تعارف السلام علیکم اردو محفل

خورشیدآزاد

محفلین
محفل پر خوش آمدید خورشید صاحب ۔ زہ ہم پختنہ یم اور د اردو پہ دے محفل کی تاسو تہ ہرکلے وایم

آپ اٹک سے ہیں؟ اٹک ہی سے تعلق رکھنے والے عبد الحمید صاحب یہاں فرضی کے نک سے یہاں رکن ہیں وہ بھی ہانگ ہکانگ میں ہوتے ہیں۔ پشتو کمپیوٹنگ کے حوالے سے ان کی خدمات قابل قدر ہیں۔ شاید آپ ان کو جانتے ہو۔


جیہ خوراکئی ڈھیرا مننا ۔ مالا پختو لکھل او للل نہ راضی۔ خو زا تاسونا نہ بہ زداکولو کوشش بہ کوم۔:mrgreen:

جی میراتعلق اٹک ضلع کے ایک علاقے چھچھ سے ہے۔ عبدالحمید صاحب سے ابھی تک شناسائی نہیں ہوئی ۔
 

خورشیدآزاد

محفلین
حضور ہم آپ کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
زہ ہم پختنہ یم اور د اردو پہ دے محفل کی تاسو تہ ہرکلے وایم تاہم اس کا ترجمہ گر کچھ اور بنتا ہے تو قصور بر قلم لکھاری. اس جملے میں تاہم تذکیر و تانیث کے مسائل ہو سکتے ہیں اس کا ہم کو اندازہ ہے لیکن پشتو کے شوق جنوں میں ہم جوں کا توں نقل کیے دیتے ہیں۔ اندازہ لگا کر تذکیروتانیث کے مسائل ٹٹولنے کی کوشش میں جملہ مزید بگڑ بھی سکتا ہے سو ایسے ہی رہنے دیجئے۔
ہم آپ کو ایک بار پھر صمیم قلب سے اردو محفل پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

آپ کا پیغام پڑھ کر سر میں شدید ٹھیس اٹھ رہی ہیں۔ کچھ رحم کریں۔ :beating:
 

خورشیدآزاد

محفلین
السلام علیکم

خورشید صاحب ، اردو محفل میں خوش آمدید !

--------------------

اور الجھا کے رکھ دیا آپ سب نے :) خورشید صاحب کہیں گے میرا تعارف کہیں گم ہی ہو گیا ۔

شکریہ شگفتہ جی۔ شکر ہے کسی کو تو میرے دھاگے کی درگت پر رحم آیا۔
 

خورشیدآزاد

محفلین
اللہ خیر کرئے، اعجاز بھائی آپ نے بھی کہاں سے جا پکڑا، ویسے میں بھی پوچھنا چاہ رہا تھا کہ خورشید تو آزاد ہی ہوتا ہے، کبھی کوئی خورشید کو بھی قید کر سکا ہے۔

جی اعجاز بھائی واقعی میں ہمیشہ امید سے ہوتا ہوں۔:blush: وہ کیسے اس پر پھر کبھی تفصیلی بات ہوگی۔

شمشاد یہ آپ سے کسنے کہہ دیا کہ خورشید آزاد ہوتا ہے؟ خورشید تو ازل سے ایک دائرہ کی قید میں گوم رہا ہے اور ابد تک گومتا رہے گا۔
 

خورشیدآزاد

محفلین
خوش آمدید خورشید آزاد۔۔ افسوس کہ یہ موضوع کہیں سے کہیں چلا گیا۔

اعجاز بھائی آپ کی تعزیّت کا شکریہ۔

ویسے آج جب میں اردومحفل میں داخل ہوا اور نئے پیغامات میں اپنے دھاگے کے آگے 4 لڑیاں دیکھیں تو پھولے نہیں سما رہا تھا اور اردو محفل پراپنے پرتپاک استقبال پراور خیالوں ہی خیالوں میں اپنے لیےگرم جوش استقبالیہ پیغامات پڑھتے ہوئے اپنے آپ کو اپنے سامنے والی بلڈنگ کے چالیسویں مالے پہ پایا۔

