تعارف السلام علیکم

پیارے راج دلارے شہزادے ۔۔:blushing:
آپ کی غزل آنی اور ہماری طرف سے ویلکم تو ہوگیا۔۔:)
مگر منے ہمیں بعد میں یاد آیا ہے کہ چھوٹو میاں کے لیے گفٹس بھی تو ہونے چاہیے ناں ۔۔:battingeyelashes:
تو بھئی ہم نے آپ کی آنی کے کہنے پر تھوڑی سے شاپنگ کی ہے ۔۔:happy:
لو جی اپنی مرضی کے گفٹس پر فوراََ ہاتھ صاف کرو شاباش ش ش ش ش ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ :angel:
RC-Boat.jpg
christmas-gifts-for-kids.jpg
images

شکریہ چاچو مجھے کھلونے بہت اچھے لگتے ہیں :chill:
 
ویلکم حسن
آپ کو یہاں دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔۔
ایک بات تو بتائیے کہ بابا کی مشکل والی اردو سمجھ میں آتی ہے یا نہیں

وارث بھیا تھینک یو آپ نے حسن سے ہم سب کو ملوایا اور آپ بچوں والی کہانیاں سنایا کریں ناں ان کو تاکہ آپ بورنگ نہ لگیں بچوں کو :)

شکریہ پھوپھو، بابا بس شعر پڑھتے رہتے ہیں، ہمیں کہتے ہیں یاد کرو تو ہم بھاگ جاتے ہیں :bee:
 
السلام علیکم
محفل پر خوش آمدید حسن۔ ویسے تو ہم سب آپ کو پہلے سے ہی جانتے ہیں۔ :)
یوں تو آپ کو کم کم وقت ملے گا یہاں آنے کا لیکن گرمیوں کی چھٹیوں میں زیادہ دیر تک آ سکتے ہیں۔ :)
اور مجھے بھی آنٹی کہلوانا اچھا نہیں لگتا۔ آپ مجھے پھپھو کہہ لیں۔

شکریہ پھوپھو :)
 

محمد وارث

لائبریرین
وارث بھیا تھینک یو آپ نے حسن سے ہم سب کو ملوایا اور آپ بچوں والی کہانیاں سنایا کریں ناں ان کو تاکہ آپ بورنگ نہ لگیں بچوں کو :)

شکریہ مقدس، کہانیاں سناتا تو نہیں لیکن پڑھنے کے لیے ضرور لا کر دیتا ہوں، اور بورنگ کہنے میں بچوں کا کچھ قصور نہیں سب انکی ماما کا کیا دھرا ہے :)
 
شکریہ آپی، بہت اچھا لگا آپ کو بھی رات کو سونا پسند نہیں پر میرے ماما بابا تو مجھے زبردستی سلا دیتے جلدی :-(
وہ تو میرے بابا بھی سلادیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :)
پر میرے بابا آپ کے بابا کی طرح بالکل بھی بورینگ نہیں :)
بلکہ وہ تو جب میں کلاس فائیو میں تھی تو روز رات میں سونے سے پہلے مجھے آئسکریم کھلانے لے جاتے تھے روز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
شکریہ مقدس، کہانیاں سناتا تو نہیں لیکن پڑھنے کے لیے ضرور لا کر دیتا ہوں، اور بورنگ کہنے میں بچوں کا کچھ قصور نہیں سب انکی ماما کا کیا دھرا ہے :)

میں بھی حیران تھا کہ بچوں کے والد اکثر غیر دلچسپ ہی ہوا کرتے ہیں مگر بچوں کے ذہن میں یہ لفظ نہیں آتا ، یہ کہیں سے سیکھا ہو گا انہوں نے۔ :)

اب اسی حوالے کو بدلنے کے لیے کچھ تگ و دو بھی کر رہے ہیں یا الزام کو اور پختہ کرنے کا ارادہ ہے۔
 
شکریہ چاچو مجھے کھلونے بہت اچھے لگتے ہیں :chill:

بیٹا کون کون سے کھلونے پسند ہیں۔

کچھ نئے اور پرانے کھلونوں کا ذکر ہو جائے ، ہم بھی اس بہانے اپنا بچپن یاد کر لیں اور بہت ممکن ہیں مزید انکل آنٹیاں ، چاچو ، پھھپو آپ کے لیے کھلونوں کا بندوبست کرنے میں لگ جائیں ( آن لائن ہی سہی بلا خرچ :) )
 
شکریہ چاچو، مجھے بھی یہ نام بہت اچھا لگتا ہے :)

چلو بیٹا ، یہ تو زبردست ہو گیا کہ دو حسن ہو گئے ویسے میرے ایک کزن کا نام احسن بھی ہے ۔

اچھا ، آپ کے بابا کو بہت سی کہانیاں آتی ہیں۔ ضد کرکے ان سے کہانیاں ، قصے اور داستانیں سنا کرو اور جس چیز کا پتہ نہ چلے اس کے بارے میں ضد کیا کرو کہ جیسے آپ بلاگ اور فورم پر تفصیل سے لوگوں کو معلومات دیتے ہیں مجھے بھی تفصیل سے اور ڈھونڈ ڈاھنڈ کر تفصیلی اور تحقیقی جواب دیں۔

اس بات کو ابھی سے عادت بنا لو تو بہت مزے میں رہو گے ساری عمر۔
 
Top