افشائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ راز

محمد نعمان

محفلین
اس دھاگے کی اختراع اس شدید خواہش کے بعد وجود میں آئی کہ جو دل میں ہے وہ بیان کرنے کا مجھے ہمیشہ سے شوق کہہ لیں یا ضرورت ہے کہ میں دل میں بات رکھنا جائز نہیں مانتا ہاں مگر کچھ مواقع پر یہ کارگر ہونے کی بجائے " الٹا جادو " بھی ہو سکتا ہے۔۔۔
مگر میرا یہ ماننا ہے کہ کچھ نہ کہنے سے کچھ کہنا بہتر ہے :chatterbox:

اس دھاگہ کی نوعیت :
یہ کہ محفل پر ہم کئی لوگوں سے ملتے جلتے ہیں اور بات چیت کرتے ہیں ، اور اپنے من کی کہتے ہیں باوصف اس کے کہ ہر شخص اپنی ہی فطرت رکھتا ہے اور اپنی ہی سوچ ، مگر اس تنوع کے باوجود ہم سب سے بات چیت کرتے ہیں اور سب کے بارے میں ہمارے جذبات بھی الگ ہوتے ہیں۔۔۔ کبھی یہ بھی ہوتا ہے کہ ہماری سوچ کے زاویے کسی ایک کے لیے تبدیل بھی ہوتے ہیں ، کہ جوں جوں ہم کسی سے بات چیت کرتے ہیں شخصیت کے پہلو تبدیل ہوتے نظر آتے ہیں۔۔۔۔

اس دھاگہ کی ضرورت :
مسئلہ یہ ہو جاتا ہے کہ اس قلمی دوستی میں ہم ایک دوسرے کے بارے میں اپنی سی سوچ رکھتے ہیں اور ہمیشہ اس بات کا خدشہ دل میں جگہ بنائے رکھتا ہے کہ ہمارے جذبات اور سوچ آیا درست ہے ، یا یہ کہ ہمیں ہی صرف ایسا لگ رہا ہے۔۔۔
اپنے جذبات کو کسی پر افشا کرنے کا یہ نادر موقع ہے کہ نہ صرف اس میں ہم کھل کر ایک دوسرے سے جان پہچان کروا سکتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کے لیے اپنے جذبات کا اظہار بھی ممکن ہے۔

اس دھاگہ کی افادیت :
یہ ہمیشہ سے ایک اہم سوال رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوں تو اس کی افادیت سوچ کی تبدیلی کے ساتھ منسلک ہے۔۔۔۔۔
یہ اس کا ایک اہم منفی پہلو ہے کہ اگر اکثر ذہن اس بات کو اچھا تصور نہ کریں یا اس طریقہ واردات کو سراسر ، کلی طور پر ناجائز اور ناگفتہ بہ تصور کریں۔۔۔۔۔
مگر اس سب کے باوجود اس دھاگے کی افادیت مُسلَّم ہے۔۔۔۔
 

محمد نعمان

محفلین
آغاز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :
یوں تو اس محفل پر تمام لوگ ہی جن سے میں ملا مجھے بہت اچھے لگے ، ہر لحاظ سے۔۔۔۔ مگر جن دو شخصیات کا میں آج تذکرہ کروں گا ان کے نام ہیں:
جناب محمد وارث بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جناب استاد محترم الف عین صاحب

محمد وارث بھائی :
اس محفل پر ملنے والی پہلی شخصیت کہ اول روز سے ہی عنایات و اکرام کا سلسلہ مجھ خوش نصیب پر جاری کیا جو تاحال جاری ہے۔ان کو بہت پیار کرنے والا ، خوش مزاج اور محنت کرنے والا پایا ہے۔ اس کے علاوہ آپ میں یہ خوبی کہ آپ کو بات کہنے کا سلیقہ عطا ہوا ہے۔اور بات جس قرینےکو اور ڈھنگ سے سمجھاتے ہیں اس کا محفل میں کم از کم کوئی ثانی نہیں۔اور اس کے علاوہ باریک بیں بھی پایا اور یہ ذہانت کہ پہلی نشانی بھی ہے۔ آپ کے بارے میں تاحال کوئی خدشہ میرے خدشاتی دماغ میں نہیں سمایا۔

استاد محترم الف عین صاحب:
آپ بھی نہایت شفیق مگر کسی قدر مصروف۔مگر سب سے بڑی خوبی یہی کہ آپ اس میں بھی توجہ فرماتے ہیں ،اور خالی ہاتھ نہیں لوٹاتے۔آپ بھی اچھے استاد واقع ہوئے ہیں۔باوصف اس کے کہ آپ نہایت شفیق ہیں اور مزاح پسند بھی مگر مجھے آپ سے کسی حد تک ڈر لگتا ہے۔۔۔یہ مجھ پر بھی نہاں ہے کہ کیوں؟؟؟؟؟ ایسا لگتا ہے کہ اگر آپکی کوئی بات نہ مانی یا کچھ تھوڑا سا ادھر ادھر قلم پھسلا اور آپ ناراض ہو جائیں گے۔کیونکہ ہمیں مزاح کے نام پہ بھونڈا مذاق کرنے کی عادت ہے جو ہم گاہے گاہے اپنے پیغامات میں دکھاتے رہتے ہیں۔شاید اس ڈر کی وجہ آپکا اوتار بھی ہے جس میں آپ ایک نہایت سنجیدہ شخصیت لگتے ہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
نعمان صاحب! آپ کا یہ مراسلہ پڑھ کر میں سوچ رہا ہوں‌کہ وارث صاحب سے اپنی تشنہ کام ملاقات کا احوال بھی قلم بند کروں کہ محفل کے جملہ دوستوں میں جن دو لوگوں (دو کے لیے لوگ لکھنا غلط ہے تو میں اکثر یہ غلطی کرتا ہوں) کو قبلہ وارث صاحب سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہے ان میں‌سے ایک تو محترمی فرخ صاحب ہیں جب کہ دوسرا یہ ناچیز بھی ہے۔
وارث صاحب کی شخصیت کا خاکہ اگر مجھے صرف ایک لفظ میں‌لکھنا پڑے تو وہ ایک لفظ‌ہے "یار"۔
 