لیکن جب اندر آیا تو دل کے ارماں آنسوؤں میں بہہ گئے گاتا ہوا اسی چالیسویں مالے سے سر کے بل گرتا ہوا واپس دھاگے پر آیااور محسن حجازی اور جیہ جی کے ایک دوسرے کو سمجھنے سمجھانے کو سمجھنے لگا۔ اور اوپر سےظفری صاحب اپناہی دکھڑا لے کے بیٹھ گئے ۔

بہرحال پھر بھی آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔ :grin::grin:
 

خورشیدآزاد

محفلین
اسکے بعد بہت کچھ۔ آپ فوری جواب سے اوپر تو جائیں میرے بھائی۔ ویسے 53233 پیغامات کا راز معلوم ہوگیا۔ :) :)

(ناراض مت ہوئیےگا شمشاد بھائی مذاق کررہا ہوں)
 

طالوت

محفلین
شکریہ عندلیب اور مکی صاحب۔
مکی صاحب سمجھ نہیں آپ کی بات؟ سلام علیکم ہے یا اسلام و علیکم اس پر تو دیکھا اور سنا ہے اختلاف لیکن کم از کم میرے لیے یہ السلام علیکم نیا اضافہ ہے۔ بہر حال اس پر تحقیق کروں گا۔ راہنمائی کا شکریہ۔
خوش آمدید خورشید
قرانی الفاظ کے مطابق "سلامُُ" (سلامُن) یا "سلام علیکم " ہی صحیح لفظ ہے ۔۔۔ قران موجود ہے اس سے بہتر تحقیق کی کوئی اور جگہ نہیں ۔۔۔
وسلام
 

مغزل

محفلین
میرا نام خورشید آزاد ہے۔ سنہ ستّر کی دہائی کے آخر میں 15 نومبر کو ہانگ کانگ میں ایک پاکستانی، پیٹ کی خاطر تارک وطن غریب پٹھان خاندان میں پیدائش ہوئی۔ مادری زبان پشتو ہے۔

پیٹ کی خاطر حال کی سکونت بھی ہانگ کانگ ہے۔ مطلب ہے غربت کی نیستی سے چھٹکارہ ابھی تک نہیں ملا۔:hatoff:

پاکستان میں ضلع اٹک کے علاقے چھچھ کے ایک گاؤں شینکہ سے تعلق ہے۔ اسطرح فخریہ چھاچھی ہوں۔ :hatoff:

کم علم اور ان پڑھ ہوں۔ کیونکہ تعلیم زبردستی:grin: پنجم تک حاصل کی۔ ( گرامرغلطیوں کے لیے پیشگی معذرت خواہ اور راہنمائی کا طلبگار ہوں ) ویسےکم از کم میں خود اپنے آپ کوجاہل نہیں سمجھتا، اب ہوں یا نہیں اس کا فیصلہ میں نہیں کرسکتا۔:)

لڑکپن میں مطالعہ کا شوق پروان چڑھااور اردوادب کامعمولی سا مطالعہ کر نے سے اردو سے عشق ہوگیا۔ اور ساتھ انگلش اخبارات کے ذریعے انگلش بھی سیکھی۔ جس نے کمپیوٹر اور انٹرنیٹ استعمال کے قابل بنایا۔

آبائی پیشہ تو کھیتی باڑی ہے لیکن ہانگ کانگ میں ایلیکٹرونکس کے کاروبار سے منسلک ہوں۔

میں پہلے بھی اردو محفل میں رجسٹر ہوا تھا لیکن اپنے لیے اردو محفل کو ”باری برکم“ پایا اور اپنی کم علمی کےاحساسِ کم تری کے سبب محفل کا خاموش قاری بن گیا۔ اور پھر اردو لکھنے میں بھی دشواری ہورہی تھی۔ لیکن اب اردو کی بہتری کیلیئے کام کرنے والوں نے (جو بلاشبہ اردو کے محسن ہیں) اردو لکھنا آسان بنانے کیلیئے بہت محنت کی ہے جسنے بہت حد تک اردو لکھنا آسان بنا دیا ہے۔اور دوسرا بلاگ لکھنے کی وجہ سے اردو ٹائپینگ کی رفتار میں بھی بہتری آئی ہے۔ اور سچی بات ہے اصل میں اپنے بلاگ کی ٹریفک بڑھانےکے غرض نے بھی دوبارہ اردو محفل کی طرف راغب کیا ہے۔( اُوپس!! ) :rolleyes:

