افغانستان میں بھارتی افواج کی تعیناتی شروع، آئندہ 4 ماہ پاکستان کیلئے خطرناک

کاشف رفیق

محفلین
کراچی( رپورٹ: جاوید رشید) 12 مئی 2008ء کو افغانستان اور بھارت کے مابین ہونے والے فوجی معاہدے کی روشنی میں بھارتی فورسز ستمبر 2008ء میں افغانستان آنا شروع ہو جائیں گی ، جنگ کو خصوصی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ نے افغان، بھارت معاہدے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مارچ 2008ء میں کابل میں چھ اور نئی دہلی میں 4 اجلاس ہوئے ، دونوں اجلاسوں میں افغانستان کے صدر حامد کرزئی خود شریک ہوئے جبکہ بھارتی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سربراہ نے تین مرتبہ کابل کا دورہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس اہم اور بڑے فوجی معاہدے کی روشنی میں بھارت 2009ء تک ڈیڑھ لاکھ فوج افغانستان بھیج سکتا ہے ۔ دریں اثناء امریکہ نے بھارتی فوج کو اعلیٰ تربیت دینے کے بارے میں بھی بھارتی حکومت سے بات چیت کی ہے اور آنے والے دنوں میں امریکہ اور بھارت اتحادی فوجی میں اہم رول ادا کر سکتے ہیں۔ امریکہ اور بھارت کے عزائم پاکستان اور چین کے خلاف ہیں، خطے میں بڑی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں اور اسرائیل بھی اپنے وجود کا احساس دلانے کیلئے بھارت سے فوجی معاہدے کر چکا ہے لہٰذا امریکہ نیوکلیئر معاہدہ کی منظوری اور افغانستان سے فوجی معاہدے کے بعد اگلے چار ماہ پاکستان کیلئے خطرناک ہو سکتے ہیں۔

سورس
 

امکانات

محفلین
کشمیری مجاہدین کہان ہیں انہین بلایا جائےان کمبخت بھارتیوں نے کشمیری مجاہدین کا خرچہ کھول دیا اب اہیں کتنی دور آنا پڑے گا
 

مہوش علی

لائبریرین
پاکستانی میڈیا اور خصوصا اردو اخبارات میں ایک وہ گر ہے جو کہ سات ارسطو بھی مل جائِیں تو وہاں تک نہ پہنچ پائیں کہ جہاں تک یہ عوام کو بے وقوف بناتے ہوئے لمحے بھر میں پہنچا دیتے ہیں۔
کیا خوب ذیل کی دو خبروں کا ملغوبہ بنا کر ہمارے عظیم میڈیا نے پیش کیا ہے:

Pressure mounts on India to send troops to Afghanistan
http://timesofindia.indiatimes.com/India/P...how/3480892.cms

Defence minister says Afghan army must be 5 times larger (1,50,000)
http://www.cbc.ca/world/story/2006/07/12/a...an12072006.html
 
Top