1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

اقوال زریں حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام

قمر بُخاری نے 'اِسلامی تعلیمات' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 10, 2008

  1. میر انیس

    میر انیس لائبریرین

    مراسلے:
    1,474
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    آپ(ع) سے پوچھا گیا کہ دوست اور بھائی میں کیا فرق ہے آپ (ع) نے فرمایا دوست ہیرا ہے اور بھائی سونا ۔ جب آپ سے اسکی توجیہ کرنے کو کہا تو آپ(ع) نے فرمایا سونا اگر ٹوٹ جائے تو دوبارہ بنایا جاسکتا ہے جبکہ اگر ہیرا ٹوٹ جائے تو وہ دوبارہ اسی طرح نہیں بنایا جاسکتا ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • متفق متفق × 1
  2. میر انیس

    میر انیس لائبریرین

    مراسلے:
    1,474
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    حضرت علی(ع) کا یہ قول مجھے بہت پسند ہے ۔
    زندگی میں ہر جگہ پھول بکھیرتے جاؤ ایک جگہ اپنے لئے باغ لگا ہوا پاؤ گے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  3. نگار ف

    نگار ف محفلین

    مراسلے:
    422
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    آج کل کچھ اقوال بغیر کسی حوالے کے نقل کیے جاتے ہیں برائے مہربانی اھتیاط کیجئے گا، کہیں ایسا نہ ہو انجانے میں غلطی سرزد ہو
     
  4. میر انیس

    میر انیس لائبریرین

    مراسلے:
    1,474
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    مولا علی(ع) کا یہ قول میں نے جب نہج البلاغہ میں پڑہا تھا جب میں چھٹی یا ساتویں جماعت میں تھا ۔ اسکی تصدیق خود نہج البلاغہ سے کی جاسکتی ہے۔
     
  5. نگار ف

    نگار ف محفلین

    مراسلے:
    422
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    ہوسکتا ہے، میں نے انکار نہیں کیا مگر کہنے کا مطلب یہی ہے کہ حوالہ پیش کیجئے گا تو تصدیق کرنے میں آسانی ہوگی، آپ تو جانتے ہیں کہ رسول یا آلِِ رسول علیھم السّلام سے بات منسوب کرنا مبطلات صوم(فرض) میں سے ہے :smile2:
     
  6. میر انیس

    میر انیس لائبریرین

    مراسلے:
    1,474
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    جی میں یہ بات اچھی طرح جانتا ہوں کہ جان بوجھ کر اللہ اور رسول اللہ(ص) اور آئمہ اہلِ بیت(ع) سے کوئی جھوٹی بات منسوب کرنے سے روزہ باطل ہوجاتا ہے ( فقہ جعفریہ کے مطابق)۔ اسی لئے میں نے نہج البلاغہ کا حوالہ بھی دیا۔ لیکن آپ کی بات بھی اپنی جگہ پر بجا ہے آئیندہ میں حوالہ بھی ضرور دیا کروں گا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  7. نگار ف

    نگار ف محفلین

    مراسلے:
    422
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    جزاک اللہ،
    اس سلسلے کو روکا کیوں ہے، بہت اچھا سلسلہ ہے جاری رکھیں۔۔۔
     
  8. نگار ف

    نگار ف محفلین

    مراسلے:
    422
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    الطامع في وثاق الذل.
    لالچي ہميشہ ذلت كي قيد ميں گرفتار رہتا ہے (حكمت/۲۱۷)
    A greedy man is always captivated by disgrace
     
  9. ابن رضا

    ابن رضا لائبریرین

    مراسلے:
    4,227
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    [​IMG]
     
    • زبردست زبردست × 2
  10. نگار ف

    نگار ف محفلین

    مراسلے:
    422
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    احبب حبيبك هونا ما عسي ان يكون بغيضك يوماً ما و ابغض بغيضك هونا ما عسي ان يكون حبيبك يوما ما.

    اپنے دوست سے ايك محدود حد تك دوستي كرو،كہيں ايسا نہ ہو كہ ايك دن دشمن ہو جائے اور دشمن سے بھي ايك حد تك دشمني كرو شائد ايك دن دوست بن جائے۔ (حكمت/۲۶۰)

    Have love for your friend to a limit, for it is possible that he may turn into your enemy some day; and hate your ۔۔۔۔۔۔enemy up to a limit, for it is possible that he may turn into your friend some day
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  11. اکمل زیدی

    اکمل زیدی محفلین

    مراسلے:
    3,978
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    ۔ میں نے اللہ سبحانہ کو پہچانا ارادوں کے ٹوٹ جانے,نیتوں کے بدل جانے، اور ہمتوں کے پست ہوجانے سے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  12. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392
    تصحیح کے لیے بہت شکریہ۔
     
  13. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392
    اگر ممکن ہو تو اس کا حوالہ بھی شیئر کر دیجیے گا۔
     
  14. اکمل زیدی

    اکمل زیدی محفلین

    مراسلے:
    3,978
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    اسی پوسٹ میں جو بخاری صاحب نے اقوال کی نمبرنگ دی ہے وہ نہج البلاغہ کے حساب سے ہی ہے اس میں نمبر 250 دیکھیں ...
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. سید وقار حیدر ذیدی

    سید وقار حیدر ذیدی محفلین

    مراسلے:
    1
    برادر محترم ریفرینس نہیں نظر آرہے مجھے
     
  16. افسر خان

    افسر خان محفلین

    مراسلے:
    58
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    جذاک اللہ بھائی۔۔۔ آپ نے بہت نیکیاں کمائیں۔ بہت شکریہ
     
  17. اکمل زیدی

    اکمل زیدی محفلین

    مراسلے:
    3,978
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    نہج البلاغہ : قول: 250
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر