اقوال زریں حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام

سیما علی

لائبریرین
فرمانِ امیر المومنین حضرت علیؑ ابن ابی طالب علیہ السلام
‏خدایا !مجھ میں کسی چیز سے بچنے کی سکت نہیں سوائے اُس کے کہ جس سے مجھے تُو بچائے رکھے ۔
‏(نہج البلاغہ خطبہ 213سے اقتباس)
 

سیما علی

لائبریرین
اگر کوئی بندہ مدتِ حیات اور اس کے انجام کو دیکھے تو امیدوں اور ان کے فریب سے نفرت کرنے لگے
‏مولا علی علیہ السّلام

‏( نہج البلاغہ )
 

سیما علی

لائبریرین
مولا علی علیہ السلام :
‏"جس دور میں دلیل کی کوئی اہمیت نہ ہو اُس دور میں خاموش رہنا عین عبادت ہے"
 

سیما علی

لائبریرین
"بے وقوف وہ ہے جو دنیا میں مصروف ہو کر آخرت کے حصّہ کو فوت کر دے۔"
‏(غررالحکم)
‏امام علی ابنِ ابی طالب علیہ السلام
 

سیما علی

لائبریرین
وَ قَالَ عليه‌السلام يَا اِبْنَ آدَمَ إِذَا رَأَيْتَ رَبَّكَ سُبْحَانَهُ يُتَابِعُ عَلَيْكَ نِعَمَهُ وَ أَنْتَ تَعْصِيهِ فَاحْذَرْهُ

‏فرزند آدم(ع)! جب گناہوں کے باوجود پروردگار کی نعمتیں مسلسل تجھے ملتی رہیں تو ہوشیار ہوجانا-
نۂج البلاغہ
 

سیما علی

لائبریرین
کلام امیر المؤمنینؑ علی علیہ السلام
‏ دشمن پر قابو پاؤ تو اس قابو پانے کا شکرانہ اس کو معاف کر دینا قرار دو۔
‏نہج البلاغہ،حکمت 10
 

سیما علی

لائبریرین
نہج ابلاغہ
‏حکمت 215
‏امیرالمؤمنین امامِ علی علیہ السلام نے نے فرمایا

‏“مخالفت صحیح رائے کو برباد کردیتی ہے۔”
 

سیما علی

لائبریرین
پردہ پوشی
▫️ڈرو..! ڈرو..! اس لیے کہ بخدا اس نے اس حد تک تمہاری پردہ پوشی کی ہے ،کہ گویا تمہیں بخش دیا ہے۔
✍🏻 کلام امیرالمؤمنینؑ علی علیہ السلام

📗 نہج البلاغہ۔حکمت 29
 
Top