تعارف السلام علیکم !

تیلے شاہ

محفلین
ارے بھئی معذرت کی کوئی بات نہیں۔ میں بھی آپ سے بات کرنا چاہ رہی تھی۔ میں زنانہ ناول نہیں پڑھتی ہاں البتہ بہت سے ناول پڑھ رکھے ہیں۔ زنانہ ناول میں صرف رضیہ بٹ کے چند ناول پڑھے ہیں۔ عمیرہ احمد کو ابھی تک نہیں پڑھا۔ خواتین ناول نگاروں میں بانو قدسیہ بہت پسند ہے ، ان کا ناول "راجہ گدھ" کوئی 4 مرتبہ پڑھا ہے ۔ مزید پڑھنے کی ہوس ہے۔

محفل کے علاوہ، صرف جنگ اور بی بی سی وزٹ کرتی ہوں، اتنی سرفنگ نہیں کرتی۔

بینا آپ سے مل کر واقعی خوشی ہو رہی ہے
زنانہ ناول۔۔۔۔۔:grin:
عمیرہ کا من و سلوی اور لاحاصل کام کے ہیں
باقیوں کا تپ نہیں
 
بینا

محفلین
ارے بھئی معذرت کی کوئی بات نہیں۔ میں بھی آپ سے بات کرنا چاہ رہی تھی۔ میں زنانہ ناول نہیں پڑھتی ہاں البتہ بہت سے ناول پڑھ رکھے ہیں۔ زنانہ ناول میں صرف رضیہ بٹ کے چند ناول پڑھے ہیں۔ عمیرہ احمد کو ابھی تک نہیں پڑھا۔ خواتین ناول نگاروں میں بانو قدسیہ بہت پسند ہے ، ان کا ناول "راجہ گدھ" کوئی 4 مرتبہ پڑھا ہے ۔ مزید پڑھنے کی ہوس ہے۔

محفل کے علاوہ، صرف جنگ اور بی بی سی وزٹ کرتی ہوں، اتنی سرفنگ نہیں کرتی۔

بینا آپ سے مل کر واقعی خوشی ہو رہی ہے

راجہ گدھ کی تو خیر بات ہی اور ہے ۔لیکن عمیرہ کو پڑھنے کا موقع ملے تو ضرور پڑھیئے گا ۔ نیٹ پر ان کے ناول دیکھنے ہیں تو ''ون اردو'' سائیٹ پر ان کے بہت سے ناول ہیں ۔
مجھے بھی آپ سب سے بات کر کے بہت اچھا لگا۔
 
مغزل

محفلین
یہ خوشی اس وقت دو آتشہ ہوگی جب آپ کے مضامین پڑھنے کو ملیں گے ۔۔
تو کہیئے ۔۔ کب یہ سعد گھڑی آئے گی ؟؟
 
جیہ

لائبریرین

جیہ

لائبریرین
پہلے خود ہی دریافت کرتی ہیں اور پھر کہتی ہیں
ٹک ٹک دیدم ، دم نہ کشیدم

میں اپنی بے بضاعتی کا اظہار کر رہی تھی کہ آپ کی بات مجھے سمجھ نہیں آئی:)

راجہ گدھ کی تو خیر بات ہی اور ہے ۔لیکن عمیرہ کو پڑھنے کا موقع ملے تو ضرور پڑھیئے گا ۔ نیٹ پر ان کے ناول دیکھنے ہیں تو ''ون اردو'' سائیٹ پر ان کے بہت سے ناول ہیں ۔
مجھے بھی آپ سب سے بات کر کے بہت اچھا لگا۔
اب تو عمیرہ کو پڑھنا ہی پڑے گا کہ شگفتہ کے بعد آپ نے بھی سفارش کردی
 
مغزل

محفلین
معافی چاہتا ہوں ۔۔۔۔۔
میرا مقصد خدا نخواستہ قدغن لگانا نہیں تھا۔
ارے کہہ تو دیا ۔۔کہ
میں آئندہ خیال رکھوں گا ۔۔
شیطان کی خالہ !
 
