تعارف السلام علیکم

جی ہاں عالیجاہ بندے کا شمار سبزی خور میں ہوتا ہے

کیوں بھئی آپ گوشت کیوں نہیں کھاتے؟ سبزی خور ہیں کیا؟ اور ہاں کیا دعوتوں میں بھی گوشت سے پرہیز رہتا ہے؟

السلام علیکم:
جی محترم ، فی الحال تو سبزی پر گزارہ ہے۔ صرف ان ضیافتوں کو شرف حاضری و قبولیت سے نوازا جاتا ہے جہاں مابدولت کی پسند کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔امید ہے کہ آپ بھی اس نکتے کی روح کو سمجھ چکے ہوں گے کیونکہ بقول ملائکہ (نہ جانے ان کا تعلق نوری فرشتوں سے ہے یا ناری۔ یہ تو وہ بہتر بتا سکتی ہیں)اس محفل میں پڑھے لکھے لوگ ہیں۔
اور شاید آپ کا شمار بھی ان لوگوں کے زمرے میں آجائے!
جہاں‌تک آپ کے سوال کا تعلق ہے کہ مابدولت سبزی کیوں نہیں کھاتے تو ھم آپ کے سوال کو سوال ہی نہیں مانتے۔
کل آپ پوچھیں گے کہ شیر گوشت کیوں کھاتا ہے، ہاتھی سبزی خور کیوں ہے؟
کیوں ملائکہ آپ سبزی خور ہیں یا گوشت خور
اور شمشاد بھائی آپ؟
 
شمشاد

لائبریرین
لیکن ندیم بھائی میں نے تو یہ پوچھا تھا کہ آپ گوشت کیوں نہیں کھاتے، یہ تو نہیں پوچھا تھا کہ آپ سبزی کیوں نہیں کھاتے؟ پہلے آپ یہ بتائیں پھر میں آپ کو ایک راز کی بات بتاؤں گا۔
 
چاند بابو

محفلین
السلام علیکم:
شمشاد بھائی کیا کہا مٹر گوشت ۔ آپ تو ادھر بیٹھے بڑے شوق سے کھاتے ہوں گے مگر یہاں 100 روپے کلو مٹر اور 250 روپے کلو گوشت کھانے کا نیک ارادہ کون کروے ہے۔
لیکن ایک راز کی بات بتاؤں۔ ذرا کان آگے کیجیئے۔ ہاں بس اتنا بہت ہے۔ جی ہاں میں میں گوشت نہیں کھاتا، پسند نہیں ہے۔ ہاں مٹر آلو چل سکتا ہے۔
مگر چاند بابو کے پلے سے۔
کیا خیال ہے آپ کا چاند بابو

لو جی اسے تو میں نے اب دیکھا ہے میرا خیال ہے کہ اب تو بھوک سے ہی شائد گھڑم ہو گئے ہوں گے آپ۔ لیکن اس پوسٹ کا مجھے یہ اندازہ نہیں ہوا کے یہ کس بات کا تسلسل ہے یہاں تو میں نے کچھ بھی ایسا نہیں کہا تھا۔
خیر ایسا نہیں کہ میں کھلانا نہیں چاہتا آپ آئیں‌تو سہی جناب۔
 
ملائکہ

محفلین
السلام علیکم:
جی محترم ، فی الحال تو سبزی پر گزارہ ہے۔ صرف ان ضیافتوں کو شرف حاضری و قبولیت سے نوازا جاتا ہے جہاں مابدولت کی پسند کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔امید ہے کہ آپ بھی اس نکتے کی روح کو سمجھ چکے ہوں گے کیونکہ بقول ملائکہ (نہ جانے ان کا تعلق نوری فرشتوں سے ہے یا ناری۔ یہ تو وہ بہتر بتا سکتی ہیں)اس محفل میں پڑھے لکھے لوگ ہیں۔
اور شاید آپ کا شمار بھی ان لوگوں کے زمرے میں آجائے!
جہاں‌تک آپ کے سوال کا تعلق ہے کہ مابدولت سبزی کیوں نہیں کھاتے تو ھم آپ کے سوال کو سوال ہی نہیں مانتے۔
کل آپ پوچھیں گے کہ شیر گوشت کیوں کھاتا ہے، ہاتھی سبزی خور کیوں ہے؟
کیوں ملائکہ آپ سبزی خور ہیں یا گوشت خور
اور شمشاد بھائی آپ؟

آپ ،مجھے شیر کہہ رہے ہیں یا ہاتھی :grin: میں تو انسان ہوں اسلئے دونوں ہی کھاتی ہوں :) اپنے بارے میں کیا خیال ہے۔
 
جناب مار ڈالا

لو جی اسے تو میں نے اب دیکھا ہے میرا خیال ہے کہ اب تو بھوک سے ہی شائد گھڑم ہو گئے ہوں گے آپ۔ لیکن اس پوسٹ کا مجھے یہ اندازہ نہیں ہوا کے یہ کس بات کا تسلسل ہے یہاں تو میں نے کچھ بھی ایسا نہیں کہا تھا۔
خیر ایسا نہیں کہ میں کھلانا نہیں چاہتا آپ آئیں‌تو سہی جناب۔

السلام علیکم:
آپ کو تو بڑی دیر بعد ہماری یاد آئی۔ ھم تو اب گزر گئے۔ عالم ا رواح سے بٹی بڑی مشکل کے بعد اجازت ملی تو حاضر ہوئے۔ بہرحال اب آپ کو پشیمانی کی ضرورت نہیں۔اب حوریں جام لیئے کھڑی ہیں۔ مابدولت کو اب آپ کے کھانے کا نہیں آپ کا انتظار ہے۔
شمشاد بھیا آپ کی کب آمد ہے؟
 
Top