مبارکباد الشفاء کو نشہ مبارک ہو

قیصرانی

لائبریرین
رمضان کریم آنے والا ہے۔ تو ایسے میں لوگ عمومی طور پر نشہ وغیرہ ترک کردیتے ہیں۔ لیکن ایک اپنے یہ بھائی ہیں۔۔ سوچا کہ اس سے پہلے رمضان کریم شروع ہو۔ پہلا پیگ لگا ہی لیا جائے۔ لیکن یہ جو پیگ لگا کر نشہ پورا کیا ہے۔۔۔ اللہ یہ نشہ سب کو نصیب فرمائے۔ کہ ہزارواں مراسلہ اک بے انتہا خوبصورت نعت کی صورت لکھا۔۔۔
جی میں بات کر رہا ہوں۔ الشفاء سرکار کی۔۔۔ ان کو محفل کا پہلا نشہ بہت بہت مبارک ہو۔۔۔ ۔ ان کا ہزارواں مراسلہ یہ ہے۔

میری طرف سے آپ کو پہلا محفلی نشہ بہت بہت مبارک ہو۔۔۔ :)

نعت کے ساتھ پیگ اور نشہ کے الفاظ کچھ عجیب سے لگ رہے ہیں۔ تاہم یہ میری انتہائی ذاتی رائے ہے :)
 

الشفاء

لائبریرین
الشفاء کو ایک ہزاری منصب بہت بہت مبارک ہو
ابھی تو ابتدا ہے۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ اللہ ایسے ہزاروں سنگِ میل عبور کرنے کی توفیق دے آمین


بڑی نوازش اپیا۔۔۔
اللہ عزوجل آپ کو خیر کثیر عطا فرمائے۔ اور ہماری حوصلہ افزائی کے لئے محفل پر ایکٹو رہنے کی توفیق بھی عطا فرمائے۔ کہ آجکل آپ غائب ہی رہتی ہیں۔:)
 

الشفاء

لائبریرین
ویسے شراب کے لفظ کو تو صوفیانہ کلام میں اک خاص رمز کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔۔۔ :)


ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا تھا کہ

یہ نہ ساقی ہو تو پھر مے بھی نہ ہو خم بھی نہ ہو
بزم توحید بھی دنیا میں نہ ہو تم بھی نہ ہو
خیمہ افلاک کا ایستادہ اسی نام سے ہے
نبض ہستی تپش آمادہ اسی نام سے ہے۔

ڈاکٹر صاحب کے پہلے مصرعے سے فیض پا کر ہم نے بھی یوں عرض کیا کہ

کتاب عشق حقیقی کی لغتیں ہیں دگر
نہ مے یہ مے ہے نہ دراصل جام ہوتے ہیں
بھرا کچھ اور ہی ہوتا ہے ان پیالوں میں
چھپا کے رکھنے کو اوپر یہ نام ہوتے ہیں۔۔۔:)
 
Top