تعارف السلام علیکم زونی کی جانب سے

ارے شمشاد بھائی آپ سے کس نے یہ کہا ۔ وہاں تو نگریاں تعمیر ہوچکیں ہیں ۔ مثال کے طور پر میں کل ہی ایک گانا سن رہا تھا کہ
" تُو چاند نگر کی شہزادی ، میں گلیوں گلیوں بنجارا " ۔;)

چاند کا ذکر پھر چھیڑ دیا ظالم !!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!

کیا یاد کروا دیا مدتوں پہلے فرزانہ سے پوچھا تھا کہ چاند ہرجائی کیوں ہوتا ہے ، جواب اب تک نہیں آیا تسلی بخش

ویسے سنا ہے تم نے طارق روڈ پر اکھٹے تین چار چاند چاندنی بکھیرتے دیکھے ہیں ، کیا سچ ہے یا فقط طارق روڈ کے افسانے
 
شمشاد

لائبریرین
اچھا یہ بتائیں آپ کی عمر کتنی ہے؟ خیر چھوڑیں لڑکیاں ویسے بھی عمر کے معاملے میں خاصی کنجوس ہوتی ہیں، نہ ہی بتائیں۔
تعلیم تو آپ نے بتا ہی دی تھی۔
سواری کے لیے کیا پسند ہے اور کیوں؟ پیدل چلنا، اپنی گاڑی، ٹیکسی، ٹرین، بس یا ہوائی جہاز
گھر میں سب سے چھوٹا ہونے کے کیا فائدے ہیں؟ مختصر لکھیں۔
کھانے میں کیا پسند ہے اور کیا نہیں؟
اپنے ہاتھ کا بنا ہوا کھانا شوق سے کھاتی ہیں یا سزا کے طور پر کھانا پڑتا ہے؟

ابھی کے لیے بس اتنا ہی، باقی بریک کے بعد
دیکھتے رہیے اپنا تعارفی دھاگہ
 
حسن علوی

محفلین
دھمکی قطعا نہیں ہے میری جان یہ تو پیار بھری تنبیہ تھی تمہیں۔

زندگی تو تمہاری میں انجام تک خوش اسلوبی سے پہنچا دوں گا اس کی تو بالکل فکر نہ کرنا۔

اور تم بچے کب سے ہو گئے ہو یہ تو بتانا ، جونئیر سینئر کا فرق رکھا تو پھر تو تم مجھ سے بات بھی نہ کر پاتے ;)

اللہ اکبر!!!

اندازِ بیاں گرچہ میرا شوخ نہیں ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
تیشہ

محفلین
دونوں‌علوی صاحبان ہیں۔ برابر کا جوڑ پڑا ہوا ہے :rolleyes:

:grin:

اور اک دوسرے کے چاچے تائے کے بیٹے بھی ،۔ ۔۔
sssss.gif
 
ظفری

لائبریرین
چاند کا ذکر پھر چھیڑ دیا ظالم !!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!

کیا یاد کروا دیا مدتوں پہلے فرزانہ سے پوچھا تھا کہ چاند ہرجائی کیوں ہوتا ہے ، جواب اب تک نہیں آیا تسلی بخش

ویسے سنا ہے تم نے طارق روڈ پر اکھٹے تین چار چاند چاندنی بکھیرتے دیکھے ہیں ، کیا سچ ہے یا فقط طارق روڈ کے افسانے

چاند کے ذکر پر تمہارا یہ حال ہے ۔ چاندنی کے قصیدوں پر اپناکیا حال کرو گے ۔ ;)
نہیں جناب ۔۔۔ طارق روڈ پر واقعی چاند بکھیرتے ہیں بلکہ اُگتے ہیں ۔ کبھی پاکستان آنا ہوا تو ان سب کی زیارت کراؤں گا ۔ :grin:
 
زینب

محفلین
ظفری،محب،راہبر،شمشاد، حسن اپ سب میں جو شادی شدہ ہیں وہ اپنی اپنی بیویوں کا اور جو بے چارے کنوارے ہیں وہ اپنی امیوں کا فون نمبر دیں مجھے پھر دیکھیے گا اپ لوگوں کو چاند ستاروں کے لیے طارق روڈ نہیں جانا پڑے گا بلکہ یہاں ہی بیٹھے بٹھاے ایسے درشن ہوں گے کہ کیا یاد کریں گے اپ لوگ بھی میں بلا لاتی ہوں سب کو یہاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
لو کر لو گل ۔۔۔ شمشاد بھائی آپ بتائیں کہ میری امی کتنا کہتیں ہیں کہ بیٹا گھر پر بیھٹے رہتے ہو کبھی طارق روڈ وغیرہ گھومنے جایا کروں ناں ۔ اور یہ زینب بی بی امی سے ہی ڈرا رہی ہیں ۔ :grin:
 
زینب

محفلین
یہ امی خاص طور پے طارق روڈ ہی کیوں جانے کو کہتی ہیں ۔۔۔۔۔اس بات پے روشنی ڈالیں نا اپ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ظفری

لائبریرین
چاندنی طارق روڈ کے بلاک نمبر دو میں ہے اور روشنی بلاک نمبر پانچ میں ، بس یوں سمجھو کہ کافی فاصلہ ہے ۔ ;)
 
Top