اقوالِ مُرشدی

بابا-جی

محفلین
یہ لڑی خالصتاََ میرے سیاسی مُرشد کے سیاسی اقوال اور دیگر بصیرت آموز پند و نصائح اور فرمُودات پر مبنی ہے، اِس لِیے ضرُوری نہیں کہ اِس میں سب شریک ہوں۔ بس کبھی کبھار اُن کے اقوال کی شراکت مقصود ہے۔
 

بابا-جی

محفلین
میرا انتخابی نشان چمچہ ہے کیونکہ مَیں خُود کو عوام کا چمچہ سمجھتا ہُوں، میرا ماننا ہے کہ چمچہ ہی رنگ و نسل، ذات، پات اور عمر کے فرق کے بغیر انسان کی ضرورت پوری کرنے میں مدد دیتا ہے، اس لیے انہوں نے اس کو میں نے اپنا انتخابی نشان بنا رکھا ہے۔

بحوالہ ڈان نیوز
 

بابا-جی

محفلین
رِشوت کو میرے مُرشدی اصل رِشوت نہیں، جائز کام کروانے کے لِیے ایک مجبُوری سمجھتے ہیں، اس لیے فی الوقت یہ روا ہے۔ فرماتے ہیں،
تھوڑی رشوت کام زیادہ، وزیراعظم امبر شہزادہ
یہ قول بدل سکتا ہے اگر میرے مُرشدی کو اقتدار میں لایا جائے جب وہ رفتہ رفتہ رِشوت کا قلع قمع کر دیں گے۔

بحوالہ جیو نیوز
 

بابا-جی

محفلین
یہ آپ انتخابی نشان "چمچہ" ہی کیوں منتخب کیا؟ اس کی "لوٹا" بھی تو ہو سکتا تھا؟
بقول مُرشدی، میرا انتخابی نشان چمچہ ہے کیونکہ مَیں خُود کو عوام کا چمچہ سمجھتا ہُوں، میرا ماننا ہے کہ چمچہ ہی رنگ و نسل، ذات، پات اور عمر کے فرق کے بغیر انسان کی ضرورت پوری کرنے میں مدد دیتا ہے، اس لیے انہوں نے اس کو میں نے اپنا انتخابی نشان بنا رکھا ہے۔
 

بابا-جی

محفلین
ان امیدواروں کو جنہیں کسی پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہیں مل سکا ہے یہ مشورہ دیتا ہوں کہ وہ افراد انتخابی نشان کے لیے چمچے کا ہی انتخاب کریں تاکہ بعد میں ان کے ساتھ مل کر اپنی حکومت بنا سکوں۔

بحوالہ جنگ نیوز
 
آخری تدوین:

بابا-جی

محفلین
کالا چشمہ پہننے کی وجہ اور شہزادہ امبر سرکار کی توجیہہ!

ایک روز قِبلہ مُرشدی اہلِ سیاست کے گُناہ خُود پر لینے پر تُل گئے اور اسی بے خُودی کے عالم میں اِرشاد فرمایا جو جیو نیوز کا رپورٹر لے اُڑا،
'میں پبلک کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کرسکتا، کیونکہ میں ایک کرپٹ سیاستدان ہوں'۔
بحوالہ جِیو نیوز
 
آخری تدوین:

بابا-جی

محفلین
یہ آپ کے مرشد سے میری ملاقات کہاں ہو سکتی ہے؟
لاہور میں کہیں بھی اُتریں، کِسی بھی لڑکے بالے سے اِستفسار کریں کِہ تُرکی ٹوپی پہنے ہاتھ میں سٹک تھامے گلے میں طلسمی رومال ڈالے ہُوئے ایک جوانِ رعنا کی تلاش ہے تو وُہ قبلہ مُرشدی کے گھر تک آپ کو پہنچا دیں گے۔
 
Top