امید سے ہوں :grin1: آپ لوگ خوش آمدید کہیں گے۔ شکریہ


محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید جناب۔
ہم بھی ستر کی دھائی سے رونق بر زمین ہیں۔
توصیف نگاری کا شکریہ ۔۔ امید ہے آپ سے بہت کچھ
سیکھنے کو ملے گا۔۔ محبت اضافی شے تصور کی جائے گی
سلامت رہیں۔ دائم آباد رہیں۔
 

مغزل

محفلین
بالکل!
غالب کے بعد دو ہی تو بڑے شاعر ہوئے ہیں ایک ظفری دوسرے حجازی :grin: :grin:

یعنی ::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
’’ظفر ‘‘ کے بعد بجز ’’ محسنہ حجازی‘‘ دوست !
س۔۔خ۔۔ن۔۔وری میں وہ گ۔۔ردان۔تا ک۔۔سی ک۔۔و ن۔ہ۔۔یں

مجھے تقویت ملی کہ :
دو ہی باذوق آدمی ہیں عدم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں ہوا یا مرا رقیب ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔ :grin:
 

مغزل

محفلین
خوش آمدید خورشید
قرانی الفاظ کے مطابق "سلامُُ" (سلامُن) یا "سلام علیکم " ہی صحیح لفظ ہے ۔۔۔
قران موجود ہے اس سے بہتر تحقیق کی کوئی اور جگہ نہیں ۔۔۔
وسلام

السلام علیکم ۔۔۔۔۔۔۔۔ ( تم پر سلامتی ہو) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس میں ال کا اضافہ عربی قوائد کی رو سے زور دینے یا صحیح سمت اشارے کے ہے ۔۔
سلام ُ‌ ُ علیکم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ( سلامتی ہو ) وگرنہ ’’ السلام علیک ‘‘ ( اسّلامو علیکا )
کی مد میں جمع کا صیغہ ہی ٹھیک ہے ۔۔جس کا مصدر ’’ السلام علیکم ‘‘ ہے ۔۔
ہمارے ہاں سلام ُ علیکم ( سلامو علیکم )‌کہا جاتا ہے جو بحیثتِ معنوی غلط ہے۔۔۔
سلامن علیکم کی ذیل میں اشارہ کرنے کو الاال ۔۔ استعمال کرنا پڑے گا۔۔ (واللہ واعلم وباالصواب)
لہذاعربی سے اردوایا گیا اور اردو میں مستعمل ’’ السلام علیکم ‘‘ صحیح ہے ۔

کیا کہتے ہیں آپ ؟؟ و دیگر احباب ؟؟
 

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم ۔۔۔۔۔۔۔۔ ( تم پر سلامتی ہو) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس میں ال کا اضافہ عربی قوائد کی رو سے زور دینے یا صحیح سمت اشارے کے ہے ۔۔
سلام ُ‌ ُ علیکم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ( سلامتی ہو ) وگرنہ ’’ السلام علیک ‘‘ ( اسّلامو علیکا )
کی مد میں جمع کا صیغہ ہی ٹھیک ہے ۔۔جس کا مصدر ’’ السلام علیکم ‘‘ ہے ۔۔
ہمارے ہاں سلام ُ علیکم ( سلامو علیکم )‌کہا جاتا ہے جو بحیثتِ معنوی غلط ہے۔۔۔
سلامن علیکم کی ذیل میں اشارہ کرنے کو الاال ۔۔ استعمال کرنا پڑے گا۔۔ (واللہ واعلم وباالصواب)
لہذاعربی سے اردوایا گیا اور اردو میں مستعمل ’’ السلام علیکم ‘‘ صحیح ہے ۔

کیا کہتے ہیں آپ ؟؟ و دیگر احباب ؟؟

آپ کی بات درست ہے مغل صاحب، صحیح املا

السلام علیکم
و علیکم السلام
والسلام

ہی ہے، اور

سلام علیکم
سلام و علیکم
و علیکم سلام
و سلام

سبھی غلط املا کے زمرے میں ہیں، ہاں اگر کوئی قرآن سے کوا سفید ثابت کرنے کی کوشش کرے تو کوئی کافر بھلا کیا کہہ سکتا ہے ;)
 
Top