تعارف السلام و علیکم !

زین

لائبریرین
محفل پر خوش آمدید زین!
حسن ظن رکھتا ہوں کہ آپ کا شمار "کُچھ لوگوں" میں نہیں ہوگا

اب تک کی گفتگو سے مجھے یقین ہو چلا ہے کہ زین ان "کچھ لوگوں" میں سے نہیں ہیں ۔۔۔
وسلام

بالکل میں ان "کچھ لوگوں‌" میں سے نہیں ۔

زین بھائی آپ پاک نیٹ والے ہی ہیں نا.........؟

جی ہاں،
 

شمشاد

لائبریرین
زین میں آپ کو اردو محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

امید ہے آپ کا وقت یہاں بہت اچھا گزرے گا۔

یہاں پر صحافت سے تعلق رکھنے والے اور اراکین بھی ہیں۔ جن سے آپ کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

خوش رہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
کئی ایک اراکین ہیں، جن میں سر فہرست جناب زبیر احمد ظہیر ہیں جو " امکانات " کے نام سے کالم لکھتے ہیں۔
پپو بھائی بھی ہیں۔ آصف شفیع صاحب ہیں۔ اور بھی بہت سارے اراکین ہیں جو مختلف جرائد اور اخبارات میں چھپتے رہتے ہیں۔ بھلے ہی ان کا تعلق صحافت سے نہیں۔
 

زین

لائبریرین
کئی ایک اراکین ہیں، جن میں سر فہرست جناب زبیر احمد ظہیر ہیں جو " امکانات " کے نام سے کالم لکھتے ہیں۔
پپو بھائی بھی ہیں۔ آصف شفیع صاحب ہیں۔ اور بھی بہت سارے اراکین ہیں جو مختلف جرائد اور اخبارات میں چھپتے رہتے ہیں۔ بھلے ہی ان کا تعلق صحافت سے نہیں۔
زبیر صآحب سے تو ایک دو بار بات ہوئی ہے۔ باقی حضرات سے رہنمائی حاصل کرنے کی کوشش کرونگا۔

اچھا شمشاد صاحب! آپ نے میرے دوسرے سوال کا جواب نہیں دیا

یہاں "نیوز" کا کوئی سکشن ہے ؟؟؟۔ میں نے تو ڈھونڈا لیکن نظر نہیں‌آیا ۔
 

زین

لائبریرین
الف نظامی،باسم اور شکاری۔ آپ سب حضرات کا شکریہ


خبریں عام طور پر حالات حاضرہ کے ذیلی زمروں سیاست ، ہمارا معاشرہ اور اسلام اور عصر حاضر کے تحت پیش کی جاتی ہیں۔
اس کے لیے علیحدہ سے ذیلی زمرہ نہیں بنایا جاسکتا؟؟؟
 

زین

لائبریرین
آپ کس قسم کا زمرہ چاہتے ہیں؟
جیسے سیاست کے لیے علیحدہ زمرہ بنا ہے اسی طرح اگر نیوز کے لیے بھی علیحدہ زمرہ بنایا جائے تو اچھا ہوگا۔ جس میں ممبرز روزانہ کی خبریں دینگے اور ساتھ ساتھ اس پر تبصرہ بھی کرینگے۔
 

شمشاد

لائبریرین
نبیل بھائی سے درخواست ہے کہ زین کی درخواست پر غور فرمائیں اور حالات حاضرہ میں ایک ذیلی زمرہ " آج کی خبر" بنا دیں۔
 
Top