تعارف السلام علیکم ۔۔ ابتدائیہ

اظہر گل

محفلین
تمام سینیرز کوالسلام علیکم ۔۔
میرا نام اظہر گل ہے ' ملتان شہر سے میرا تعلق ہے۔۔تعلیمی سلسلہ جاری ہے اللہ اس سلسلے کو جاری ہ ساری رکھے۔۔ بہت دنوں سے یہ فورم دیکھ رہا تھا اور دھاگے پڑھ رہا تھا مگر ہمت نہیں کر پا رہا تھا کہ اتنے باوصف و باکمال لوگوں میں میں ایک نوآموزاور طفلِ مکتب کا کیا کام۔۔ یہ سلسلہ میرے لئیے بلکل نیا ہے کچھ خاص سمجھ بھی نہیں آرہی ۔۔ یہاں کیسے اور کیا کرنا ہے :)
خیر بڑی ہمت کر کے آپ سب کے سامنے میں اور میرا چھوٹا سا تعارف حاضر ہے۔۔
 

تلمیذ

لائبریرین
محفل میں آپ کا خیر مقدم ہے، اظہر صاحب۔
بعد ازاں، ہماری گذارش بھی یہی ہے کہ آپ محمد وارث صاحب کے بارے میں@ملائکہ کے پوچھے گئے سوال کا جواب عنایت فرما کر شکریے کا موقع دیں تاکہ ہمیں بھی تو پتہ چلے کہ آنجناب کہاں رہتے ہیں۔ اور اہل محفل کو کس غلطی کی سزا مل رہی ہے کہ یکا یک ان کے رشحات قلم سے بالکل محروم ہو گئے ہیں۔ اس بات کی تصدیق تو ہوئی کہ 'مصروفیات' کا محض بہانہ ہی ہے۔ کیونکہ آپ نے خود لکھا ہے کہ وہ 'وہاں' پر پائے جاتے ہیں۔
؎ گل پھینکو ہو اوروں کی طرف بلکہ ثمر بھی
اے خانہ بر انداز چمن کچھ تو ادھر بھی!
 
آخری تدوین:

x boy

محفلین
علیکم السلام
خوش آمدید
آپکی اچھی تعلیم میں اللہ کی رحمت شامل ہوجائے،، آمین
 

محمد وارث

لائبریرین
محفل میں آپ کا خیر مقدم ہے، اظہر صاحب۔

بعد ازاں، ہماری گذارش بھی یہی ہے کہ آپ محمد وارث صاحب کے بارے میں@ ملائکہ, کے پوچھے گئے سوال کا جواب عنایت فرما کر شکریے کا موقع دیں تاکہ ہمیں بھی تو پتہ چلے کہ آنجناب کہاں رہتے ہیں۔ اور اہل محفل کو کس غلطی کی سزا مل رہی ہے کہ یکا یک ان کے رشحات قلم سے بالکل محروم ہو گئے ہیں۔ اس بات کی تصدیق تو ہوئی کہ 'مصروفیات' کا محض بہانہ ہی ہے۔ کیونکہ آپ نے خود لکھا ہے کہ وہ 'وہاں' پر پائے جاتے ہیں۔
؎ گل پھینکو ہو اوروں کی طرف بلکہ ثمر بھی
اے خانہ بر انداز چمن کچھ تو ادھر بھی!

جی قبلہ یہ تو میں بھی سمجھنے سے قاصر ہوں کہ "وہاں کہاں" :)
 

اظہر گل

محفلین
محفلینِ مقدم وہاں سے میری مُراد محمد وارث صاحب کے فیس بک پیج اور اکاوئنٹ سے تھی :) اور آپ سب احباب کا اس پُرجوش استقبال کا بہت بہت شکریہ میں تہہ دل سے ممنون ہوں :)
 
Top