہا پر پہنچ کوئی ایسی تحریر لکھتا ہے جو کہ منافرت پر مبنی ہوتی ہے ۔ تو انتظامیہ بلا کسی جھجھک کے گرفت کرتی ہے ۔
مجھے تو پانچ سالوں میں یہاں کوئی ایسا تجربہ نہیں ہوا کہ یہاں سیاسی یا نسلی یا لسانی منافرت بارے کسی بھی جانب سے شروع کیے جانے والے دھاگے کو کوئی چھوٹ دی گئی ہو ۔ محترم کاشفی بھائی اگر ایسا کوئی دھاگہ ہے تو نشان دہی کریں ۔ تاکہ میں بھی اس " سلیمانی " ٹوپی کو تلاش کر سکوں ۔
میں نے انتظامی امور پر انگلی نہیں اٹھائی۔۔کیوں بلاک کروائیں گے مجھے۔:) ۔۔ انتظامیہ بالکل ٹھیک ہے نایاب بھائی۔۔۔ آپ کی باتوں سے بالکل متفق ہوں۔۔
لیکن میں نشاندہی نہیں کرسکتا۔یہ انا کا معاملہ ہے۔۔ میں تو یہ ایکسپیکٹ کرتا ہوں جس طرح وہ لڑیاں نظر آجاتی ہیں جس میں نون لیگیوں کو کچھ برا کہا جائے تو ویسے ہی وہ لڑیاں بھی نظر آنی چاہیئے جو مزید نفرت میں اضافے کا باعث بنیں۔۔۔جس میں مہاجروں کو برا کہا جائے یا گالیاں دی جائیں یا ان کے مرنے پر خوشیاں منائی جائیں۔۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
میں نے انتظامی امور پر انگلی نہیں اٹھائی۔۔کیوں بلاک کروائیں گے مجھے۔:) ۔۔ انتظامیہ بالکل ٹھیک ہے نایاب بھائی۔۔۔ آپ کی بالکل متفق ہوں۔۔
لیکن میں نشاندہی نہیں کرسکتا۔یہ انا کا معاملہ ہے۔۔ میں تو یہ ایکسپیکٹ کرتا ہوں جس طرح وہ لڑیاں نظر آجاتی ہیں جس میں نون لیگیوں کو کچھ برا کہا جائے تو ویسے ہی وہ لڑیاں بھی نظر آنی چاہیئے جو مزید نفرت میں اضافے کا باعث بنیں۔۔۔ جس میں مہاجروں کو برا کہا جائے یا گالیاں دی جائیں یا ان کے مرنے پر خوشیاں منائی جائیں۔۔
کاشفی بھائی! موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عرض کر دوں کہ "ایم کیو ایم" کی مخالفت کا ہرگز یہ مطلب نہ لیا جائے کہ ہم "مہاجر برادری" کے خلاف بات کر رہے ہیں ۔۔۔ آپ لوگ ہماری سر آنکھوں پر ۔۔۔ بہت شکریہ
 
عملاَ ایسا ہوتا ہوانظر نہیں آتا۔۔اس لیئے نوکمنٹس۔۔بہت شکریہ۔ خوش رہیں۔۔
 
نایاب

لائبریرین
محترم کاشفی بھائی ۔۔۔۔۔۔۔ آپ کے تبصرے پڑھ کر لفظ " مہاجر " پر بحث کی خواہش جاگ رہی ہے ۔
شروع کروں کیا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
نایاب

لائبریرین
آپ کی مرضی ہے ۔ میں کیا کہہ سکتا ہوں۔۔:)
میری مرضی ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
میرے محترم بھائی میرے نزدیک ہم سب پاکستانی ہیں ۔ اور اس سوہنی دھرتی کے محافظ
ہمارے لیئے خود کو کسی بھی "لسانی نسلی سیاسی " دائرے سے باہر رکھتے صرف اک وہ سچاپاکستانی بننا بہتر ہے ۔
جو کسی پر بھی ہوئے ظلم کے خلاف آواز اٹھائے ۔
 
