تعارف السلام علیکم ! مختصر سا تعارف

اسلام و علیکم ! میرا نام محمد طیب رمضان ہے اور میرا تعلق پاکستان کے شہر گوجرانوالہ سے ہے۔ گوکہ میں ایک سادہ سی طبعیت کا انسان ہوں اور طنزو مزاح سے اپنی زندگی گزر بسر کرتا ہوں۔ ادب اور شاعری سے محض مختصر سی واقفیت ہے اور ان کے پہلوؤں سے کم ہی واقف ہوں۔ اردو میری قومی زبان ہے اور اس سے واقفیت میری اولین ترجیح ہے۔ زیادہ تر دلچسپی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مضامین میں ہے۔
میں اور میرے عزیز دوست عثمان علی قریشی اور مظہر اقبال نے چند ماہ قبل انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر میں ہونے والی تبدیلیوں کو اردو زبان کے زریعے فروغ دینے کے لیے ایک بلاگ اردو سنٹرل کا آغاز کیا۔ جس کے بعد مختلف مضامین کو انگریزی زبان سے اردو میں مترجم یا بیان کرنے کے فن سے آشنائی حاصل ہوئی اور امید ہے کہ مسقبل میں اس سے مزید استفادہ ہوگا۔
آپ لوگوں کے مضامین کافی دلچسپ ہیں اور میرے جیسے انسان کو ان مضامین سے سیکھنے کا کافی موقع میسر آئے گا۔
محمد طیب رمضان
 
شکریہ جناب! الف عین، سید عاطف علی اور تلمیذ
میرے محترم عثمان علی قریشی صاحب نے ہمارے بلاگ کی تفصیل تو پہلے ہی فراہم کر دی ہے۔ امید ہے کہ آپ کو ہماری یہ کاوش ضرور پسند آئے گی۔
 

آوازِ دوست

محفلین
طنزو مزاح سے اپنی زندگی گزر بسر کرتا ہوں
طیب رمضان صاحب خوش آمدید ۔ اُمید ہے آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔ آپ دُنیا کے خوش قسمت ترین انسانوں میں سے ہیں جو محض طنزو مزاح سے زندگی کی گزر بسر کر لیتے ہیں ہمیں تو اِس کے لیے بہت پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں دوست :)
 
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں
اچھا کام کر رہے ہیں۔ (y)
گوکہ میں ایک سادہ سی طبعیت کا انسان ہوں
یہ 'سادہ' کا تو پتہ ہے۔ 'سادہ سی' کی کوئی مثال اگر ہو جائے تو۔
طنزو مزاح سے اپنی زندگی گزر بسر کرتا ہوں
اس گزر بسر کے لیے دیس پردیس میں نوکریاں کر کر کے تھک گئے ہیں۔۔۔ بھائی جان یہ کام ہمیں بھی سکھائیں۔
آپ لوگوں کے مضامین کافی دلچسپ ہیں
:idontknow:
 
زندگی اچھی گزر جائے تو یہ اللہ نوازش ہے اور اگر کوئی بھی ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرتا رہے تو وہ اچھی زندگی گزار سکتا ہے۔ اس میں انسان کا اپنا کوئی بھی کمال نہیں ہے۔
تمام دوست جنہوں نے خوش آمدید کہا میں ان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اتنی چاہت بخشی۔
 
Top