تعبیر

محفلین
بہت خوب اچھا سلسلہ ہے :) کس کس کا ذکر ہو گا :confused: میرا نام بھی ہو گا کہ نہیں :grin:

نعمان اگے بھی لکھو اس طرح ہمیں بھی کچھ آئیدیا ہو جائے گا اور شاید لکھنے کی امید بھی
 

زینب

محفلین
ہاہاہاہا شمشاد بھائی آپ کی ڈانٹ میں بھی مجھے بڑے بھایئوں‌والا پیار نظر اتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔فکر نا کریں
 

الف عین

لائبریرین
اوہو۔۔ یہاں آج پہلی بار آیا تو معلوم ہوا کہ ہمارا ہی ذکرِ خیر ہے۔۔
نعمان شکریہ تمہارے جذبات کا۔ لیکن غصہ۔۔۔ یہ کس چڑیا کا نام ہے؟
 

محمد نعمان

محفلین
محبت ہے نعمان تمھاری، خوش رہو!

اور یہ محبت بھی کیوں ہے۔۔۔۔۔
آپ اتنے شفیق ہیں اسی لیے نا۔۔۔۔
کہتے ہیں نا کہ محبت کا جواب محبت۔۔۔لوگوں کی محبت حاصل کرنی ہو تو انہیں محبت دو۔۔۔۔
بالکل یہی معاملہ ہے۔۔۔۔آپ کی محبت دور دور تک پھیل گئی ہے۔۔۔۔
 

محمد نعمان

محفلین
نعمان صاحب! آپ کا یہ مراسلہ پڑھ کر میں سوچ رہا ہوں‌کہ وارث صاحب سے اپنی تشنہ کام ملاقات کا احوال بھی قلم بند کروں کہ محفل کے جملہ دوستوں میں جن دو لوگوں (دو کے لیے لوگ لکھنا غلط ہے تو میں اکثر یہ غلطی کرتا ہوں) کو قبلہ وارث صاحب سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہے ان میں‌سے ایک تو محترمی فرخ صاحب ہیں جب کہ دوسرا یہ ناچیز بھی ہے۔
وارث صاحب کی شخصیت کا خاکہ اگر مجھے صرف ایک لفظ میں‌لکھنا پڑے تو وہ ایک لفظ‌ہے "یار"۔

جی بالکل فاتح بھائی فرمایئے۔۔۔ہم انتظار میں ہیں۔۔۔۔
آپ دونوں حضرات ( فرخ بھائی اور فاتح بھائی ) کہنا چاہوں گا کہ خوش قسمت ترین افراد ہیں اس محفل پہ کہ وارث بھائی سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔
 

محمد نعمان

محفلین
بہت خوب اچھا سلسلہ ہے :) کس کس کا ذکر ہو گا :confused: میرا نام بھی ہو گا کہ نہیں :grin:

نعمان اگے بھی لکھو اس طرح ہمیں بھی کچھ آئیدیا ہو جائے گا اور شاید لکھنے کی امید بھی

جس جس کا ذکر کوئی کرنا چاہے کرے۔۔۔
میرے دھاگے عوامی دھاگے ہوتے ہیں :grin:
یہ اور بات کہ پذیرائی حاصل نہیں کر پاتے :notlistening:

میں اور بھی لوگوں کا ذکر کروں گا۔۔۔۔مگر آپ بھی کچھ لکھیئے۔۔۔جس کے بھی بارے میں کوئی بھی ساتھی کچھ کہنا چاہتا ہے کہے اور کھل کے کہے کہ ہم بھی کچھ جانیں کہ کیا کیا سوچ گردش کرتی ہے محفل میں اور لوگوں کے بارے۔۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
جی بالکل فاتح بھائی فرمایئے۔۔۔ہم انتظار میں ہیں۔۔۔۔
آپ دونوں حضرات ( فرخ بھائی اور فاتح بھائی ) کہنا چاہوں گا کہ خوش قسمت ترین افراد ہیں اس محفل پہ کہ وارث بھائی سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔

ارے نہیں بھائی، خوش قسمت تو میں ہوں جو ان دو احباب سے میری ملاقات ہو پائی۔

دونوں ملاقاتیں یادگار اور ڈرامائی اور انتہائی مختصر ہیں :)
 

زینب

محفلین
مغل بھائی جیسے سب کی فوٹو کہیں نا کہیں سے اڑا لاتے ہیں ویسے ہئ وارث بھائی کی بھی لے ایئں
 

عسکری

معطل
میں ایک بار شمشاد بھائی کی کسی بات پر محفل چھوڑ گیا تھا پھر ایک دوست کے سمجھانے پر واپس آیا۔
 
Top