جیہ

لائبریرین
شکریہ۔ بھانجا آپ کو سلام پیش کر رہاتھا۔ اور پوچھ رہا تھا کہ اُس معاملے کا کیا بنا؟
 
مغزل

محفلین
یعنی مم م مم مممم مجھے ۔۔۔۔۔۔۔ وہ وووو ہ ۔۔۔۔ وہ بھی جانتا ہے ؟؟
یہ کس معاملے کا ذکر ہے ذپ کردو بابا۔۔۔
 
جیہ

لائبریرین
ذپ کیوں کروں یہی بتاتی ہوں ۔ کہتا تھا کہ مغل کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خیر چھوڑیں ! بینا ناراض ہو جائیں گی کہ میرے دھاگے کو ڈرائنگ روم بنا دیا
 
طالوت

محفلین
دیکھیں میرا دل بہت نازک ہے۔ شمشاد بھائی سے پوچھ لیں کہ میرا دل کتنا نازک ہے :p
جیہ ! آپ دل کی مضبوطی کے لیئے "جناح ہسپتال کارڈیو سیکشن" کراچی سے رابطہ کریں ۔۔۔ پاکستان کا سب سے اچھا ہسپتال ہے دل کے معاملے میں۔۔۔۔ ویسے اب تک جو حالات آپ سوات کے دیکھ چکیں دل مضبوط ہو ہی جانا چاہیئے تھا ۔۔ ہمیں دیکھیں 1992 کراچی آپریشن ، 12 ربیع الاول اور 12 مئی جیسے سینکڑوں واقعات سے مضبوط ہو چکا ہے ۔۔کیا کہتے ہیں آپ حضرت مغل ؟

یہ تو ٹھہری بے وقت بات ، جیہ آپ ذرا وہ "ٹک ٹک دیدم ، دم نہ کشیدم" کا مطلب بھی بتا دیں ۔۔۔ اور اتنی مشکل چیزوں کے لیئے ، اگر وقت ہو تو معنی بھی بیان کر دیا کریں ورنہ ہم کم علم سر کجھاتے رہ جاتے ہیں
وسلام
 
مغزل

محفلین
یہ زمرہ بینا کو خوش آمدید کہنے کو ہے ۔۔ ٹھٹھول کی اجازت نہیں ۔۔ مگرہم نے روا کیا۔۔
آپ تو سیاہ سیات لے بیٹھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہیں اور صحیح۔۔ ویسے جیہ کا دل ہم سے زیادہ مضبوط ہے
وہ سوات میں ہے ۔۔ ہم سے زیادہ بمباری میں زندہ ہے اور زندہ دلی کا ثبوت ہے۔۔۔
 
کچھ باتیں سمجھتے ہوئے بھی نا سمجھنا بہتر ہوتا ہے اور کچھ رشتے نہ سمجھتے ہوئے بھی سمجھ پر حاوی ہوتے ہیں

اکتوبر کا تعلق جذبات سے کیا ہے ۔۔؟
آفتاب اور سیمی کا تعلق ۔۔؟
خودکشی ، معاشرے اور افراد کی مثلث ۔۔؟
امجد اور انجیلا ۔۔؟
قیوم اور سیمی ۔۔۔؟
محبت اور گدھ ۔۔؟
گدھ اور قیوم ۔۔؟
قیوم کے والدین اور ماما منظور ۔۔؟
عابدہ اور سیمی ۔۔؟

ہم سب کچھ سمجھتے ہیں مگر جو نہ سمجھنا چاہیں کوئی ہمیں سمجھا نہیں سکتا جن رشتوں کو ہم خود بے نام رکھنا چاہیں انہیں کون نام دے گا ۔۔؟ جبکہ ہم جانتے ہیں کہ یہ رشتے کیا ہیں اور کیوں ہیں مگر ہمیں کیا ۔۔؟ اور کیوں ۔۔؟

امید ہے سمجھ آگئی ہوگی ۔۔ اگر نہیں آئی تو ایک بار اور پڑھ کے اس ناول کو خود پہ طاری کرکے دیکھیں سمجھ آجائے گی ۔۔۔؟

بینا معذرت خواہ ہوں آپ کے تعارفی تھریڈ کو لیکچر ہاؤس بنا ڈالا
 
بینا

محفلین
یہ زمرہ بینا کو خوش آمدید کہنے کو ہے ۔۔ ٹھٹھول کی اجازت نہیں ۔۔ مگرہم نے روا کیا۔۔
آپ تو سیاہ سیات لے بیٹھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہیں اور صحیح۔۔ ویسے جیہ کا دل ہم سے زیادہ مضبوط ہے
وہ سوات میں ہے ۔۔ ہم سے زیادہ بمباری میں زندہ ہے اور زندہ دلی کا ثبوت ہے۔۔۔

ارے نہیں بھائی ۔آپ سب کی باتیں پڑھ کر بہت مزا آتا ہے ۔ اور واقعی جیہ کی زندہ دلی کا یہ ثبوت کافی ہے کہ ایسے ٹینشن والے ماحول میں بھی وہ ہنسنے بولنے کا وقت نکال لیتی ہیں ۔
 
Top