افغانستان کےعوام نے طویل جنگ دیکھی، اب وہ امن چاہتےہیں: شاہ محمود قریشی

الف نظامی

لائبریرین
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کےعوام امن چاہتے ہیں، انہوں نےطویل جنگ دیکھی، دیکھنا ہو گا افغان قیادت اس پیشرفت میں کتنی لچک دکھاتی ہے۔

اسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ افغانستان بارڈر پر فنسنگ کا عمل جاری ہے۔ گزشتہ 19 سال کے دوران افغان عوام نےنقل مکانی اور ملک بدری کی دشواریاں دیکھیں، طویل جنگ کے بعد افغانستان کے عوام بھی امن چاہتے ہیں۔ دیکھنا ہو گا افغان قیادت ملکی مفادات کوترجیح دیتی ہے یا ذاتی، اشرف غنی کو صورتحال کو سمجھنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ افغان امن معاہدے کے حوالے سے پاکستان کا کردار دنیا بھر میں سراہا گیا، پاکستان پر نقطہ چینی کرنیوالے آج مثبت کردار کے معترف ہیں۔ پاکستان مسئلہ کشمیر پر پیش رفت چاہتا ہے، کشمیر میں حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں، کچھ ممالک اس حوالے سے خاموش ہیں۔ وجوہات سب جانتے ہیں، کشمیر پرعالمی برادری کی سوچ اب بدل رہی ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستانی موقف کی تائید کی۔
 
Top