تعارف السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

لاریب مرزا

محفلین
ایک زمانہ تھا کہ نئے محفلین مہینے لگا دیتے تھے اردو ٹائپنگ میں روانی اور زمرہ جات کا گورکھ دھندہ سمجھنے میں۔ :)
اردو ٹائپنگ ضروری نہیں کہ سب محفل میں آ کے ہی سیکھیں یا روانی پیدا کریں۔ :) ہمارے بھائی نے جب ہمیں اردو کی بورڈ انسٹال کر کے دیا تھا تو اس وقت ہم اردو محفل کو جانتے تک نہ تھے۔ سو جب ہم محفل میں وارد ہوئے تو ہماری اردو ٹائپنگ بھی اچھی خاصی تھی۔ ہاں البتہ زمرہ جات کا گورکھ دھندہ سمجھنے میں تھوڑا وقت درکار ہوتا ہے۔ :)
 

فرح

محفلین
جیساکہ نام سے ہی ظاہر ہے، لیکن آپ کی پرزور اپیل (جو کہ محفلین تو کبھی نہیں کرنے والے) پر تعارف زدہ ہو رھی ہوں۔
کام وام تو ہے کچھ نہیں جو بتا سکوں۔ فراغت کے باعث کافی مشغول رہتی ہوں۔ اور ناکارہ نکمی جیسے الفاظ (کیوںکہ میرے اقارب مجبور ہیں ان کے استعمال پہ) کا میرا خیال ہے اردو لغت سے اخراج ہو جائے تو کچھ سکھ میری زندگی کا رستہ شاید دیکھ پائیں۔
اسکے علاوہ بھی میں کچھ نہیں کرتی۔ ہاں باتیں بھی بہت نہیں کرتی (اندازہ تو ہو ھی رہا ھو گا میری خاموش طبع کا) میں مسلسل کئی دن خاموش رہ سکتی ہوں تو بھی میرے جبڑوں میں اینٹھن نہیں ھوتی(ناقدین کو اس بات سے ھو سکتی ھے) بہر کیف میں ایک اچھی کلموہی ثابت ہوں گی محفل میں۔ اور میری موجودگی میں بے فکد ہو جائیں اس محفل کو نظر نہیں لگنے والی
ارے واہ۔ ۔ آپ کا تو نام اور کام ھی اتنے خوبصورت ھیں کہ بے اختیار آپ کو جواب دینا شروع کردیا۔ ۔آگے کسی کے بارے میں کچھ دیکھا ھی نہیں۔ ۔ خاموشی تو بہت اچھی چیز ھے کیونکہ آپکو پتہ ھی ھے کہ "خموش لوگ بلا کے خطیب ھوتے ھیں" اور اسپر آپکا نام۔ ۔ ۔ یعنی کالی خاموشی۔ ۔ ھاھاھا
 

محمدظہیر

محفلین
خوش آمدید
پہلے پہل لوگ فرضی ناموں سے فورم میں شمولیت اختیار کرتے تھے آج کل ہر کوئی اپنے نام سے اکاؤنٹ بنا رہے ہیں جو معتبر ہے۔ میرا بھی یہی مشورہ ہے نام تبدیل کر لیجیے۔
وعلیکم السلام
اردو محفل میں خوش آمدید
مخلصانہ مشورہ ہے کہ اپنا یوزر نیم تبدیل کر لیں
سلامت رہیں​
 

یاز

محفلین
مابدولت پیرایۂ ناصحانہ میں آنسہ یا محترمہ کلموہی کوکام کاج میں دل لگانے کا مشورۂ گرانقدر،بلاعوض عنایت فرماکرانہیں اردومحفل میں خوش آمدیدکہتے ہیں!:):)
حضورِ فیض گنجور کے ناصحانہ اور واعظانہ نکات سے لبالب مراسلے کی کماحقہ دادوتحسین نہ کرنا زیادتی پہ محمول کیا جانا چاہئے کہ ہر لفظ گنجینہء معنی کا طلسم لئے ہوئے ہے۔بلاشبہ ایسی مسجعٰ و مرقعٰ و مقفعٰ اردوئے معلی سے بھرپور زباندانی حضور کا ہی طرہء امتیاز ہے۔
 
حضورِ فیض گنجور کے ناصحانہ اور واعظانہ نکات سے لبالب مراسلے کی کماحقہ دادوتحسین نہ کرنا زیادتی پہ محمول کیا جانا چاہئے کہ ہر لفظ گنجینہء معنی کا طلسم لئے ہوئے ہے۔بلاشبہ ایسی مسجعٰ و مرقعٰ و مقفعٰ اردوئے معلی سے بھرپور زباندانی حضور کا ہی طرہء امتیاز ہے۔
مابدولت رفیق دیرینہ اور بلاشبہ ہردلعزیزمحفلین عزیزی برادرم یاز کی اس بندہ پروری اور مابدولت کی کوتاہ قامت اردو کو زباندانی میں درجۂ امتیازتفویض کرنے پران کا شکریہ بجالانے میں الفاظ کے انتخاب میں اپنے تئیں تہی دست پاتے ہیں۔شادوآبادرہئیے اور اپنی فصیح وبلیغ اردوسے مابدولت کی جذبۂ مراسلہ نگاری کوہمیشہ مہمیز دیتے ہوئے اسے متحرک رکھیے۔ناچیزممنونیت کے بارگراں سے خودکوایستادہ رکھنے میں دقت شدیدمحسوس کررہے ہیں۔:warzish::):)
 
آپ محترمہ کلموہی صاحبہ کو مراتہ العروس کی اکبری سمجهتے ہیں کیا؟
آپ محترمہ کلموہی صاحبہ کو مراتہ العروس کی اکبری سمجهتے ہیں کیا؟
وہی جس میں اکبری " سگھڑ " اور اصغری "پھوہڑ" ہوتی ہے ،برادرم چوہدری صاحب ؟:):)
 
Top