اقبال عظیم اقبال عظیم " یہ نگاہِ شرم جُھکی جُھکی، یہ جبینِ ناز دُھواں دُھواں "

طارق شاہ

محفلین
غزل
اقبال عظیم
یہ نگاہِ شرم جُھکی جُھکی، یہ جبینِ ناز دُھواں دُھواں
مِرے بس کی اب نہیں داستاں، مِرا کانپتا ہے رُواں رُواں
یہ تخیّلات کی زندگی، یہ تصوّرات کی بندگی
فقط اِک فریبِ خیال پر، مِری زندگی ہے رواں دواں
مِرے دل پہ نقش ہیں آج تک، وہ با احتیاط نوازشیں
وہ غرور و ضبط عیاں عیاں، وہ خلوصِ ربط نہاں نہاں
نہ سفر بشرطِ مآل ہے، نہ طلب بقیدِ سوال ہے
فقط ایک سیریِ ذوق کو، میں بھٹک رہا ہوں کہاں کہاں
مِری خلوتوں کی یہ جنّتیں کئی بار سج کے اُجڑ گئیں
مجھے بارہا یہ گمان ہوا، کہ تم آرہے ہو کشاں کشاں
اقبال عظیم
 
سید زبیر

محفلین
یہ تخیّلات کی زندگی، یہ تصوّرات کی بندگی
فقط اِک فریبِ خیال پر، مِری زندگی ہے رواں دواں
واہ طارق شاہ بہت خوبصورت کلام کا انتخاب کیا ہے جزاک اللہ
 
سید صاحب !
بہت ممنون ہوں ستائشِ انتخاب، اور اظہارِ خیال پر
بہت مسرت ہوئی، جو انتخاب آپ کو پسند آیا
تشکّر
بہت خوش رہیں
 
الشفاء

لائبریرین
نہ سفر بشرطِ مآل ہے، نہ طلب بقیدِ سوال ہے
فقط ایک سیریِ ذوق کو، میں بھٹک رہا ہوں کہاں کہاں
واہ۔۔۔ سبحان اللہ۔۔۔
بہت خوبصورت کلام اور بہترین انتخاب۔۔۔
 
نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہہہہہ
کیا خوب کہا ہے

بہت تشکّر جناب اظہار خیال اور داد کے لئے
خوشی سے ہمکنار ہوا جو انتخاب آپ کو پسند آیا
بہت خوش رہیں
 
طارق شاہ

محفلین
واہہہہہہہہہہہہہہہہہ
کیا خوب کہا ہے
نہ سفر بشرطِ مآل ہے، نہ طلب بقیدِ سوال ہے
فقط ایک سیریِ ذوق کو، میں بھٹک رہا ہوں کہاں کہاں
نایاب بھائی
اظہارِ خیال اور انتخاب کی ستائش پر دلی تشکّر
بہت خوشی ہوئی جو آپ کے ذوقِ خُوب کے مطابق رہا
بہت شاداں رہیں
 
طارق شاہ

محفلین
نہ سفر بشرطِ مآل ہے، نہ طلب بقیدِ سوال ہے
فقط ایک سیریِ ذوق کو، میں بھٹک رہا ہوں کہاں کہاں
بہت خوب کلام کا انتخاب ہے طارق شاہ بھائی
بہت تشکّر بہنا
اس اظہار خیال اور پذیرائی انتخاب پر ممنون ہوں
خوشی ہوئی جو انتخاب آپ کو پسند آیا
بہت خوش رہیں
 
Top