اقوال زریں حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام

سیما علی

لائبریرین
قال اميرالمؤمنين علیه السلام

كم من صائم ليس له من صيامه الا الجوع و الظمأ و كم من قائم ليس له من قيامه الا السهر و العناء.

امام على علیہ السلام نے فرمایا: کتنے زیاده ہیں وه روزه دار جن کو روزے سے بھوک اور پیاس کے سوا کچھ نہیں ملتا اور کتنے زیاده ہیں وه تہجد گذار اور شب زنده دار لوگ جن کو بیخوابی اور صعوبت کے سوا کوئی فائده نصیب نہیں ہوتا.

(نہج البلاغہ، حكمت 145 )
 

سیما علی

لائبریرین
عقل سے بڑھ کر کوئی ثروت نہیں اور جہالت سے بڑھ کر کوئی بے مائیگی نہیں .ادب سے بڑھ کر کوئی میراث نہیں اور مشورہ سے زیادہ کوئی چیز معین و مددگار نہیں . حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام
 

سیما علی

لائبریرین
خوش نصیب اس کے جس نے آخرت کو یاد رکھا ,حساب و کتاب کے لیے عمل کیا .ضرورت بھر قناعت کی اور اللہ سے راضی و خوشنود رہا .
حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام
 

سیما علی

لائبریرین
دو قطرے وہ ہیں جس میں پہلا قطرہ جو کسی شہید کے جسم سے گرتا ہے۔ دوسرا قطرہ گناہ سے توبہ کرتے وقت پچھتاوے کے ساتھ آنکھ سے آنسو کی شکل میں گرتا ہے۔ نہج البلاغہ خطبہ نمبر؍۲۲۳
 

سیما علی

لائبریرین
اور دوسرا قدم وہ ہے جو کسی رشتہ دار یا دوست کی خیریت جاننے اور اس کی مزاج پرسی کے لئے ملاقات کرنے کی غرض سے اٹھایا جاتا ہے۔ دو گھونٹ وہ ہیں جس میں پہلا وہ جو غصہ کو ٹالنے کے لئے پیا جاتا ہے اور دوسرا وہ ہے جو صبر کرتے ہوئے پیا جاتا ہے۔ دو قطرے وہ نہج البلاغہ خطبہ نمبر؍۲۲۳
 

سیما علی

لائبریرین
*قَالَ علی علیه السلام* *أَوْضَعُ الْعِلْمِ مَا وُقِفَ عَلَی اللِّسَانِ وَ أَرْفَعُهُ مَا ظَهَرَ فِی الْجَوَارِحِ وَ الْأَرْکَانِ.*
*پست ترین علم وہ ہے جو فقط زبان تک رہ جائے،* *اور بلند مرتبہ وہ علم ہے جو اعضا و جوارح سے نمودار ہو۔*
 

Syed Bukharri 12345

محفلین
قال اميرالمؤمنين علیه السلام

كم من صائم ليس له من صيامه الا الجوع و الظمأ و كم من قائم ليس له من قيامه الا السهر و العناء.

امام على علیہ السلام نے فرمایا: کتنے زیاده ہیں وه روزه دار جن کو روزے سے بھوک اور پیاس کے سوا کچھ نہیں ملتا اور کتنے زیاده ہیں وه تہجد گذار اور شب زنده دار لوگ جن کو بیخوابی اور صعوبت کے سوا کوئی فائده نصیب نہیں ہوتا.

(نہج البلاغہ، حكمت 145 )
مولا پجتن پاک کی سلامتی ہو آپ پر
 

سیما علی

لائبریرین
مولا علی علیہ السّلام
‏انسان اپنا چہرہ تو خوب سجاتا ہے جس پر لوگوں کی نظر ہوتی ہے مگر دل سجانے کی کوشش نہیں کرتا جس پر اللہ کی نظر ہوتی ہے
‏کتاب: گلشنِ اقوال
 

سیما علی

لائبریرین
امیر المومنین مولا علی علیہ السلامنے فرمایا:

‏میں مومنین کا بادشاہ ہوں،
‏اور مال بدکرداروں کا حاکم و بادشاہ ہے!
‏(اقوال علیؑ، ص15

🍁🍁
 

سیما علی

لائبریرین
مولائے کائنات علیہ السلام*
‏عاجز ترین انسان وہ ہے جو دوست بنانے سے بھی عاجز ہو اور اس سے زیادہ عاجز وہ ہے جو رہے سہے دوستوں کو بھی برباد کردے؛؛؛؛
‏*نہج البلاغہ کلمات قصار* (۱۲)📗📗📗📗
‏*❣کلام مولا 🌙*
 

سیما علی

لائبریرین
خطبہ 140
‏بے محل داد و دہش سے ممانعت اور مال کا صحیح مصرف

‏“جو شخص غیر مستحق کے ساتھ حسن سلوک برتتا ہے۔نااہلوں کیساتھ احسان کرتا ہے، اسکے پلے یہی پڑتا ہے کہ کمینے اور شریر اس کی مدح و ثنا کرنے لگتے ہیں اور جب تک وہ دیتا دلاتا رہے جاہل کہتے رہتے ہیں کہ اس کا ہاتھ کتنا سخی ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
حکمت 224
‏“زیادہ خاموشی رعب و ہیبت کاباعث ہوتی ہے۔اور انصاف سےدوستوں میں اضافہ ہوتاہےلطف وکرم سے قدرومنزلت بلند ہوتی ہےجھک کر ملنے سےنعمت تمام ہوتی ہے۔دوسروں کا بوجھ بٹانے سےلازماً سرداری حاصل ہوتی ہےاور خوش رفتاری سے کینہ ور دشمن مغلوب ہوتا ہے
 

سیما علی

لائبریرین
حکمت 207
نہج ابلاغہ
‏“اگر تم بردبار نہیں ہو تو بظاہر برد بار بننے کی کوشش کرو، کیونکہ ایسا کم ہوتا ہے کہ کوئی شخص کسی جماعت سے شباہت اختیار کرے اور ان میں سے نہ ہو جائے۔”
 

سیما علی

لائبریرین
حکمت 206
“بردبار کو اپنی بردباری کا پہلا عوض یہ ملتا ہےکہ لوگ جہالت دکھانےوالےکےخلاف اسکے طرفدار ہوجاتے ہیں۔”
 

سیما علی

لائبریرین
خطبہ 130
‏موت سےڈرانےکےسلسلےمیں
‏“وہ جو کچھ لےاورجو کچھ دےاور جونعمتیں بخشےاور جن آزمائشوں میں ڈالے(سب پر)ہم اسکی حمدو ثناکرتےہیں وہ ہر چھپی ہوئی چیز کی گہرائیوں سےآگاہ، اور ہر پوشیدہ شئےپر حاضروناظرہےوہ سینوں میں چھپی ہوئی چیزوں اور آنکھوں کی چوری چھپےاشاروں کا جاننےوالاہے
 
Top