آپ کی سوچ اچھی ہے۔۔۔آپ کے نزدیک سب پاکستانی ہیں۔۔
لیکن مجھے کوئی ایسا بندہ نظر نہیں آتا ۔۔جس کے نزدیک سب سے پہلے پاکستان ہو۔۔۔
جی سچا پاکستانی بننا بہتر ہے۔۔اور بہت زیادہ بہتر ہے۔۔ لیکن اس کی راہ میں بہت ساری رکاوٹیں ہیں۔۔
دیکھیں مہاجروں پر ظلم غیر مہاجروں نے کیئے۔۔لیکن غیر مہاجر (کچھ لیکن کثیر تعداد ) اس ظلم کے خلاف خوشیاں مناتے ہیں۔۔:sad2:
غیر مہاجروں پر ہونے والے مظالم مہاجروں نے نہیں کیئے۔۔بلکہ ان کے اپنوں نے ہی کیئے۔۔۔ اور اس ظلم کے خلاف مہاجر آواز اُٹھاتے ہیں۔۔اور ان کے دکھ درد میں ہراول طریقے سے شریک ہوتے ہیں۔۔۔:sad:
 
بدقسمتی سے یہ بات درست ہے
مہاجروں کو قتل کرنے کی بات کرکے بہت سے لوگوں نے اس محفل پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
سچ بات تو یہ ہے کہ " مہاجروں " نے خود ہی اپنے آپ پر ظلم کیا ۔
اک بات بتائیں کہ لفظ " مہاجر " بذات خود " توہین و تنقیص " کی علامت ہے یاکہ " عزت و احترام " کی ۔؟
یہ " لسانیت " کی بنیاد پر ابھرے " قومیت " پر مبنی دائرے اپنے میں مقید افراد کو کتنا نقصان پہنچا رہے ہیں اور کتنا فائدہ ۔۔۔۔؟
 
کاشفی

محفلین
سچ بات تو یہ ہے کہ " مہاجروں " نے خود ہی اپنے آپ پر ظلم کیا ۔
اک بات بتائیں کہ لفظ " مہاجر " بذات خود " توہین و تنقیص " کی علامت ہے یاکہ " عزت و احترام " کی ۔؟
یہ " لسانیت " کی بنیاد پر ابھرے " قومیت " پر مبنی دائرے اپنے میں مقید افراد کو کتنا نقصان پہنچا رہے ہیں اور کتنا فائدہ ۔۔۔ ۔؟
مہاجروں نے خود پر کبھی ظلم نہیں کیا۔۔۔ ہاں تھوڑا سا ظلم کیا مشرقی پاکستان میں خود پر۔۔۔
لفظ مہاجر عزت و احترام کا باعث ہے۔۔ مہاجر انصار کو ڈھونڈ رہے۔۔۔لیکن یہاں انصار موجود نہیں۔۔۔
جس دن انصار مل جائیں گے مہاجر لفظ بھی ختم ہوجائےاور مہاجر اور انصار مل کر ایک اچھے معاشرے کو تشکیل دیں گے۔۔
لیکن یہاں انصار نہیں بلکہ دیگر نام موجود ہیں۔۔ اگر قبیلہ کہا جائے تو بھی یہ بات صحیح نہیں۔۔۔
لسانیت کی بنیاد پر مہاجر قومیت نہیں ابھری ۔۔ بلکہ لسانیت، جائز حقوق پر قبضہ اور تعصب کی بنیاد پر اس قوم پر مظالم ڈھائے گئے۔۔اور نتیجہ سب کے سامنے حاضر ہے۔۔
لسانیت، رنگ ،نسل، قد، وسائل وغیرہ وغیرہ کی بنیاد پر ایک بازو مہاجروں نے نہیں کٹوایا۔۔۔بلکہ اس بازو کو صحیح سلامت رکھنے کے لیئے خود کو کٹوایا۔۔۔اور اس طرح خود کو نقصان پہنچایا۔۔۔
 
Top