محمد خلیل الرحمٰن
محفلین
اقبال ہمارا شاعر ہے
از محمد خلیل الرحمٰن
ہر مسلم کو گرمانا ہے
اقبال کے شعر سُنانا ہے
سب دنیا نے یہ مانا ہے
ہم بچوں نے بھی جانا ہے
اقبال ہمارا شاعر ہے
یہ پاکستان کا شاعر ہے
اور ہندوستان کا شاعر ہے
بلکہ ایران کا شاعر ہے
یہ ہر میدان کا شاعر ہے
یہ کتنا پیارا شاعر ہے
ہندی کا ترانہ شعروں میں
آدم کا فسانا شعروں میں
اِک دور پرانا شعروں میں
اور نیا زمانا شعروں میں
اردو کا دُلارا شاعر ہے
اشعار مثالِ گوہر ہیں
دُنیائے ادب کے زیور ہیں
افکار مگر بالا تر ہیں
جراح کے گویا نِشتر ہیں
اقبال اِک پیارا شاعر ہے
عربی ، ہندی، تُرکی ، تازی
سب مسلِم اِس کے ہیں غازی
جیتی تھی جنھوں نے ہر بازی
بچوں کو سِکھائے شہبازی
اقبال ہمارا شاعر ہے
آخری تدوین: